دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

پر چاہیں جس دن سال تمام ہوا اُس دن وُہ سونا اور چاندی جو اس کے پاس ہیں بازار کے بھاؤ میں کس نرخ کے تھے اس کے معلوم ہونے پر حساب موقوف ہے۔ واﷲتعالیٰ اعلم

مسئلہ ٣٣:              مسئولہ سید ایّوب علی صاحب ساکن بریلی محلہ بہا ری پور کا سگر

زید بشوقِ زیارت حرمین طیبین کچھ پس انداز کرتا جاتاہے، اس طرح پر اب وہ صاحب نصاب عرصہ ڈیڑھ سال سے ہوگیا تو اس کو صدقہ فطر وزکوٰۃ قربانی عید الاضحی کرنا چاہئے یا نہیں ؟بینو اتوجروا

الجواب:

اس پر زکوٰۃ فرض ہے اور صدقہ قربانی واجب۔ واﷲتعالیٰ اعلم

مسئلہ ٣٤: از خواجہ قطب ٢٧ ذی القعدۃ الحرام ١٣٢١ھ :کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کے پاس انیس اشرفیاں جے پوری وزنی ١٧تولہ ٥ ماشہ اور چار اشرفیاں انگریزی وزنی ٣ تولہ ٩ ماشہ جملہ ١٢٣ اشرفیاں وزنی ٢١ تولہ ٢ ماشے ہیں اور پچیس سال سے اُس نے زکوٰۃ نہ دی اور ان کے سوا کوئی مالِ زکوٰۃ نہ اس کے پاس تھا،نہ ہے ، تو اس صورت میں اس پر کس قدر زکوٰۃ واجب ہے۔ بینو اتو جروا۔

الجواب:

٩ تولے ٧ ماشے ایك رتی چاول سونا اور ایك چاول کے چار خمس ٤/٥ ، تفصیل یہ ہے کہ نصاب ذہب ٧ تولے ض٦ ماشے ہے ، واجب ٢ ماشے ٢سرخ ،اور خمس نصاب ایك تولہ ٦ ماشے واجب ٣-٣/٥سرخ خمس نصاب سے زائد بچے معاف ہے، ہر سال گزشتہ کی زکوٰۃ سال آئندہ دین ہوکر اس قدر مال کم ہوتا جائیگا یہاں تك کہ اگر دیون زکوٰۃ جمع ہوتے ہوتے باقی مال نصاب سے کم رہ جائے تو اب کچھ تازہ واجب نہ ہوگا واجب مجموع سنین گزشتہ معلوم کرنے کا قاعدہ یہ ہے کہ جو کچھ سال اخیر میں بعد منہائے دیون زکوٰۃ باقی ہے اسے اصل مال اول سے تفریق کرکے باقی میں اس اخیر کا واجب جوڑدیں حاصل جمع برسوں کا مجموعہ واجبات ہوگا۔ طریقہ استخراج اس جدول سے واضح ہے ۔ واﷲتعالیٰ اعلم ۔

(جدول اگلے صفحہ پر ملا حظہ ہو )


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن