دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

(٣)اظہار سائلہ سے واضح ہُوا کہ یہ زیور بغرضِ رہن اس نے خود اپنے شوہر کو دیا اس نے اس کی اجازت سے رہن کیا تھا تو یہ رہن بھی رہن بالحق تھا، تو ظاہر یہاں بھی یہی ہے کہ اُس مدّت کی زکوٰۃ واجب نہ ہو،

لعدم الملك الکامل فانہ لیس مملوکا یدا لان قبض الرھن قبض استیفاء، کما فی الھدایۃ۔[1]

ملکیت کاملہ نہ ہونے کی بنا پر کیونکہ وہ قبضہ کے لحاظ سے مملوك نہیں ہے کیونکہ رہن کا قبضہ وصولی کا قبضہ ہے جیسا کہ ہدایہ میں ہے۔ (ت)

اور بعد تعلق حق مذکورکے کچھ یہ ضرور نہیں کہ وُہ دین خود اسی پر ہُولہذا اگر کوئی شخص کسی کی طرف سے اُس کے دَین کی ضمانت کرلے تو بمقدار دَین اس کا مال مشغول سمجھا جائیگا کہ دائن کو حقِ استیفاء اس سے حاصل ہے اگر چہ دَین اصالتًا اس پر نہیں ۔ درمختارمیں ہے:

فارغ عن دین مطالب من جہۃالعباد سواء کان ﷲتعالیٰ کزکوٰۃ وخراج اوللعبد ولوکفالۃ۔ الخ[2]

ایسے دَین سے فارغ ہو جس کا مطالبہ بندوں کی طرف سے ہو خواہ اﷲتعالیٰ کے لیے ہو مثلًازکوٰۃ ، خراج یا بندے کا حق ہو اگر چہ بطور کفالت ہو۔ الخ(ت)

ردالمحتارمیں ہے:

قال فی المحیط لو استقرض الفا فَکَفَل عنہ عشرۃ ولکلٍ الف فی بیتہ وحال الحول فلا زکوٰۃ علی واحد منھم لشغلہ بدین الکفالۃ لان لہ ان یا خذمن ایھم شاء بحر الخ۔ [3]

محیط میں ہے اگر کسی نے ہزار روپیہ قرض لیا اور اس کی طرف سے دس آدمی کفیل بنے اور ہر ایك کے پاس ایك ایك ہزار روپیہ ہے جس پر سال گزرا توان میں سے کسی پر زکوٰۃ نہیں کیونکہ وہ قرض کفالت میں مشغول ہے کیونکہ قرضخواہ ان میں سے کسی سے بھی قرض لے سکتا ہے، بحر الخ(ت)

ہدایہ میں ہے:

لو کانت العاریۃ عبدافاعتقہ المعیر جازلقیام ملك الرقبۃ ثم المرتھن بالخیاران شاء رجع بالدین

اگر عاریۃً غلام تھا اسے معیر نے آزاد کردیا تو جائز ہے کیونکہ وہ اس کی گردن کامالك ہے پھر مرتہن کا اختیار ہے اگر وہ چاہے تو راہن سے دین وصول کرے کیونکہ اس نے

 


 

 



[1] الہدایہ کتاب الرھن مطبع یوسفی لکھنؤ ٤/٥١٧

[2] درمختار کتاب الزکوٰۃ مطبع مجتبائی دہلی ١/١٢٩

[3] ردالمحتار کتاب الزکوٰۃ مصطفی البابی مصر ٢/٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن