دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

مسئلہ رابعہ: سادات محتاجین کو زر ِزکوٰۃ دینا جائز ہے یا نہیں، بہت سادات محتاج ایسے ملتے ہیں کہ خود مانگتے ہیں اور میں نے سُنا ہے کہ علمائے رام پور نے جواز کا فتوٰی دیا ہے مگر میں نے اب تك یہ جرأت نہ کی۔ اس بارہ میں آپ کیا حکم فرماتے ہیں؟بینوا تو جروا

الجواب:

اللّٰھم ھدایۃ الحق والصواب، زکوٰۃ ساداتِ کرام و سائرِ بنی ہاشم پر حرامِ قطعی ہے جس کی حرمت پر ہمارے ائمہ ثلٰثہ بلکہ ائمہ مذ اہبِ اربعہ رضی اﷲتعالٰی عنہم اجمعین کا اجماع قائم۔ امام شعرانی رحمہ اﷲتعالٰی میزان میں فرماتے ہیں :

اتفق الائمۃ الاربعۃ علی تحریم الصدقۃ المفروضۃ علی بنی ھاشم و بنی عبد المطلب وھم خمس بطون اٰل علی واٰل العباس و اٰل جعفر واٰل عقیل واٰل الحارث بن عبد المطلب ھذامن مسائل الاجماع و الاتفاق اھ [1]ملخصًا۔

باتفاقِ ائمہ اربعہ بنو ہاشم اور بنو عبدالمطلب پر صدقہ فرضیہ حرام ہے، اور وُہ پانچ خاندان ہیں: آلِ علی، آلِ عباس،آلِ جعفر، آلِ عقیل، آلِ حارث بن عبدالمطلب۔ یہ اجماعی اور اتفاقی مسائل میں سے ہے اھ ملخصًا۔(ت)

اول تاآخر تمام متون مذہب قاطبۃًبے شذوذ شاذو عامہ شروح معتمدہ و فتا وائے مستندہ اس حکم پر ناطق اور خود حضور پر نور سیّد السادات صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے متواتر حدیثیں اس باب میں وارد ، اس وقت جہاں تك فقیرکی نظر ہے بیس صحابہ کر ام رضی اﷲتعالٰی عنہم نے اس مضمون کی حدیثیں حضورِ اقدس صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم سے روایت کیں:

حضرت سیّد نا ۱امام حسن مجتبیٰ رضی اﷲ تعالٰی عنہ روی عنہ احمد والبخاری ومسلم (ان رضی اﷲتعالٰی عنہ سے امام احمد، بخاری اور مسلم نے روایت کیاہے۔ت)حضرت سیّدنا ۲امام حسین رضی اﷲ تعالٰی عنہ روی احمد وابن حبان برجال ثقات (ان رضی اﷲتعالٰی عنہ سے احمد اور ابن حبان نے ثقہ رجال کے ساتھ روایت کیاہے۔ت) حضرت سیّدنا ۳عبداﷲبن عباس رضی اﷲتعالٰی عنمھا روی الامام الطحاوی والحاکم وابو نعیم وابن سعد فی الطبقات وابو عبید القاسم بن سلام فی کتاب الاموال و ۴روی عنہ الطحاوی ۵حدیثًا اٰخرو الطبرانی حدیثًا ثالثا(امام طحاوی، حاکم ، ابونعیم، ابن سعد نے طبقات اور


 

 



[1] المیزان الکبرٰی باب قسم الصدقات مصطفی البابی مصر ۲/۱۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن