30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ٢٤: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں زید کے پاس تخمینًا٥٢ تولے حبہ ماشہ زیور طلائی موجود ہے اور علاوہ اس کے تخمینًا١٥ تولے زیور نقرئی و ٢ تولے زیور طلائی با لعوض مبلغ ؎ روپیہ کی رہن ہے اور ؎ روپے نقد بھی موجود ہیں اور مالِ تجارت میں کہ جو فروخت سے باقی رہ گیاہے وہ تخمینًا ما ١٤٦ ؎ ١٢کا ہے تواس میں زکوٰۃ کس طور سے ادا کی جائے گی۔
الجواب:
اتنا زیور رہن ہے، اس کے دو٢معنی ہوسکتے ہیں، ایك یہ کہ اتنا زیور دوسرے شخص کا اس کے پاس ؎ پر رہن ہے، دوسرے یہ کہ اتنا اس کو دوسرے کے پا س ؎ پر رہن ہے، پہلی صورت میں وُہ زیور اس کا نہیں اس کی زکوٰۃاس پر نہیں ہوسکتی، بلکہ اُس چھپن ٥٦ پر زکوٰۃ ہو گی جو اس نے اس راہن کو قرض دئے ہیں اور اس تقدیر ہر اس کے پاس مال زکٰوۃ یہ ہوا دو ماشے سونا ۵۲ چاندی اور ؎ روپیہ اور م ؎ ١٢ کا مالِ تجارت ٢ ماشے سونا ہونے کا نصاب نہیں اسے بھی چاندی میں شامل کیا جائے گا، اگر للع ؎تولے کا ہے تو چار روپے اس کے پڑ یں گے اور ٥٢ تولے ٦ماشے وزن کے ؎ ہوئے توکل مال ٢٧٢ ؎ ١٢بھر چاندی ہوا، جس میں چار نصاب کامل ما للع ؎ ہیں اور چار خمس نصاب للع للع ١٢ ٩ -٣/٥ پائی اُس پر واجب ٦تولے ٣ ما شے ٤-٤/٥رتی چاندی ہوئی باقی عفو ہے ، دوسری صورت میں وُہ زیور اُسی کا ہے مگر اس کی زکوٰۃ اس پر واجب نہیں جب تك وُہ قبضہ مرتہن میں رہے، اس تقدیر پر فی الحال اس کے پاس مال زکوۃ یہ ہوا دو ٢ ماشے سونا ٥٢ تولے اور چھ ٦ ماشہ چاندی اور ما ؎ ١٢ نقد و مال تجارت جس میں سے ؎ دین کے نکل کر ایك سو روپیہ بارہ١٢ آنے رہے ، سونا چار روپے کا ہو تو کُل ما ؎ ١٢ہوئے جس میں دو٢نصاب کامل ما ؎ ہیں اور چار خمس نصاب للع للعہ ٣/٥ پائی، اُس پر واجب ٣ تولے ٨ ماشے ٤/٥رتی چاندی ہُوئی باقی عفو ہے ۔ واﷲتعالیٰ اعلم۔
مسئلہ ٢٥:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اد ا ئے زکوٰۃ کے واسطے چاندی کا نصاب کس قدر روپیہ یا کس قدر وزن ہے اور ایسے ہی سونے کا کس قدر ہے؟رانی کھیت میں چند دنوں سے ایك عالم واعظ وارد ہیں ، انہوں نے وعظ میں فرمایا کہ پانچ کم دو سو پر زکوٰۃ فرض نہیں، جس وقت دو سو روپے ہوجائیں اور ایك سال اُن پر گزر جائے اس وقت زکوٰۃ دینا فرض ہوگی اور روپیہ رائج الوقت گورنمٹ انگلشیہ کا،جس کا وزن سوا گیارہ ماشے ہے۔ بینواتوجروا
الجواب :
اللھم ھدایۃ الحق والصواب (اے اﷲحق اور صواب کی ہدایت عطا فرما۔ ت)چاندی کا نصاب ساڑھے باون تولے ہے جس کے سکّہ رائجہ سے چھپن٥٦ روپے ہوئے، اور سونے کا نصاب ساڑھے سات تولے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع