30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رہایہ کہ پھر اس زمانہ پُر آشوب میں حضرات سادات کرام کی مواسات کیونکرہو، اقول: بڑے مال والے اگر اپنے خالص مالوں سے بطور ہدیہ ان حضراتِ عُلیہ کی خدمت نہ کریں تو ان کی بے سعادتی ہے، وُہ وقت یاد جب ان حضرات کے جدِّاکرم صلے اﷲتعالےٰ علیہ وسلم سو اظاہری آنکھوں کو بھی کوئی ملجا و ماوی نہ ملے گا، کیا پسند نہیں آتا کہ وُہ مال جو اُنھیں کے صدقے میں انھیں کی سرکار سے عطا ہُوا، جسے عنقریب چھوڑکر پھر ویسے ہی خالی ہاتھ زیرِ زمین جانے والے ہیں، اُن کی خوشنودی کے لیے ان کے پاك مبارك بیٹوں پر اُس کا ایك حصّہ صرف کیا کریں کہ اُس سخت حاجت کے دن اُس جو اد کریم رؤف و رحیم علیہ افضل الصلٰوۃ وا لتسلیم کے بھاری انعاموں، عظیم اکرامو ں سے مشرف ہوں۔ ابنِ عساکر امیرالمونین مولا علی کرم اﷲوجہہ' سے راوی ، رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں :
|
من صنع الیٰ اھل بیتی یدًا کافاتہ علیھا یوم القیٰمۃ۔ [1] |
جو میرے اہلِ بیت میں سے کسی کے ساتھ اچھا سلوك کرے گا میَں روزِ قیامت اس کا صلہ اسے عطا فرماؤں گا۔ |
خطیب بغدادی امیر المومنین عثمانِ غنی رضی ا ﷲتعالٰی عنہ سے راوی، رسول اﷲصلی اﷲتعالےٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں :
|
من صنع صنیعۃ الی احد من خلف عبد المطلب فی الدّنیا فعلی مکافاتہ اذا لقینی۔ [2] |
جو شخص اولادِعبدالمطلب میں کسی کے ساتھ دنیا میں نیکی کرے اس کا صلہ دینا مجھ پر لازم ہے جب وُہ روزِقیامت مجھ سے ملے گا۔ |
اﷲاکبر، اﷲاکبر !قیامت کا دن، وُہ قیامت کا دن ، وہ سخت ضرورت سخت حاجت کا دن، اور ہم جیسے محتاج، اور صلہ عطا فرمانے کو محمد صلے اﷲتعالےٰ علیہ وسلم سا صاحب التاج، خدا جانے کیا کچھ دیں اور کیسا کُچھ نہال فرمادیں، ایك نگاہِ لُطف اُن کی جملہ مہمات دو جہاں کو بس ہے، بلکہ خود یہی صلہ کروڑوں صلے سے اعلیٰ وانفس ہے ،جس کی طرف کلمہ کریمہ اذالقینی(جب روز قیامت مجھ سے ملے گا۔ت)اشارہ فرماتاہے، بلفظِ اذا تعبیر فرمانا بحمد اﷲ بروزِ قیامت وعدہ وصال و دیدارِ محبوبِ ذی الجلال کا مژدہ سُناتا ہے ۔ مسلمانو!اور کیا درکار ہے دوڑواور اس دولت و سعادت کو لو وباﷲالتوفیق اور متوسط حال والے اگر مصارف
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع