دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

قرض سے وصول ہُوئے اور اُن کے سوا اور کچھ نقد نہیں تو اس رقم میں صرف ایك خمس نصاب ہے اُوپر کے چاردرہم زیادہ ہیں، یہ خمس پانچ برس تك فرض تھا تو ہر سال کی بابت ایك درہم دینا واجب ہُو اپانچ درہم زکوٰۃدے اور اگر اُسی صورت میں تینتالیس درہم وصول ہوئے تو چاردرہم زکوٰۃ دینا واجب ہوگی جب بابت سالِ اول ایك درہم زکوٰۃ کا ان  ؎ للعہ پر ڈالا تو سالِ دوم کے لیے ؎ للعہ رہے ان پر ایك درہم اس سال کا ڈالا،سوم کے لیے لہ للع رہے، چہارم کے لیے  ؎ ، تو یہ چار درہم واجب الادا ہوئے ، پنجم کے لیے صرف لعہؔ ہی رہ گئے کہ خمس سے کم ہیں ان پر کچھ نہیں، اسی طرح اگر للعہ  ؎ وصول ہوتے تو تین ہی درہم دینے آتے اور لہ للعہ تو دو اور للعہ تو ایك ہی اور للعہ للعہ سے زیادہ پانچ ہی دینے ہوں گے جب تك پُورے اسی۸۰تك نہ پہنچیں اسی لہ پر چھ۶ لازم آئیں گے، پہلے سال دوخمس کے دو۲درہم، اب سالِ دوم اٹھتر لعہ؎ رہ گئے کہ ایك ہی خمس کامل ہے، تو باقی چار سال میں ایك ہی ایك لازم آیا، یُوں ہی بیاسی۸۲ وصول ہوں تو سات دے گا کہ دو سال تك دو خمس کامل رہے، چوراسی۸۴ پر آٹھ، چھیاسی۸۶ پر نو، اٹھاسی۸۸ سے زیادہ سب پر دس۱۰، جب تك ایك سو بیس ۱۲۰ کامل نہ ہوں۔ پھر ایك سوبیس۱۲۰ پر گیارہ وعلیٰ ہذاالقیاس۔یہ اس صورت میں ہے کہ کچھ نقد نہ ہو، ورنہ اس کے ساتھ ملا کر حساب لگائیں گے، مثلًاتینتالیس۴۳ وصول ہونے پر چاردرہم لازم آتے تھے ،اگر نقد ایك درہم بھی موجود ہے تو پُورے پانچ آئیں گے کہ اُس کے ساتھ مل کر چوالیس۴۴ ہوگئے اور چوالیس پر پانچ لازم تھے وقس علی ھذا ۔ پھر بہر صورت جو فاضل بچا  وہ سال  تمام آئندہ کا انتظار کرے گا ، یہ ہے جو کلماتِ علماء سے فہم فقیر میں آیا،

وارجو ان یکون صوابا ان شاء اﷲتعالیٰ واﷲ تعالیٰ باحکامہ علیم۔

میں امید وار ہوں کہ یہ اِن شاء اﷲتعالےٰ صواب ہے اور اﷲتعالیٰ اپنے احکام کو خوب جاننے والا ہے۔ (ت)

تنویر الابصار و درمختار وردالمحتار میں ہے:

الدیون تجب زکوٰتھا اذا تم نصابا بنفسہ اوبما عندہ یتم بہ النصاب وحال الحول ولو قیل قبضہ فی القوی والمتوسط لکن لا فورًا بل عند قبض ار بعین درھما من القوی کقرض فکلما قبض اربعین درھمًایلزمہ درھم عند قبض مائتین من متوسط، و

قرضوں پر زکوٰۃ لازم ہے جب خود نصاب ہوں یاا پنے پاس جو کچھ ہے اس سے مل کرنصاب بن جائیں اور اس پر سال گزر جائے اگر چہ قوی اور متوسط میں قبضہ سے قبل گزرے لیکن فی الفور نہیں بلکہ قوی میں چالیس درہم کے قبضہ پر جیسے قرض قوی ہے  پس جب بھی چالیس دراہم پر قبضہ ہوگا ایك درہم لازم ہوگا ،اور متوسط میں دوسو درہم کے قبضہ پر ۔

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن