30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حاشا ہر گز اردو عبارت جان کر اپنی فہم پر قناعت نہ کرے کہ نازك یا غور طلب بات جو آدمی کی اپنی استعداد سے ورا ہو کسی زبان میں کیسی ہی واضح ادا کی جائے پھر نازك ہے بلکہ واجب کہ کسی عالم کامل سے ان مسائل کو پڑھ لے تاکہ بحول اﷲتعالٰی اس باب میں خود عالم کامل ہوجائے۔
|
واستغفر اﷲالعظیم الاعظم مما جری علی لسان القلم وصلی اﷲتعالی علیہ سیّدنا و مولانا محمد ن النبی الاکرم و صحبہ وبارك وسلم واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم و علمہ جل مجدہ اتم واحکم۔ |
قلم سے جو لکھا گیا اس پر عظیم واعظم اﷲتعالٰی سے معافی طلب کرتاہُوں۔ اﷲتعالٰی کی رحمتیں نازل ہوں ہمارے آقا ومولیٰ حضرت محمد نبی اکرم پر اورآپ آل و اصحاب پر'برکتیں اور سلام بھی۔ اﷲ سبحانہٗ وتعالٰی خوب جانتا ہے، اور اسی کا علم کامل اتم اور مستحکم ہے۔ (ت) |
مسئلہ سابعہ: صحیح تعدادِ زکوٰۃ نہ معلوم ہونے کی وجہ سے جوہر سال مقدار واجب سے کم زکوٰۃ میں دیا گیا ہے وہ محسوب زکوٰۃ ہُوا یا نہیں؟بیّنواتو جروا۔
الجواب:
بیشك محسوب ہُوا کہ ادائے زکوٰۃ کی نیت ضرور ہے مقدار واجب کا صحیح معلوم ہونا شرائطِ صحت سے نہیں، غایت یہ کہ ایك جزءِ واجب کے ادا میں تاخیر ہوئی اس سے مذہب ِ راجح پر گناہ سہی زکوٰۃ مؤدٰی کی نفی صحت تو نہیں والامر بین غنی عن التبیین (معاملہ واضح ہے مزید وضاحت کا محتاج نہیں۔ت) پس ہر سال جتنا زکوٰۃ میں دیا وہ قطعًاادا ہُوا اور جو باقی رہتا گیا وہ اس پر دین ہوا حتی کہ اگر کسی نصاب سے معارض ہوجائے گا تو اُسی قدر مقدار واجب گھٹ جائے گی ۔ تشریح اس کی یہ ہے کہ دین عبد(یعنی بندوں میں جس کا کوئی مطالبہ کرنے والا ہو ا اگر چہ دین حقیقۃً اﷲ عزوجل کا ہوِ جیسے دین زکٰوۃ جس کا مطالبہ بادشاہ اسلام اعزاﷲ نصرہ کو ہے ) انسان کے حوائج اصلیہ سے ہے ایسا دین جس قدر ہوگا اتنا مال مشغول بحالتِ اصلیہ قرار دے کر کالعدم ٹھہرے گا اور باقی پر زکوٰۃ واجب ہوگی اگربقدر نصاب ہو، مثلًاہزار روپے پر حولانِ حول ہواور اس پرپانسو قرض ہیں توپانسو پر زکوٰۃ آئے گی اور ساڑھے نوسودین ہے تو اصلًانہیں کہ باقی قدر نصاب سے کم ہے ۔ درمختار میں ہے:
|
لازکوٰۃ علی مدیون للعبد بقدردینہ فیزکی الزائد ان بلغ نصابا۔ [1] |
بندہ کے قرضدار پر قرض کی مقدار پر زکوٰۃ نہیں ، ہاں اگر قرض سے زائد نصاب کو پہنچ جائے تو پھر اس کی زکوٰۃ ادا کرے۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع