30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خیال کہ اس وقت سوروپیہ سے ڈھائی روپے حکم ماننے میں اُٹھادیں گے تو آئندہ بال بچّے کیا کھائیں گے، محض شیطانی وسوسہ ہے۔ زکوٰۃ سے اگر برکت بھی ملتی تو ڈھائی روپیہ سَو میں سے کم ہو جاتا رزق نہ چھینتا ، آئندہ سال اگر مال بڑھ گیا کہ سال بھر کا بال بچّوں سب کا خرچ ہُوا وُہ روپیہ بدستور رکھے رہے جب تو اس وسوسہ کا جھوٹ ہونا علانیہ ظاہر ہوجائے گا اور اگر اُن میں سے کھانے پینے کی حاجت پڑی یہاں تك کہ نصاب سے کم رہ گیا تو اب آپ سے کوئی زکوٰۃ نہ مانگے گا مگر بال بچّوں کی فکر اگلے سال کے لیے کیا ہوگی ، وُہ جو جمع تھے کھانے پینے میں اٹھ گئے اور اب زکوٰۃ بھی نہیں جس کے سر الزام دھرو، آگے کیونکر جیو گے، ایسی کمزوریاں شیطان سکھاتا ہے، عورت کا مہر جس کا مطالبہ بعد موت یا طلاق ہوتا ہے اور عمر بھر ادا کا خیال تك نہیں آتا اُسے زکوٰۃ نہ دینے کا حیلہ نہ بنانا چاہئے۔ وھو تعالیٰ اعلم۔
مسئلہ ٢٠:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ٤٤برس ہوئے جو میں ١٣ تولے ٦ ماشے سونے اور ؎ بھرچاندی کی مالك ہُوئی، چاندی نو دس برس تك بدستور رہی ، گیارھویں سال خرچ ہوگئی، اور سونا دو٢برس تك اُسی قدر رہ کر تیسرے سال پانچ تولہ خرچ ہو گیا کہ سال تمام میں صرف ۸ تولے ۶ ماشے تھا پانچویں سال ڈھائی تولہ اور خرچ ہوا کہ سال تمام میں صرف ۶ تولہ تھا اور وہی بیالیس برس تك رہا، پھر وُہ بھی اپنے دختر کو ہبہ کردیا، جن برسوں تك وُہ چاندی میرے پاس تھی بلکہ اُس کے بعد بھی سونے کا بھاؤ ( ؎ ) تولہ رہا اور چاندی روپیہ کی روپیہ بھر، اس صورت میں مجھ پر زکوٰۃ کس قدر واجب ہے؟بینوا توجروا۔
الجواب ظاہر ہے کہ :
سالِ اوّل میں سونا بقدرِ نصاب بلکہ زائد ہُوا اور چاندی نصاب تك بھی نہ پہنچی تو اُسی کے سونے سے قیمتًاضم کریں گے اُس وقت کے نرخ سے ؎ کا ٣ ماشہ ٤ سرخ سونا ہُوا تو گویا اُس سال ١٦ تولے،۷ ماشہ ٤ سرخ سونا تھا جس میں ١٥تولے دو نصاب کامل ہیں اُن پر واجب ٤ ماشہ ٤ سرخ سونا اور ڈیڑھ تولہ نصاب خمس ہے جس پر واجب ٣-٣/٥سرخ ، کل واجب ٤ ماشے ٧-٣/٥سرخ، باقی ایك ماشہ ٤ سرخ عفو رہا۔
سالِ دوم بعد اخراج دین زکوٰۃ گویا ١٦ تولے ٢ماشہ ٧-٢/٥ سرخ سونا تھا جس میں دو ٢ نصاب کامل کا واجب ٤ ماشہ ٤ سُرخ ، باقی ایك تولہ ٢ ماشہ ٤-١/٥سُرخ عفو، مجموع واجبین ٩ ماشہ ٣ -٣/٥سرخ۔
سال سوم صرف ٨ تولے ٦ ماشے سونا تھا بعد ضم فضّہ ١١ تولے ٧ ماشے ٤ سرخ ہوااس سے مجموع واجبین منہا کیا تو ١٠ تولے ١٠ ماشے ٢/٥ سرخ سونا بچا کہ ایك نصاب کامل ہے واجب ٢ ماشہ ٢سرخ ،اوردو نصاب خمس واجب ٧-١/٥ سرخ، کل واجب ٣ ماشہ ١-١/٥سرخ ، باقی ١٠تولے سے جو زائد تھا عفو ہوا۔ کل واجبات ایك تولہ ٤-٤/٥سرخ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع