دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

جن میں سترہ ۱۷ خود کلام امام ممدوح کی شہادات سے ہیں بلکہ وُہ بلا شُبہ اسی مذہب حق و ظاہر الروایۃ کو بھذا ناخذ(ہم اسی کو لیتے ہیں۔ت) فرماتے اور معتمد و مفتی بہ ٹہراتے ہیں، ایك سہل سی عام فہم بات یہ ہے کہ وہی امام ممدوح اپنی اسی کتاب شرح معانی الآثار کی اُسی کتاب، اُسی باب ، اسی بحث میں جہاں ان سے اس ترجیح معکوس کا وقوع بتایا جاتاہے خاص اسی بھذا ناخذ سے صاف صریح تصریح فرماتے ہیں کہ ہمارے نزدیك بنی ہاشم کے غلام تو غلام ،موالی پربھی زکوٰۃ حرام فرماتے ہیں۔ ہمارے ائمہ سے اس کا خلاف معلوم نہیں۔ سبحان اﷲ جب ان کے نزدیك خود بنی ہاشم کے لیے زکوٰۃ حلال تھی تو ان کے غلاموں پر حرام ماننا کیونکر معقول تھا، طرفہ یہ کہ یہیں امام طحاوی نے اس مذہب کو اختیار فرمایا ہے کہ بنی ہاشم پر نہ صرف زکوٰۃ صدقات واجبہ بلکہ صدقہ نافلہ بھی حرام ہے۔ اور فرماتے ہیں ہمارے ائمہ ثلٰثہ رضی اﷲتعالےٰ عنہم کا یہی قول ہے، پھر انھیں قائل جواز ماننا کیسا سخت قول بالمحال ہے جسے اس مطلبِ جلیل کی تنقیحِ جمیل پر اطلاع منظور ہو فتاوٰی فقیر کی طرف رجوح کرے، اور جب یقینامعلوم کہ وُہ روایت شاذہ مذہب اجماعی ائمہ ثلٰثہ کے خلاف واقعہ اور تمام متون کا اس کے خلاف پر اجماع قاطع' اور سیّد عالم صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کی احادیثِ متواترہ اس کی دافع، اور دلیل و درایت میں بھی اُ س کا حصّہ محض ذاہب و ضائع، اور فتٰوی امام طحاوی یقینا جانبِ ظاہر الروایۃ راجع، تو اس پر فتویٰ دینا قطعًا مردود، جس سے شرع مطہر جزمًا مانع، کون نہیں جانتا کہ اطباقِ متون کی کیسی شان جلیل ہے جس کے سبب بار ہا محققین نےجانبِ خلاف کی تصحیحوں کو قبول نہ کیا نہ اس طرف تصحیح وترجیح کا نام بھی نہ ہو نہ کہ صراحۃً امام مجتھد نے اسی جانب پر فتویٰ دیا ہو با اینہمہ اسے چھوڑ کر اُدھرجانا کس قدر موجب عجب شدید ہے، درمختار میں ہے:

قال فی الخانیۃ وعلیہ الفتوی لکن المتون علی الاول فعلیہا المعول [1]

خانیہ میں ہے کہ فتوی اسی پر ہے لیکن متون میں پہلا قول ہے لہٰذا اسی پر اعتماد ہوگا ۔(ت)

کون نہیں جانتا کہ ہنگامِ اختلاف ظاہر الروایۃ ہی مرجح ہے اگر چہ دونوں مذیل بفتوٰی ہوں۔ بحرالرائق میں ہے:

اذااختلف التصحیح وجب الفحص عن ظاہر الروایۃ والرجوع الیھا۔[2]

جب تصحیح اقوال میں اختلاف ہو تو ظاہر الروایۃ کی تلاش اور اس کی طرف ہی رجوع کرنا چاہئے(ت)

علماء فرماتے جوکچھ ظاہرالروایۃ کے خلاف ہے ہمارے ائمہ کا مذہب نہیں۔ درالمختار کی کتاب


 

 



[1] درمختار کتاب القسمۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۱۹

[2] بحرالرائق باب المصرف ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۲/۲۵۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن