دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

وعلیٰ ھذا القیاس،یُوں ہی گھٹ کر ٤٠ صورتوں سے باہر نہ جائے گا تو کوئی حکم ایسا نہیں جسے یہ مسائل نہ بتائیں، زیادت و نقصان میں کہاں زکوٰۃ گھٹے بڑھے گی کہاں نہیں ، یہ مسئلہ ثانیہ و ثالثہ سے دیکھ لیجئے، امید کرتا ہوں یہ شرح و ایضاح بحول الفتاح اسی تحریر فقیر کا حصّہ خاصہ ہو ، والحمدُﷲربّ العالمین۔

اب صُورتِ جزئیہ مسؤل عنہا کا حکم: نکالنا کتنی بات ہے ، ٦٨ تولے ٢ ماشے سونا اور ٣٤١ تولے چاندی ،اوّل ہر ایك نصاب الگ نکال لیجئے، ٦٨تولے ٢ ماشے میں سونے ٩ نصاب کامل ہوئے جن پر ایك تولہ ٨ماشے ٢ سُرخ سونا واجب ہُوا اور ٨ ماشے فاضل بچا کہ اپنے نصاب میں عفو ہے، ٣٤١تولے میں ٣١٥ تولے کے چھ ٦ نصاب کامل جن پر ٧ تولے ١٠ ماشے ٤ سُرخ چاندی واجب ، اور ٢١ تولے کے ٢ نصاب خمس ہُوئے جن پر ٦ ماشے ٢ -٢/٥سُرخ واجب ، ان کا مجموعہ ٨ تولے ٤ ماشے ٦-٢/٥سرخ ہوا اور مال میں پانچ تولے چاندی فاضل رہی کہ اپنی نوع میں عفو ہے، اب یہ صورت ضابطہ ثانیہ کی ہُوئی کہ دونوں جانب ایك رقم عفو قابلِ ضم موجود ہے ، اس میں اُن چھ٦ حالتوں کی جانچ باقی رہی، چاندی کو سونا کیجئے تو ٥ تولے چاندی عام نرخ سے اس قابل نہیں کہ ١٠ماشے سونے کی قیمت پہنچے جو اس ٨ماشہ سے مل کر خمس نصاب ذھب یعنی ۱ -۱/۲ تولے سونا بنائے اور زکوٰۃ واجب کرے۔ اب سونے کو چاندی کیجئے تو آج کل کے بھاؤ عــــــہ سے ٨ ماشے سونا بیشك ١٦تولے چاندی سے کچھ زیادہ ہی کا ہے تو وہ اس پانچ تولے چاندی سے مل کر ٢١ تولے چاندی مع شے زائد ہوگایہ دونصاب خمس اور حاصل ہُوئے جب پر ٦ ماشے ٢-٢/٥سُرخ چاندی ، اور بڑھی تو یونہی کریں گے اور ٦٨ تولے سونے ٣٤١ تولے چاندی پر ایك تولہ ٨ ماشے دو سُرخ سونا،اور ٨ تولے ١١ ماشے ٤/٥ سرخ چاندی واجب مانیں گے ٤/٥ سُرخ کے معنی رتی کے چارخمس، جسے تقریبًاایك رتی چاندی کہیے، یہ عام بھاؤ کے اعتبار سے ہے، اور اگر بوجہ صنعت نفس مال کے کوئی قیمت بڑھ گئی ہو تو اس کاحساب مالك کو معلوم ہوگا اُس کے لیے وُہ قاعدہ ضروریہ واجب الحفظ ہم اوپر لکھ ہی چکے ،غرض ﷲالحمد والمنّۃ فقیر غفرلہ المولی القدیر نے بتوفیق المولیٰ سبحانہ و تعالٰی ان مسائل کو ایسی شرح و تکمیل و بسط جلیل کے ساتھ بیان کیا ہے کہ شاید اُن کی نظیر کتب میں نہ ملےِ امید کرتا ہُوں جو شخص ان سب کو بغور کامل خوب سمجھ لے وہ ہزار ہا مسائلِ زکوٰۃ کا حکم ایسا بیان کرگا جیسے کوئی عالم محقق بیان کرے، جن مسائل میں فقیر نے آج کل کے بعض مدعیان فقاہت و تحدیث بلکہ امامتِ فنون فقہ و حدیث کو فاحش غلطیاں کرتے دیکھا، کم علم آدمی جو ان تحریراتِ فقیر کو بنہجِ احسن سمجھ لے گا اِن شاء اﷲتعالٰی بے تکلّف صحیح و صاف ادا کرے گا، مگر

عــــــہ: نرخ باختلافِ امصار بھی مختلف ہوتا ہے ، اگر وہاں ٨ ماشے سونا ١٦تولے چاندی سے کم کا ہو تو نصب فضّہ میں ایك خمس کم ہوجائیگا جس کے سبب مقدارواجب سے ٣ ماشے ١-١/٥سرخ چاندی گھٹادیں گے ١٢منہ (م)


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن