30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فــــ۱ : مسئلہ : مواضع احتیاط میں پانی پہنچنے کاظن غالب کافی ہے یعنی دل کو اطمینان ہوکہ ضرور پہنچ گیا مگر یہ اطمینان نہ بے پرواہوں کاکافی ہے جو دیدہ ودانستہ بے احتیاطی کررہے ہیں نہ وہمی وسوسہ زدہ کا اطمینان ضرور جسے آنکھوں دیکھ کر بھی یقین آنا مشکل بلکہ متدین محتاط کااطمینان چاہئے ۔
فــــ۲ : اکیس۲۱ مواضع جو پانی بہانے میں بوجہ حرج معاف ہیں ۔
(۴) نامختون کاحشفہ جبکہ کھال چڑھانے میں تکلیف ہو۔
(۵) اس حالت میں اس کھال کی اندرونی سطح جہاں تك پانی بے کھولے نہ پہنچے اور کھولنے میں مشقت ہو۔
(۶) مکھی یامچھر کی بیٹ جو بدن پر ہو اُس کے نیچے۔
(۷) عورت کے ہاتھ پاؤں میں اگر کہیں مہندی کا جرم لگارہ گیا۔
(۸) دانتوں کا جما ہوا چونا۔
(۹) مسی کی ریخیں ۔
(۱۰) بدن کا میل۔
(۱۱) ناخنوں میں بھری ہوئی یا بدن پر لگی ہوئی مٹّی۔
(۱۲) جو بال خود گرہ کھا کر رہ گیا ہو اگرچہ مرد کا۔
(۱۳) پلك یا کوئے میں سرمہ کا جرم۔
(۱۴) کاتب کے انگوٹھے پر روشنائی۔ ان دونوں کاذکر رسالہ الجود الحلو میں گزرا۔
(۱۵) رنگریز کا ناخن پر رنگ کا جرم۔
(۱۶) نان بائی یا پکانے والی عورت کے ناخن میں آٹا ، علی خلاف فیہ۔
(۱۷) کھانے کے ریزے کہ دانت کی جڑ یا جوف میں رہ گئے کما مراٰنفا عن الخلاصۃ۔ (جیسا کہ ابھی خلاصہ سے گزرا۔ (ت)
اقول : یوں ہی پان کے ریزے نہ چھالیا کے دانے کہ سخت ہیں کمامرایضا۔ (جیساکہ ابھی خلاصہ سے گزرا۔ ت)
اقول : وبتعلیل المسألۃ بالحرج لعموم البلوی یندفع مامر من الایراد۔
اقول : جب مسئلہ کی علت یہ بتادی گئی کہ ابتلاء عام کی وجہ سے حرج ہے تو وہ اعتراض دفع ہوگیا جو عبارت خلاصہ کے تحت گزرا ۔ (ت)
(۱۸) اقول : ہلتا ہوا فــــ دانت اگر تارسے جکڑاہے معافی ہونی چاہئے اگرچہ پانی تار کے نیچے نہ بہے کہ
فــــ : مسئلہ : ہلتاہوا دانت چاندی کے تار سے باندھنایامسالے سے جمانا جائز ہے اوراس وقت غسل میں اس تار یامسالے کے نیچے پانی نہ بہنا معاف ہوناچاہئے ۔
بار بار کھولنا ضرر دے گا نہ اس سے ہر وقت بندش ہوسکے گی۔
(۱۹) یوں ہی اگر اُکھڑا ہُوادانت کسی مسالے مثلًا برادہ آہن ومقناطیس وغیرہ سے جمایاگیاہے جمے ہوئے چُونے کی مثل اس کی بھی معافی چاہئے۔
اقول : لانہ ارتفاق مباح وفی الازالۃ حرج۔
اقول : کیونکہ یہ انتفاع و علاج مباح ہے اور زائل کرنے میں حرج ہے۔ (ت)
درمختار میں ہے :
لایشد سنہ المتحرك بذھب بل بفضۃ ([1])۔
ہلتے ہوئے دانت کو سونے سے نہیں بلکہ چاندی سے باندھے۔ (ت)
ردالمحتار میں ہے :
قال الکرخی اذا سقطت ثنیۃ رجل فان اباحنیفۃ یکرہ ان یعیدھاویقول ھی کسن میتۃ ولکن یاخذ سن شاۃ ذکیۃ یشد مکانہا وخالفہ ابویوسف فقال لاباس بہ اھ اتقانی ، زادفی التاترخانیۃ قال بشر قال ابو یوسف سألت ابا حنیفۃ عن ذلك فی مجلس اخر فلم یرباعادتہا باسا([2])۔
اقول : مبنی القول الاول ان السن عصب فیحلہ الموت امام کرخی نے کہا : کسی کا اگلا دانت گرگیا تو امام ابو حنیفہ اس کو اس کی جگہ پھر لگانا مکروہ کہتے ہیں اور فرماتے ہیں یہ مردے کے دانت کی طرح ہے لیکن شرعی طور پر ذبح کی ہوئی کسی بکری کا دانت لے کر اس کی جگہ لگالے۔ امام ابو یوسف اس بارے میں امام کے خلاف ہیں وہ کہتے ہیں اس میں کوئی حرج نہیں اھ اتقانی۔ تاتار خانیہ میں یہ اضافہ ہے : بشر نے کہا امام ابو یوسف فرماتے ہیں میں نے ایك دوسری مجلس میں اس سے متعلق امام ابو حنیفہ سے پوچھاتواس دانت کو دوبارہ اس کی جگہ لگالینے میں انھوں نے کوئی حرج نہ قرار دیا اھ۔
اقول : قولِ اول کی بنیاد یہ ہے کہ دانت اعصاب میں سے ہے توموت اس میں
والصحیح انہ عظم فلا ینجس ولو من میتۃ وقد نص فی البدائع والکافی والبحر والدروغیرھاان سن الانسان طاھرۃ علی ظاھرالمذھب وھوالصحیح وان مافی الذخیرۃ وغیرھامن انھانجسۃ ضعیف([3]) اھ فارتفع الاشکال کیف لا وقد رجع عنہ الامام۔
سرایت کرے گی اور صحیح یہ ہے کہ دانت ایك ہڈی ہے ، تو وہ اگرچہ ایك مُردے ہی کا ہو نجس نہ ہوگا۔ اور بدائع ، کافی بحر ، درمختار وغیرہا میں تصریح ہے کہ انسان کا دانت پاك ہے ، یہی ظاہر مذہب ہے اور یہی صحیح ہے اور ذخیرہ وغیرہا میں جو لکھاکہ نجس ہے یہ قول ضعیف ہے اھ ، تو اشکال دُور ہوگیا ۔ پھر یہ کیسے نہ ہو جب کہ امام اس سے رجوع کرچکے ہیں ۔ (ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع