30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ابو عبید قاسم بن سلام نے کتاب الاموال میں روایت کیا ہے اور طحاوی نے ان سے دوسری حدیث اور طبرانی نے تیسری حدیث روایت کی ہے۔ت) حضرت ۶عبدالمطلب بن ربیعہ بن حارث بن عبد المطلب رضی اﷲتعالٰی عنہ روی عنہ احمد ومسلم والنسائی (ان سے احمد، مسلم اور نسائی نے روایت کیاہے۔ت)حضرت ۷سلمان فارسی رضی اﷲتعالٰی عنہ روی عنہ ابن حبان والطحاوی والحاکم وابونعیم (ان سے ابن حبان، طحاوی، حاکم اور ابو نعیم نے روایت کیا ہے۔ت)حضرت ۸ابو ہریرہ رضی اﷲتعالٰی عنہ روی عنہ الشیخان ولہ عند ۹الطحاوی حدیثان ۱۰ اٰخران( ان سے بخاری و مسلم نے روایت کیا اور انہی سے امام طحاوی نے دو٢ اور احادیث نقل کی ہیں ۔ت)حضرت ۱۱انس بن مالك رضی اﷲعنہ روی عنہ البخاری ومسلم ولہ عند ۱۲الطحاوی حدیث اٰخر(ان سے بخاری اور مسلم نے روایت کیا اور انہی سے طحاوی نے ایك اور حدیث روایت کی ہے۔ ت)حضرت ۱۳معاویہ بن حیدہ قشیرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ روی عنہ الترمذی وا لنسائی ولہ عند ۱۴الطحاوی حدیث اٰخر(ان سے ترمذی اور نسائی نے روایت کیا اور انہی سے طحاوی نے ایك اور حدیث بیان کی ہے۔ت)حضرت ۱۵ابو رافع مولیٰ رسول اﷲصلے اﷲتعالٰی علیہ وسلم روی عنہ احمد وداؤد والترمذی والنسائی والطحاوی و ابن حبان وابن خزیمۃوالحاکم(ان سے امام احمد ، داؤد، ترمذی، نسائی، طحاوی ، ابن حبان ، ابن خزیمہ اور حاکم نے روایت کیا ہے۔ت) حضرت ۱۶ہرمزیاکیسان مولیٰ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم روی عنہ احمد والطحاوی (ان سے احمد اور طحاوی نے روایت کیا ہے۔ ت) حضرت ۱۷بریدہ اسلمی رضی اﷲ تعالٰی عنہ روی عنہ اسحاق بن راھویۃ و۱۸ابو یعلی الموصلی والطحاوی والبزاز ولطبرانی والحاکم(ان سے اسحاق بن راھویہ، ابویعلی الموصلی، طحاوی،بزاز، طبرانی اور حاکم نے روایت کیا ہے۔ت)حضرت ابو یعلی رضی اﷲتعالٰی عنہ ، حضرت ۱۹ابو عمیرہ رشید بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ روی عنھماالطحاوی(ان دونوں سے طحاوی نے روایت کیا ہے۔ت)حضرت ۲۰عبدا ﷲبن عمر رضی اﷲ عنھما، حضرت ۲۱عبدالرحمٰن بن علقمہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ یقال صحابی( ان کو صحابی کہا گیاہے ۔ت)حضرت ۲۲عبد الرحمٰن بن ابی عقیل رضی اﷲتعالٰی عنہ علق عن الثلٰثۃ الترمذی(امام ترمذی نے ان تینوں سے تعلیقًاحدیث بیان کی ہے۔ت)حضرت۲۳ ام المومنین صدیقہ بنت الصدّیق رضی اﷲتعالٰی عنہما روی عنھا الستّۃ(ان سے اصحابِ ستّہ نے بیان کیا۔ت)حضرت ام المومنین ۲۴ام سلمہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا روی عنہ احمد و مسلم ( ان سے امام احمد اور مسلم نے روایت کیا۔ت) حضرت ۲۵ام عطیہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ روی عنہا احمد و البخاری و مسلم ( ان سے امام احمد، بخار ی اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ت)اور بیشك اس تحریم کی علت اُن حضرات عالیہ کی عزّت و کرامت و نظامت و طہارت کہ زکوٰۃ مال کا میَل ہے اور گناہوں کا دھوون،اس ستھری نسل والوں کے مقابل نہیں خود حضور اقدس صلی اﷲتعالےٰ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع