دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

فی الدرالمختار سبب افتراضھا ملك نصاب حولی فارغ من دین لہ مطالب من جہۃ العباد کزکوٰۃ وخراج اھ [1] ملخصًا

وفی الہندیۃ رجل لہ الف درھم لامال لہ غیرھا استا جربھا دارا عشرسنین لکل سنۃ مائۃ فدفع الالف ولم یسکنھا حتی مضت السنون والدارفی ید الاٰجریزکی الاٰجر فی السنۃ الاولیٰ عن تسع مائۃ وفی الثانیۃ عن ثمان مائۃ الا زکوٰۃ السنۃالاولٰی ثم یسقط لکل سنۃ زکوٰۃ مائۃ اخرٰی وما وجب علیہ با لسنین الماضیۃ الخ[2] واﷲتعالیٰ اعلم ۔

درمختار میں ہے کہ زکوٰۃ کی فرصت کا سبب ایسے نصاب کا مالك ہونا ہے جس پر سال گزرا ہو اور  وہ ایسے دین سے فارغ ہو جس کا مطالبہ بندوں کی طرف سے ہو مثلًازکوٰۃ، خراج وغیرہ اھ تلخیصا۔ہندیہ میں ہے ایك آدمی کے پاس ہزار دراہم ہیں اس کے علاوہ کوئی مال نہیں،اس نے ان کے عوض دس سال تك گھر کرایہ پر لے لیا کہ ہر سال کے عوض ایك صد درہم ادا کرے گا،اس نے ہزار درہم دے دئے مگر اس گھر میں وہ کسی سال تك رہائش پذیر نہ ہُوا اور  گھر آجر کے پاس ہی رہا،تو آجر پہلے سال نَو سو کی، دوسرے سال آٹھ سوکی ، مگر گزشتہ سال زکوٰۃ کی مقدار نکال کر، پھر ہر سال ایك سو اور وُہ جو گزشتہ سالوں کی زکوٰۃ کی مقدار ہو، سالانہ ساقط ہوتی جائے گی، واﷲتعالیٰ اعلم (ت)

مسئلہ ۵۱:                                 ۶شعبان المعظم ۱۳۲۱ھ 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کہتا ہے جس مالِ تجارت پر ایك مرتبہ زکوٰۃ ادا کردی پھر دوسرے سال اس پر زکوٰۃ دینا نہ چاہیے بلکہ اس کے نفع پر زکوٰۃ دینا چاہئے۔ بینوا توجروا

الجواب :

مالِ تجارت جب تك خود یا دوسرے مالِ زکوٰۃ سے مل کر قدرِ نصاب اور حاجتِ اصلیہ مثل دین ،زکوٰۃ وغیرہ سے فاضل رہے گا ہر سال اس پر زکوٰۃ واجب ہوگی زید کا بیان محض غلط ہے ،تشہد بہ الکتب قاطبۃ۔ وا ﷲتعالیٰ اعلم

مسئلہ ۵۲تا ۵۴:      مسؤلہ محمد صبور سوداگرمیزکرسی بریلی متصل کڑہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ:

(۱)ایك شخص نے اپنی تجارت کے آغاز کے وقت یہ قرار دیا کہ جو منافع ہوگا اس کاسولھواں حصّہ اﷲتعالیٰ نام


 

 



[1] درمختار       کتاب الزکوٰۃ         مطبع مجتبائی دہلی۱ /۱۲۹

[2] فتاوٰی ہندیۃ     الفصل الثانی فی الفروض         نورانی کتب خانہ پشاور       ۱/۸۲-۱۸۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن