30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۱) در وضو آب یك من ونیم ست غسل راچار من زتعلیم ست
(۲) در وضو کن بہ نیم من استنجا دار مردست وروئے نیمن را
(۳) پس بداں نیم من کہ مے ماند پائے شوید ہرانکہ مے داند [1]
(۱) پانی وضومیں ڈیڑھ سیرہے غسل کے لیے چارسیرکی تعلیم ہے۔
(۲) وضومیں آدھے سیرسے استنجاکر ، ہاتھ اورمنہ کے لیے آدھے سیرکورکھ ۔
(۳) پھراس آدھے سیرسے جوبچتاہے پاؤں دھوئے وہ جوکہ جانتاہے ۔
اقول : اس سے ظاہریہ ہے والله تعالٰی اعلم کہ وضو میں صرف فرائض غسل کا حساب بتایا ہے کہ
فـــ : مسئلہ : منہ دھونے سے پہلے کی تینوں سنتیں بھی اسی ایك مُد میں داخل ہیں یانہیں ۔
جتنا پانی دونوں پاؤوں کیلئے رکھا ہے اُسی قدر مُنہ اور دونوں ہاتھ کیلئے ، اول تو اسی قدرے بُعد ہے۔ پاؤں کی ساخت اگر عالم کبیر میں شتر کی نظیر ہے جس کے سبب اُس کے تمام اطراف پر گزرنے کیلئے پانی زیادہ درکار ہے تو شك نہیں کہ ناخنِ دست سے کہنی کے اُوپر تك ہاتھ کی مساحت پاؤں سے بہت زائد ہے تو غایت یہ کہ ہاتھ کے برابر پاؤں پر صرف ہو نہ کہ منہ اور دونوں ہاتھ کے مجموعہ کے برابر پاؤوں پر ولہذا حدیث میں ہاتھوں اور پاؤوں پر برابر صرف کا ذکر آیا۔ بخاری و نسائی عــــہ وابو بکر بن ابی شیبہ عبدالله بن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے راوی :
انہ توضأ فغسل وجہہ اخذ غرفۃ من ماء فتمضمض بھا واستنشق ثم اخذ غرفۃ من ماء فجعل بھا ھکذا اضافھا الی یدہ الاخری فغسل بھا وجہہ ثم اخذ غرفۃ من ماء فغسل بھا یدہ الیمنی ثم اخذ غرفۃ من ماء فغسل بھا یدہ الیسری ثم مسح برأسہ ثم اخذ غرفۃ من ماء فرش علی رجلہ الیمنی حتی غسلہا ثم اخذ غرفۃ اخری فغسل بھا رجلہ الیسری ثم قال ھکذا رأیت رسول الله صلی الله تعالی علیہ وسلم یتوضأ[2]۔
انہوں نے وضوکیا تو اپناچہرہ دھویا ایك چُلو پانی لے کر اس سے کُلی کی اورناك میں ڈالا پھر ایك چُلو لے کر اس طرح کیا۔ اسے اپنے بائیں ہاتھ میں ملاکراس سے اپناچہرہ دھویا۔ پھرایك چُلوپانی لے کر اس سے اپنا داہنا ہاتھ دھویا۔ پھرایك چُلو پانی لے کر اس سے اپنا بایاں ہاتھ دھویا پھر سرکا مسح کیا۔ پھر ایك چُلو پانی لے کر اسے دائیں پاؤں پرڈال کر اسے دھویا پھر دوسراچلو لے کر اس سے بایاں پاؤں دھویا پھر فرمایا : میں نے اسی طرح رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکو وضوکرتے دیکھا۔ (ت)
عــــہ : و رواہ ابو داؤد مختصرا ویاتی وابن ماجۃ ایضا فاختصرہ جدا وفرقہ اھ منہ (م)
عـــــہ : ابو داؤد نے اسے مختصرًا روایت کیا۔ یہ روایت آگے آئے گی۔ او راسے ابن ماجہ نے بھی روایت کیامگر بہت مختصر کردیااوراسے الگ الگ کردیا۱۲منہ۔ (ت)
اور اگر اس سے قطع نظر کیجئے تو دونوں ہاتھ کلائیوں تك دھونا ، کُلی کرنا ، ناك میں پانی ڈالنا ، منہ دھونا ، دونوں ہاتھ ناخنِ دست سے کہنیوں کے اوپر تك دھونا اس تمام مجموعہ کے برابر صرف دونوں پاؤوں پر صرف ہونا غایت استبعاد میں ہے تو ظاہر یہی ہے کہ ابتدائی سُنتیں یعنی کلائیوں تك ہاتھ تین بار دھونا تین کُلّیاں تین بار ناك میں پانی یہ سب بھی اس حساب یك مُد سے خارج ہو عجب نہیں کہ حدیث رُبیع رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاجس میں پورا وضو مع سنن مذکور ہوا اور وضو کا برتن بھی دکھایا اور راوی نے اُس کا تخمینہ ایك مُد اور تہائی تك کیا اُس کا منشا یہی ہو کہ سنن قبلیہ کیلئے ثُلث مُد بڑھ گیا مگر احادیث مطلقہ سے متبادر وضو مع السنن ہے والله تعالٰی اعلم۔
امر چہارمفـــ : کیا پانی کی یہ مقداریں کہ مذکور ہوئیں حد محدود ہیں کہ ان سے کم وبیش ممنوع۔ ائمہ دین وعلمائے معتمدین مثل امام ابو زکریا نووی شرح صحیح مسلم اور امام محمود بدر عینی شرح صحیح بخاری اور امام محمد بن امیر الحاج شرح منیہ اور ملّا علی قاری شرح مشکوٰۃ میں اجماعِ امت نقل فرماتے ہیں کہ ان مقادیر پر قصر نہیں مقصود یہ ہے کہ پانی بلاوجہ محض زیادہ خرچ نہ ہو نہ ادائے سنت میں تقصیر رہے پھر کسی قدر ہو کچھ بندش نہیں ، حدیث وظاہر الروایۃ میں جو مقادیر و چارمد آئیں اُن سے مراد ادنٰی قدر سنت ہے۔ حلیہ میں ہے :
ثم اعلم انہ نقل غیر واحد اجماع المسلمین علی ان الماء الذی یجزئ فی الوضوء والغسل غیر مقدر بمقدار بعینہ بل یکفی فیہ القلیل والکثیر اذا وجد شرط الغسل و ھو جریان الماء علی الاعضاء وما فی ظاھر الروایۃ من ان ادنی مایکفی فی الغسل صاع وفی الوضوء مدللحدیث المتفق علیہ لیس بتقدیر لازم بل ھو بیان ادنی قدر الماء المسنون فی الوضوء والغسل السابغین[3]۔
پھرواضح ہوکہ متعدد حضرات نے اس بات پر اجماعِ مسلمین نقل کیا ہے کہ وضووغسل میں کتنا پانی کافی ہوگااس کی کوئی خاص مقدار مقرر نہیں بلکہ کم وبیش اس میں کفایت کرسکتاہے جب کہ دھونے کی شرط پالی جائے وہ یہ کہ پانی اعضاء پر بہَہ جائے۔ اور وہ جو ظاہرالروایہ میں ہے کہ کم سے کم جتنا پانی غسل میں کفایت کرسکتاہے وہ ایك صاع ہے اور وضو میں ایك مُدکیوں کہ اس بارے میں متفق علیہ حدیث آئی ہے ، تویہ کوئی لازمی مقدارنہیں بلکہ یہ کامل وضو وغسل میں پانی کی ادنٰی مقدار مسنون کا بیان ہے۔ (ت)
فـــ : مسئلہ : مسلمانوں کااجماع ہے کہ وضو و غسل میں پانی کی کوئی مقدارخاص لازم نہیں ۔
اُسی میں ہمارے مشائخ کرام سے ہے :
من اسبغ الوضوء والغسل بدون ذلك اجزأہ وان لم یکفہ زاد علیہ[4]۔
جواس سے کم میں وضووغسل کامل کرلے اس کے لئے کافی ہے اوراگراتناکفایت نہ کرے تواس پراضافہ کرلے۔ (ت)
بلکہ ہمارے علماء فـــ۱نے تصریح فرمائی کہ غسل میں ایك صاع سے زیادت افضل ہے۔ فتاوی خلاصہ میں ہے :
الافضل ان لایقتصر علی الصاع فی الغسل بل یغتسل بازید منہ بعد ان لایؤدی الی الوسواس فان ادی لایستعمل الا قدرالحاجۃ[5]۔
افضل یہ ہے کہ غسل میں ایك صاع پرمحدود نہ رکھے بلکہ اس سے زائد سے غسل کرے بشرطیکہ وسوسے کی حد تك نہ پہنچائے اگر ایساہوتوصرف بقدرِ حاجت استعمال کرے۔ (ت)
اس عبارت میں تصریح ہے کہ قدر حاجت سے زیادہ خرچ کرنا مستحب ہے جبکہ حد وسوسہ تك نہ پہنچے ہاں وسوسہ کا قدم درمیان ہوتو حاجت سے زیادہ صَرف نہ کرے۔
[1] نامِ حق1فصل سوم دربیان مقدار آب وضوو غسل مکتبہ قادریہ لاہور ص۱۴
[2] صحیح البخاری کتاب الوضوباب غسل الوجہ بالیدین من غرفۃٍ واحدۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ / ۲۶ ، سنن النسائی باب مسح الاذنین مع الرأس...الخ نورمحمدکتب خانہ کراچی۱ / ۲۹ ، المصنف لابن ابی شیبہ فی الوضوکم ھو مرۃ حدیث ۶۴ دارالکتب العلمیہ بیروت ۱ / ۱۷
[3] حلیۃ المحلی شرح منیۃ المصلی
[4] حلیۃ المحلی شرح منیۃ المصلی
[5] خلاصۃالفتاوی کتاب الطہارۃ $&'); container.innerHTML = innerHTML; }
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع