30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
طرف نصاب سے کم، تو یہاں یہی طریقہ ضم متعین ہوگا کہ اس غیر نصاب کو اُس نصاب سے تقویم کرکے ملا دیں ، یہ نہ ہوگا کہ نصاب کو تقویم کرکے غیر نصاب سے ملائیں۔ مثلًاچاندی نصاب ہے اور سونا غیر نصاب، تو اس سونے کو چاندی کریں گے چاندی کو سونا نہ کریں گے،اور عکس ہے تو عکس۔ اسی طرح اگر ایك طرف نصابِ تام بلا عفو ہے اور دوسری جانب نصاب مع عفو ،تو صرف اس عفو کو اس نصاب سے ملائیں گے نصاب مع العفو مجموع کو ضم نہ کریں گے کہ محتاجِ تکمیل صرف وہی عفو ہے نہ کہ نصاب، مثلًا ۷یا ۹ یا۱۲ تولے سونا اور ۶۰ تو لے چاندی ہے جس میں ۷ تولے چاندی عفو ہے تو صرف اس ۷تولے چاندی کوسونا کریں گے نہ کہ مجموع ۶۰ تو لے کو۔ یونہی اگر دونو ں جانب عفو ہے تو صرف ان عفووں کو باہم ملائیں گے، دونوں طرف کے نصاب الگ نکال لیں گے۔ ہندیہ میں ہے:
|
لوفضل من النصابین اقل من اربعۃ مثاقیل واقل من اربعین درھما فانہ تضم احدی الزیا دتین الی الاخری حتی یتم اربعین درھما او اربعۃ مثاقیل ذھب کذافی المضمرات۔ [1] |
اگر دونوں نصابوں پر چار مثقال سے کم اور چالیس٤٠دراہم سے کم اضافی ہُو تو ایك اضافہ کو دوسرے کے ساتھ ملایا جائے حتی کہ چالیس درہم کا مل ہوجائیں یا چار مثقال سونا مکمل ہوجائے، جیسا کہ مضمرات میں ہے۔ (ت) |
پس ثابت ہُوا کہ قابلِ ضم وہی ہے جو خود نصاب نہیں ، پھر اگر یہ قابلیت ایك ہی طرف ہے جب تو طریقہ ضم آپ ہی متعین ہوگا کما سبق (جیسا کہ پیچھے گزرا۔ت) اور دونوں جانب ہے تو البتّہ یہ امر غور طلب ہوگا کہ اب ان میں کس کو کس سے تقویم کریں کہ دونوں صلاحیتِ ضم ر کھتے ہیں، اس میں کثرت و قلّت کی وجہ سے ترجیح نہ ہوگی کہ خواہی نخواہی قلیل ہی کو کثیر سے ضم کریں کثیر کو نہ کر یں کہ جب نصابیت نہیں تو قلیل و کثیر دونوں احتیاجِ تکمیل میں یکساں۔ردالمحتار میں ہے:
|
لا فرق بین ضم الاقل الی الاکثر و عکسہ۔ [2] |
اقل کو اکثر ساتھ ملانا یا اس کے برعکس کرنے میں کوئی فرق نہیں۔ (ت) |
بلکہ حکم یہ ہوگا جو تقویم فقیروں کے لیے انفع ہو ا سے اختیار کریں، اگر سونے کو چاندی کرنے میں فقراء کا نفع زیادہ ہے تو وہی طریقہ برتیں، اور چاندی کو سونا ٹھہراتے ہیں تو یہی ٹھہرائیں، اور دونوں صورتیں نفع میں یکساں تو مزکی کو اختیار۔درمختار میں ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع