دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

نصاب ذہب میں ملانے کی کوئی وجہ نہیں بلکہ صورتِ مذکورہ میں وُہ مطلقًاعفورہے گی، ہا ں اگر اپنی صنعت کی وجہ سے اُس مقدار تك پہنچ جائے یا بڑھ جائے تو جتنے خمس نصابِ ذہب اس میں پیدا ہوں گے اُن کا ربع عشر زکوٰۃِ ذہب پر زیادہ کرلیا جائے گا باقی جو خمس کامل سے کم رہا چھوڑا دیا جائے گا، حسابِ زکوٰۃِ زید میں تین سہوواقع ہوئے:

(١)تولہ بھر سونا کہ اپنی نوع میں عفو تھا جبکہ نرخ حال سے پچیس روپے کا ہے تو اُسے پچیس ہی روپیہ بھر چاندی قرار دیں گے جس کی تئیس٢٣ تولے پانچ ماشے دو٢رتی چاندی ہوئی کہ روپیہ سواگیارہ ماشے کا ہے نہ یہ کہ تولہ بھر سونے کی قیمت ؎روپیہ لے کر پھر ان  ؎ روپے کی چاندی خریدیں اور ٣٧ تولے چاندی قرار دیں سکّہ ہی سے لگائی جاتی ہے نہ کہ پتّھر یا اینٹ سے۔ فتح القدیر میں ہے:

التقویم فی حق اﷲتعالیٰ یعتبر با لتقویم فی حق العباد متی قومنا المغضوب اوالمستھلك نقوم بالنقد الغالب کذاھذا۔ [1]

اﷲتعالیٰ کے حق میں قیمت لگانے کا اعتبار اسی طرح ہوگا جو بندوں کے حق میں مفید ہو جب ہم کسی مغضوب یا ہلاك شدہ چیز کی قیمت لگائیں گے نقد غالب سے لگائیں گے، اسی طرح یہ ہے۔ (ت)

فتاوی عالمگیریہ میں ہے :

یقوم بالمضروبۃ کذافی التبیین۔ [2]

مضروبہ سے قیمت لگائی جائے گی، جیسا کہ تبیین میں ہے ۔ (ت)

پس مقدار مذکور٦ تولے عفو سیم میں ملانے سے ٢٩تولے ٥ ماشے ٢ رتی چاندی ہوئی جس میں صرف ٢ خمس ہیں جن پر ٦ماشے ٢-٢/٥سرخ اور واجب ہو کر کل واجب ذمہ زید سونا ٢ ماشے ٢سرخ ،چاندی ٢ تولے ٤ماشے ٢-٤/٥سرخ۔

(٢)٢٥روپوں کے پھر ٣٧ تولے چاندی اگر کی جائے تو ٦تولے عفو سے مل کر ٤٣تولے ہوتی نہ کہ ٤١، یہ لغزش قلم تھی ۔

(٣)اگر بالفرض ٣٧تولے اور ملاتے اور حاصل جمع ٤١ ہی تولے ہوتا حساب ب متعین تھا الف کی طرف کوئی راہ نہ تھی جو خمس سے چاول بھر بھی کم ہے وہ خمس کامل ہر گز نہ مانا جائے گا، یہ ہمیشہ یادرکھا جائے اور فائدہ اولےٰ خوب سمجھ لیا جائے کہ فقیر کا ضابطہ جو تحفہ حنفیہ میں چھپا اس میں اس کی صاف تصریح کی گئی تھی اس کا جاننا اس کے


 

 



[1] فتح القدیر فصل فی العروض مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ٢/١٦٨

[2] فتاوٰی ہندیہ الفصل الثانی فی العروض نورانی کتب خانہ پشاور ١/١٧٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن