دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

علی الراھن لانہ لم یستوفہ و ان شاء ضمن المعیر قیمتہ لان الحق قد تعلق برقبتہ وقد اتلفہ بالاعتاق الخ[1]

بدل حاصل نہ کیا اگر وُہ چاہے تومعیر سے اس کی قیمت وصول کر سکتاہے کیونکہ حق کا تعلق گردن سے اس کی رضا مندی سے ہے جو اس نے آزاد کرکے ضائع کیا ہے الخ(ت)

ہاں جو زیور رہن نہ تھا اور جب سے پاس ہے اگر وُہ خود دیا اور مالِ زکوٰۃ سے مل کر نصاب تھاتو جب تك نصاب پُورا رہا اُس مدّت کی زکوٰۃ واجب ہے اور قرضے کا خیال باطل خیال ہے کہ قرض شوہر پر تھا اور زیور عورت کا زکوٰۃ عورت پر ہے نہ کہ شوہر پر، البتّہ یہ زکوٰۃ جو چڑھتی گئی ہر سال اس کا حساب لگانے سے جس سال اُسے مجرا کرکے مال بقدرے نصاب نہ رہے اس سال کی زکوٰۃ واجب نہ ہوگی، مثلًازیور وغیرہ اموال زکوٰۃ ملا کر پہلے سال دو سو دس۲۱۰درہم کا ملا تھا اُس سال پانچ درہم زکوٰۃ کے واجب ہوئے، دوسرے سال یہ پانچ درم کا کہ زکوٰۃ کا قرضہ کے مجرا کرکے گویا دوسو٢٠٠ کا مال تھا اب بھی پانچ واجب ہو ئے، چوتھے سال پندرہ مجرا کر کے پانچ کم دوسو کا ملا رہا، یہ نصاب نہیں اب زکوٰۃ نہیں ، وہی پندرہ ہی واجب الاداء رہے، مگریہ کہ ختمِ سال پر اور کہیں سے پانچ درہم مل گئے ہوں کہ دوسودرہم پُورے ہوکر پھر پانچ درہم لازم آئیں گے اور بیس واجب ہوجائیں گے، یہی حساب ہر سال میں خیال کرلینا لازم ہے، دوسودرہم شریعت میں چھپن روپے کے ہوتے ہیں اور پانچ درہم کا ایك روپیہ سواچھ آنے ایك دھیلا اور پیسے کا دسواں حصّہ۔ واﷲتعالیٰ اعلم

مسئلہ ۴۸:              از فریدپور شرقی مرسلہ منشی محمد علی صاحب نائب ناظر تحصیل فرید پور            ۵رجب۱۳۱۵ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس بارے میں کہ زید کے پاس چار سو روپیہ علاوہ خرچ روز مرہ کے اس تفصیل سے ہیں کہ دوسو روپیہ بابت خرید مکان مسکونہ کے مالك مکان کودے چکا ہے اور دوسوروپے نقدرکھے ہیں ،اب زید کو زکوٰۃ ادا کرنا چار سو روپے پر چاہیے یا دوسو پر، جو اس کے پاس نقد رکھے ہیں، کب اور کس حساب سے اُس کو ادا کرنا چاہیے ، مثلًااگر اسی مہینہ جمادی الثانی سے اُس کے پاس دوسوروپے نقد جمع ہوگئے، تواب زید کو کس مہینہ میں اور کس قدر ادا کرنا چاہئے،اوردر صورت نہ ادا کرنے کے کیا مواخذہ اس کے ذمّے ہوگا، امید کہ ﷲتعالےٰ جواب بالتفصیل مرحمت فرمایا جائے تاکہ عام فہم ہوکر سب کو فائدہ دارین عطا فرمائے۔


 

 



[1] الہدایۃ باب التصرف فی الرہن مطبع یوسفی لکھئنو ٤/٥٤٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن