دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

فلوادی عن خمسۃ جیّدۃ خمسۃ زیوفاقیمتھا اربعۃ جیدۃ جا ز وکرہ ولواربعۃ قیمتھا خمسۃ ردیئۃلم یجزا ھ [1]ملخصًا۔

نصاب ہونا ضروری ہے، اگر کسی نے پانچ جیددراہم کی جگہ پانچ زیوف سے ادا کی جن کی قیمت چارجید دراہم تھی توجائز مگر مکروہ ہے، اور ان چارکی قیمت پانچ ردی درہم تھے تو جائز ہی نہیں اھ ملخصا(ت)

مگر جب ان میں ایك کو دوسرے سے تقویم کریں مثلًاچاندی کو سونے یا سونے کو چاندی سے جیسا کہ ضم کی صُورتوں مین دیکھتے آتے تو بالاجماع قیمت کا اعتبار ہے کہ جو دت وصنعت خلاف جنس کے مقابلہ میں بالاجماع قیمت پانا ہے، مثلًابارہ ١٢ تولے چاندی کا وزنی گہنا اور قیمت میں ٢٤تولے چاندی کے برابر ، اب اس کی قیمت سونے سے لگائے گا تو بہ لحاظ قیمت پُورا تولہ بھر سونا ہوگا، نہ بلحاظ وزن چھ ماشہ ولہذا جس کہ پاس ٢٠٠تولے چاندی کا زیور چار سوروپے کا قیمتی ہو جس ٥تولے چاندی واجب ، وہ اگر ٥تولے چاندی دے دے گا ادا ہوجائے گا اور ٥تولے چاندی کی قیمت کا سونا دے گا ہر گز ادا نہ ہوگا بلکہ ١٠تولے چاندی کا قیمتی سونا دینا آئے گا۔ ردالمحتار میں ہے:

عدم اعتبار الجودۃ انما ھو عند المقابلۃ بالجنس اما عند المقابلۃ بخلافہ فتعتبر اتفاقا۔ [2]

جیّد ہونے کا اعتبار، جنس کے ساتھ مقابلہ وقت نہیں کیا جاسکتااوراگر غیر جنس سے مقابلہ ہو تو بالاتفاق معتبر ہے۔ (ت)

اُسی میں ہے:

لو کان لہ ابریق فضۃ وزنہ مائتان وقیمتہ ثلث مائۃ ان أدی خمسۃ من عینہ اومن غیرہ جاز واجمعواانہ لوأدی من خلاف جنسہ اعتبرت القیمۃ حتی لوأدی من الذھب ما تبلغ قیمتہ خمسۃ دراہم من غیر الاناء لم یجز فی قولھم لتقوم الجودۃعندالمقابلۃ

اگر کسی کے پاس چاندی کا کوزہ ہے دو صد درہم وزنی اور قیمت تن سودرہم ہے تو اب وہ اس میں سے یا اس کے غیر سے پانچ درہم ادا کرتا ہے تو جائز ہے اور اس پر اتفاق ہے کہ اگر اس کی مخالف جنس سے ادا کرے تو قیمت کا اعتبار ہوگا حتی کہ اگر اتنا سونا جسکی قیمت پانچ درہم ہو غیر مصنوعہ سے ادا کیا تو ان کے نزدیك جائز نہیں کیونکہ مقابلہ کے وقت جودت

 


 

 



[1] ردالمحتار باب زکوٰۃ المال مصطفی البابی مصر ٢/٣٣

[2] ردالمحتار باب زکوٰۃ المال مصطفی البابی مصر ٢/٣٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن