دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 2 | فتاوٰی رضویہ جلد ۱ (حصہ دوم)

book_icon
فتاوٰی رضویہ جلد ۱ (حصہ دوم)

اور شك فـــــ۱ نہیں کہ وقت استنجاء اُس انگشتری کا جس پر الله عزّوجل یا نبی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا نام پاك یا کوئی متبرك لفظ ہو اُتار لینا صرف مستحب ہی نہیں قطعا سنّت اور اُس کا ترك ضرور مکروہ بلکہ اسأت ہے بلکہ مطلقا فـــــ۲کچھ لکھا ہو حروف ہی کا ادب چاہئے بلکہ فـــــ۳ ایسی انگوٹھی پہن کر بیت الخلا میں جانا ہی مکروہ ہے ولہٰذا فـــــ۴تعویذ لے جانے کی اجازت اُس وقت ہوئی کہ خلاف مثلًا موم جامہ میں ہو اور پھر بھی فرمایا کہ اب بھی بچنا ہی اولی ہے اگرچہ غلاف ہونے سے کراہت نہ رہی۔

فـــــ۱ : مسئلہ : جس انگشتری پر کوئی متبرك نا م لکھا ہوو قت استنجا ء اس کا اتار لینا بہت ضرور ہے ۔
فـــــ۲ : مسئلہ : مطلقا حروف کی تعظیم چاہیے کچھ لکھا ہو ۔

فـــــ۳ : مسئلہ : جس انگشتری پر کچھ لکھا ہواسے پہن کر بیت الخلا میں جانا مکروہ ہے ۔

فـــــ۴ : مسئلہ : تعویذ اگر غلاف میں ہو تو اسے پہن کربیت الخلا میں جانا مکروہ نہیں پھر بھی اس سے بچنا افضل ہے ۔

ردالمحتار میں ہے :

نقلوا فــــ عندنا ان للحروف حرمۃ ولو مقطعۃ وذکر بعض القراء ان حروف الھجاء قران نزل علی ھود علیہ الصلاۃ والسلام [1] الخ

منقول ہے کہ ہمارے نزدیك حروف کی بھی عزت ہے اگرچہ الگ الگ کلمے ہوں ۔ اوربعض قرأ نے ذکرکیا کہ حروفِ تہجی وہ قرآن ہیں جس کا نزول حضرت ہود علیہ الصلوٰۃ والسلام پر ہوا الخ۔ (ت)

اُسی میں عارف بالله سیدی عبدالغنی قدس سرہ القدسی سے ہے :

حروف الھجاء قران انزلت علی ھود علیہ الصلاۃ والسلام کما صرح بذلك الامام القسطلانی فی کتابہ الاشارات فی علم القراء ات[2]۔

حروف تہجی قرآن ہیں یہ حضرت ہود علیہ الصلوٰۃ والسلام پر نازل ہوئے جیسا کہ امام قسطلانی نے اپنی کتاب “ الاشارات فی القرأ ت “ میں اس کی تصریح کی ہے۔ (ت)

بحرالرائق میں ہے :

یکرہ ان یدخل الخلاء ومعہ خاتم مکتوب علیہ اسم الله تعالی اوشیئ من القران [3]۔

خلا میں ایسی انگوٹھی لے کر جانا مکروہ ہے جس پر الله تعالی کانا م یا قرآن سے کچھ لکھا ہو اہو۔ (ت)

دُر مختار میں ہے :

رقیۃ فی غلاف متجاف لم یکرہ دخول الخلاء بہ والاحتراز افضل[4]۔

ایسا تعویذ خلاء میں لے کر جانا مکروہ نہیں جوالگ غلاف میں ہو اور بچنا افضل ہے۔ ت

فــــ : حروف ہجا ایك قرآن ہے کہ سیدنا ہود علیہ الصلوۃ والسلام پر اترا ۔

یونہی انگشتری فـــ۱ڈھیلی ہو تو اُسے جنبش دینی وضو میں سنّت ہے اور تنگ ہو کہ بے تحریك پانی نہ پہنچے گا تو فرض۔ خلاصہ میں ہے :

فی مجموع النوازل تحریك الخاتم سنۃ ان کان واسعا وفرض ان کان ضیقا بحیث لم یصل الماء تحتہ [5]۔

مجموع النوازل میں ہے : انگوٹھی کو حرکت دینا سنت ہے اگرچہ کشادہ ہو اور فرض ہے اگر اتنی تنگ ہوکہ اس کے نیچے پانی نہ پہنچے تو فرض ہے۔ ت

 یونہی فـــــ٢ وضومیں منہ پر زور سے چھپا کا مارنا مکروہ اور اس کا ترك مسنون۔ درمختار میں ہے :

مکروھہ لطم الوجہ اوغیرہ بالماء تنزیھا [6]۔

چہرے یا کسی اور عضو پر پانی کا تھپیڑا مارنا مکروہ تنزیہی ہے ۔ (ت)

بحر میں ہے :

ان الزیلعی صرح بان لطم الوجہ بالماء مکروہ فیکو ن ترکہ سنۃ لاادبا[7]۔

اما م زیلعی نے تصریح فرمائی ہے کہ چہرے پرپانی کا تھپیڑا مارنا مکروہ ہے تو اس کا ترك صرف ادب نہیں بلکہ سنت ہوگا ۔ (ت)

یونہی اعضا ء کا ملنا فـــــ۳ بھی مثل غسل سنّتِ وضو بھی ہے۔ درمختار میں ہے :

من السنن الدلك وترك الاسراف وترك لطم الوجہ بالماء [8]۔

سُنّتوں سے ہے اعضاء کو ملنا ، اسراف کا ترك کرنا ، چہرے پرپانی کا تھپیڑا لگانے کو ترك کرنا ۔ (ت)

فـــــ۱ : مسئلہ : انگوٹھی ڈھیلی ہو تو وضو میں اسے پھرا کر پانی ڈالناسنت ہے اورتنگ ہو کہ بے جنبش دئے پانی نہ پہنچے تو فرض ہے یہی حکم بالی وغیرہ کا ہے ۔

فـــــ۲ : مسئلہ : وضومیں منہ پر زور سے چھپا کا مارنا مکروہ ہے بلکہ کسی عضو پر اس زور سے نہ ڈالے کہ چھینٹیں اڑ کر بدن یا کپڑوں پر جائیں ۔

فـــــ۳ : مسئلہ : کا مل مل کر دھونا وضو اور غسل دونوں میں سنت ہے ۔

خلاصہ فصل وضو جنس آخر صفتِ وضو میں ہے :

 



[1]   ردالمحتار ، کتاب الطہارۃ فصل الاستنجاء داراحیاء التراث العربی بیروت ،۱ / ۲۲۷

[2]   ردالمحتار کتاب الطہارۃ قبیل باب المیاہ داراحیاء التراث العربی بیروت ۱ / ۱۲۰

[3]   البحرالرائق کتاب الطہارۃ باب الانجاس ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۲۴۳

[4]   الدرالمختار کتاب الطہارۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱ / ۳۴

[5]   خلاصۃ الفتاوٰی کتاب الطہارات الفصل الثالث سنن الوضو مکتبہ حبیبیہ کوئٹہ ۱ / ۲۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن