دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

ضم بھی کچھ نہ بڑھا ۔

مثال ٠ا و ١١ و ١٢ : اب ہمیں وُہ تین صورتیں بیان کرنا ہیں جن میں سونا نصاب بے عفو ہو اور چاندی نصاب با عفو، جس کے عفو کو سونے سے ملائیں تو جب بھی عفو رہے یا کچھ زکوٰۃ واجب کرے، کچھ عفو بچے یا بالکل زکوٰۃ واجب کرے ۔ یہ پچھلی دو٢ صورتیں بظاہر محال عادی نظر آتی ہیں کہ نصاب میں عفو وہی ہوتا ہے جس خمس سے کم ہواور نصاب کے بعد زکوٰۃ واجب کرتا ہیے جو خمس تك پہنچے ،توان صورتوں کا وقوع جب ہی ہوگا کہ ١٠ تولے کم چاندی ا-١/٢ تولے سونے کے برابر یا اس سے بھی زائد ہو مگر یہ عادۃًہو نہین سکتا بلکہ ١٠ تولے یا اس سے کچھ زیادہ چاندی تولہ بھر سونے کی قیمت کو بھی نہیں پہنچی، تو بادی النظر میں یہاں صرف صورتِ اولیٰ ہی قابلِ وقوع ہے یعنی عفو سیم کو نصاب ذھب سے جب ملائیے عفو ہی رہے'مگر ایك نفیس و شریف و جلیل و لطیف قاعدہ معلوم کرنے سے کھل جائیگا کہ دو٢ صوتین بھی قابلِ وقوع ہیں، اُس با عظمت قاعدے کا جاننا نہ صرف انہی صورتوں کے لیے ضرور ہے بلکہ جو اہل زکوٰۃ زروسیم دونوں قسم کے مالك ہوں اور عمومًا ایسے ہی ہوتے ہیں اُن سب پر اُس کا علم فرض عین ہے کہ اس کے نہ جاننے میں بہت غلطیاں اور خرابی و زیاں واقع ہوتے ہیں لوگ اکثر سمجھ لیتے ہیں ہم زکوٰۃ ادا کر چکے اور واقع میں مطالبہ باقی ہوتا ہے ،وہ ضروری قاعدہ عظیم الفائدہ واجب الحفظ یہ ہے کہ اگر چہ زر وسیم کی قیمت و وزن با ہم اکثر مختلف ہوتے ہیں خصوصًا جبکہ صنعت کا قدم درمیا ن ہو، مثلًا ممکن کہ تولہ بھر سونے کا کوئی گہنا صناعی کے سبب پچاس٥٠ روپے کی قیمت کا ہو اگر چہ ایك تولہ سونے کی قیمت پچیس ٢٥ ہی روپیہ ہو یا تولہ بھر چاندی کی چیز چار روپے کو بکے اگر چہ چاندی ایك ہی روپیہ تولہ ہو ، دہلی کی سودا کاریوں میں یہ بات خوب واضح ہے یونہی جب مال ہارتا ہو تو قیمت ِوزن گھٹ جاتی ہے کما لایخفی(جیساکہ مخفی نہیں ۔)مگر شرع مطہر نے سونے چاندی میں وجوبًاو اداءً ہر طرح وزن ہی کا اعتبار فرمایا ہے نہ کہ قیمت کا، مثلًا کسی کے پاس صرف٧ تولے سونے کا گہنا ہے کہ قیمت میں ٧-١/٢ تولے سونے تك پہنچا ہے یا اس سے بھی زیادہ ہوتا ہے اس پر زکوٰۃ واجب نہیں کہ وزن ٧-١/٢ تولے کامل نہ ہوا یا ٧-١/٢تولے ہارتے سونے کا مال ہے کہ قیمت٧ تولے سے بھی کم ہے اس پر زکوٰۃ واجب،کہ وزن ِ نصاب پورا ہے'یا ایك شخص کے پاس ٧-١/٢ تولے سونے کا زیور ہے جو بوجہ صنعت ١٥ تولے سونے کی قیمت ہے اس پر صرف ٢ ماشے سونا واجب ہوگا کہ وزن کا چالیسواں حصّہ ہے نہ چار ماشہ کی قیمت کا ١/٤٠ہے، ١٥ تو لے وزن کی چیز قیمت میں ٧-١/٢ تو لے کے برابر ہے ، تو باعتبار ِوزن ہوا اور ادا کی یہ صُورت کہ مثلًا اس پر ٦ ماشے سونا واجب الادا تھا اس نے اُس کے بدلے ٢ ماشے نفیس کُندن کہ قیمت میں ٦ ماشے سونے کے برابر بلکہ زائد تھا ادا کیا تو عہدہ بر آنہ ہُوا کہ واجب کا وزن پُورا نہ ہُو ا اور ہارتا سونا ٢ ماشے دے دیا جو قیمت میں دو٢ ہی ماشے کے برابر تھا تو ادا ہوگیا اگرچہ اس میں کراہت ہے لقولہ عزوجل:


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن