دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 2 | فتاوٰی رضویہ جلد ۱ (حصہ دوم)

book_icon
فتاوٰی رضویہ جلد ۱ (حصہ دوم)

رواہ سعید بن منصور فی سننہ عن الاسود بن الاسود بن یزید قال بعثنی عبدالله بن مسعود رضی الله تعالی عنہ الی عمر بن الخطاب رضی الله تعالی عنہ الحدیث[1]والحدیث قبلہ رواہ ابو بکر بن ابی شیبۃ والعدنی والخطیب عن رجل من الانصار ان رجلا قال الا اریکم کیف کان وضوء رسول الله صلی الله تعالی علیہ وسلم قالوا بلی الحدیث [2]وحدیث معٰویۃ رضی الله تعالی عنہ عند ابن عساکر۔

 اسے سعید بن منصور نے اپنی سُنن میں اسود بن اسود بن یزید سے روایت کیا۔ وہ کہتے ہیں مجھے عبدالله بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے حضرت عمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکے پاس بھیجا۔ اس کے بعدطریقہ وضوسے متعلق پُوری حدیث ہے۔ اور اس سے قبل والی حدیث جسے ہم نے بتایا کہ ایك صحابی سے مروی ہے جن کا نام مذکور نہیں ، اسے ابوبکربن ابی شیبہ اور عدنی اورخطیب نے روایت کیا ایك انصاری سے کہ ایك شخص نے کہامیں تمہیں رسول الله صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکاوضونہ دکھاؤں ؟لوگوں نے کہا کیوں نہیں !۔ اس کے بعد باقی حدیث ہے۔ اورحضرت معاویہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکی حدیث ابن عساکرنے روایت کی ہے۔ (ت)

ان پچیس۲۵ صحابہ کی بہت کثیر التعداد حدیثیں اس وقت فقیر کے پیش نظر ہیں ان میں کہیں وضو یا کُلّی کرتے میں مسواك فرمانے کا اصلًا ذکر نہیں جنہوں نے رسول الله صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا طریقہ وضو زبان سے بتایا انہوں نے مسواك کا ذکر نہ کیا ، جنہوں نے اسی لئے وضو کرکے دکھایاکہ رسول الله صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا طریقہ مسنونہ بتائیں انہوں نے مسواك نہ کی علی الخصوص امیر المومنین ذوالنورین و امیر المومنین مرتضٰیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاکہ دونوں حضرات سے بوجوہ کثیرہ بارہا بکثرت حضور اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا وضو کر کے دکھانا مروی ہوا ، کسی بار میں مسواك کا ذکر نہیں ۔

عثمان غنی سے راوی اُن کے مولٰی حمران عند احمد والبخاری ومسلم وابی داود والنسائی وابن ماجۃ وابن خزیمۃ والبزاروابی یعلی والعدنی وابن حبان والدار قطنی وابن بشران فی امالیہ وابی نُعیم فی الحلیۃ۔ ابن الجارود عند الامام الطحاوی وابن حبان والبغوی فی مسند عثمان وسعید بن منصور۔ ابو وائل شقیق بن سلمہ عند عبدالرزاق وابن منیع والدارمی وابی داؤد وابن خزیمۃ والدارقطنی۔  ابو دارہ عند احمد والدارقطنی والضیاء۔ عبدالرحمٰن سلمانی عند البغوی فیہ۔ عبدالله بن جعفر ابو علقمہ کلاھما عند الدارقطنی عبدالله بن ابی مُلکیہ عند ابی داؤد ابو مالك دمشقی عند سعید بن منصور قال حُدثت ابو النضر سالم عند ابن منیع والحارث وابی یعلی ولم یلق عثمٰن ۔

سیدناعثمان غنی سے ایك راوی ان کے آزاد کردہ غلام حمران ہیں جن کی روایت ۱امام احمد ، ۲بخاری ، ۳مسلم ، ۴ابو داؤد ، ۵نسائی ، ۶ابن ماجہ ، ۷ابن خزیمہ ، ۸بزار ، ۹ابویعلٰی ، ۱۰عدنی ، ۱۱ابن حبان ، ۱۲دارقطنی ، ۱۳ابن بشران نے اپنی امالی میں اور ۱۴ابو نعیم نے حلیۃ الاولیا میں ذکر کی ہے۔ دوسرے راوی ابن الجارود ہیں جن کی روایت ۱امام طحاوی ، ۲ابن حبان نے ، بغوی نے ۳مسندعثمان میں ، اور سعید بن منصور نے ذکر کی ہے۔ تیسرے راوی ابو وائل شقیق بن سلمہ ہیں جن کی روایت ۱عبدالرزاق ، ۲ابن منیع ، ۳دارمی ، ۴ابو داؤد ، ۵ابن خزیمہ اور ۶دارقطنی نے ذکرکی ہے۔ چوتھے راوی ابو دارہ ہیں جن کی روایت ۱امام احمد ، ۲دارقطنی اور ۳ضیاء نے ذکر کی ہے۔ پانچویں راوی عبدالرحمان سلمانی ہیں جن کی روایت بغوی نے مسندِ عثمان میں ذکرکی ہے۔ چھٹے راوی عبدالله بن جعفر ، ساتویں ابو علقمہ ہیں دونوں حضرات کی روایت دارقطنی نے ذکرکی ہے۔ آٹھویں راوی عبدالله بن ابی مُلیکہ ہیں جن کی روایت ابو داؤد نے ذکر کی ہے۔ نویں راوی ابو مالك دمشقی ہیں جن کی روایت سعیدبن منصور نے ذکرکی ہے وہ کہتے ہیں مجھ سے بیان کیاگیا۔ دسویں راوی ابوالنضرسالم ہیں جن کی روایت ابن منیع ، حارث اور ابویعلی نے ذکرکی ہے اور انہیں حضرت عثمان کی ملاقات حاصل نہیں ۔ (ت)

علی مرتضٰی سے راوی عبد خیر

  عندعبدالرزاق وابی بکربن ابی شیبۃ وسعید بن منصور والدارمی وابی داؤد والترمذی والنسائی وابن ماجۃ والطحاوی وابن منیع وابن خُزیمۃ وابی یعلی وابن الجارود وابن حبان والدارقطنی والضیاء ابوحیہ عند عبدالرزاق وابن ابی شیبۃ واحمد وابی داؤد الترمذی و النسائی وابی یعلی والطحاوی والھروی فی مسند علی والضیاء سیدنا امام حسین رضی الله تعالی عنہ عند النسائی وابن جریرعبدالله بن عباس رضی الله تعالی عنہما عند احمد وابی داؤد وابی یعلی وابن خزیمۃ والطحاوی وابن حبان والضیاء زربن حُبَیش عند احمد وابی داؤد سمویہ والضیاء ،  ابو العریف عند احمد وابی یعلٰی ،  ابو مطر عند عبد بن حمید۔                                 

حضرت علی مرتضٰی سے ایك راوی عبدخیر ہیں جن کی روایت ۱عبدالرزاق ، ۲ابوبکربن ابی شیبہ ، ۳سعید بن منصور ، ۴دارمی ، ۵ابوداؤد ، ۶ترمذی ، ۷نسائی ، ۸ابن ماجہ ، ۹طحاوی ، ۱۰ابن منیع ، ۱۱ ابن خزیمہ ، ۱۲ابو یعلی ، ۱۳ابن الجارود ، ۱۴ابن حبان ، ۱۵دارقطنی اورضیاء نے ذکر کی ہے۔ دوسرے راوی ابوحیہ ہیں جن کی روایت۱عبدالرزاق ۲ابن ابی شیبہ ، ۳امام احمد ، ۴ابوداؤد ، ۵ترمذی ، ۶نسائی ، ۷ابو یعلی ، ۸طحاوی اور۹ہروی نے مسند علی میں اور ضیاء نے ذکر کی ہے۔ تیسرے راوی سیّدناامام حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُہیں جن کی روایت ۱نسائی ، ۲طحاوی اور۳ابن جریرنے ذکرکی ہے۔ چوتھے راوی عبدالله بن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاہیں جن کی روایت ۱امام احمد ، ۲ابوداؤد ، ۳ابو یعلی ، ۴ابن خزیمہ ، ۵امام طحاوی ، ۶ابن حبان اور۷ضیاء نے ذکر کی ہے۔ پانچویں راوی زِربن حبیش ہیں جن کی روایت ۱امام احمد ، ۲ابوداؤد ، ۳سمویہ اور۴ضیاء نے ذکر کی ہے۔ چھٹے راوی ابو العریف ہیں جن کی روایت امام احمداورابو یعلٰی نے ذکر کی ہے۔ ساتویں راوی ابو مطر ہیں جن کی روایت عبد بن حمید نے ذکر کی ہے۔

یوں ہی عبدالله بن عباس وعبدالله بن زیدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَن

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن