30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یستاك عرضا لاطولا عند المضمضمۃ [1]۔
کُلی کے وقت مسواك کرے گا دانتوں کی چوڑائی میں ، لمبائی میں نہیں ۔ (ت)
فتح القدیر میں ہے :
قولہ والسواك ای الاستیاك عند المضمضۃ [2]۔
“ اورمسواك کرنا “ یعنی کُلّی کے وقت مسواك کرنا(ت)
بحر میں ہے :
اختلف فی وقتہ ففی النھایۃ وفتح القدیر انہ عند المضمضۃ وفی البدائع والمجتبی
وقتِ مسواك میں اختلاف ہے۔ نہایہ اورفتح القدیرمیں ہے کہ یہ مضمضہ کے وقت ہے۔ بدائع اور
فـــــ : نسبۃ قول الی البعض تفید ان المعتمد خلافہ۔
قبل الوضوء والاکثر علی الاول وھو الاولی لانہ الاکمل فی الانقاء [3]۔
مجتبٰی میں ہے کہ قبل وضو ہے۔ اوراکثر اول پرہیں اور وہی اولٰی ہے کیونکہ صفائی میں یہ زیادہ کامل ہے۔ (ت)
شرح نقایہ برجندی میں ہے : وعلیہ الاکثرون[4]۔ اور اکثر اسی پر ہیں (ت)
اقول : وبالله التوفیق۔ اوّلًا یہ معلوم فــــ ہو کہ دربارہ سواك کلمات علما مختلف ہیں کہ سنّت ہے یا مستحب۔ عامہ متون میں سنت ہونے کی تصریح فرمائی اور اسی پر اکثر ہیں صغیری میں اسی کو اصح کہا جوہرہ نیرہ ودُرمختار میں سنت مؤکدہ ہونے پر جزم کیا لیکن ہدایہ واختیار میں استحباب کو اصح اور تبیین و خیرمطلوب میں صحیح بتایا فتح میں اسی کو حق ٹھہرایا حلیہ وبحر نے اُن کا اتباع کیا۔ علّامہ ابراہیم حلبی فرماتے ہیں :
قد عدہ القدوری والاکثرون من السنن وھو الاصح[5]۔
امام قدوری او ر اکثر حضرات نے اسے سنّت شمار کیا اوریہی اصح ہے۔ (ت)
ردالمحتار میں ہے : وعلیہ المتون[6] (اور اسی پر متون ہیں ۔ ت)درمختار میں ہے :
السواك سنۃ مؤکدۃ کما فی الجوھرۃ[7]
مسواك سنّتِ مؤکدہ ہے ، جیساکہ جوھرہ میں ہے۔ (ت)
ہدایہ میں ہے : الاصح انہ مستحب٦[8](اصح یہ ہے کہ وہ یہ مستحب ہے۔ ت)امام زیلعی فرماتے ہیں :
الصحیح انھما مستحبان یعنی السواك والتسمیۃ
صحیح یہ ہے کہ دونوں - یعنی مسواك اور تسمیہ- مستحب
فـــــ : مسئلہ : مسواك وضو کے لئے سنت یا مستحب ہونے میں ہمارے علماء کو اختلاف ہے اور اس بارہ میں مصنف کی تحقیق۔
لانھما لیسا من خصائص الوضوء[9]
ہیں ، اس لئے کہ یہ دونوں وضوکی خصوصیات میں سے نہیں ہیں ۔ (ت)
محقق علی الاطلاق فرماتے ہیں :
الحق انہ من مستحبات الوضوء [10]
حق یہ ہے کہ وہ مستحباتِ وضومیں سے ہے ۔ (ت)
امام ابن امیر الحاج بعد ذکر حدیث فرماتے ہیں :
ھذا عند التحقیق انما یفید الاستحباب فلا جرم ان قال فی خیر مطلوب ھو الصحیح وفی الاختیار قالوا والا صح انہ مستحب[11]
عند التحقیق ان سب کامفاد استحباب ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خیرمطلوب میں اسی کو صحیح کہا ، اور “ اختیار “ میں ہے کہ علماء نے فرمایا : اصح یہ ہے کہ وہ مستحب ہے۔ (ت)
علامہ خیر الدین رملی قول بحر دربارہ استحباب نقلا عن الفتح ھو الحق (فتح سے نقل کیا گیا کہ وہ حق ہے۔ ت) پھر قولِ صغیری دربارہ سنیت ھو الاصح نقل کرکے فرماتے ہیں :
فقد علم بذلك اختلاف التصحیح اھ کما فی المنحۃ[12]
[1] العنایۃ مع فتح القدیر کتاب الطہارات مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۱ / ۲۱
[2] فتح القدیر کتاب الطہارات مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۱ / ۲۲
[3] البحر الرائق کتاب الطہارۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی۱ / ۲۰
[4] شرح نقایہ للبرجندی کتاب الطہارۃ1نو لکشور لکھنؤ۱ / ۱۶
[5] صغیری شرح منیۃ المصلی بحث سنن الوضوء مطبع مجتبائی دہلی ص۱۳ ، غنیۃ المستملی ومن الآداب ان یستاک سہیل اکیڈمی لاہور ص۳۲
[6] رد المحتار کتاب الطہارۃ دار احیاء التراث العربی بیروت ، ۱ / ۷۷
[7] الدر المختار کتاب الطہارۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱ / ۲۱
[8] الہدایۃ مع فتح القدیر ، کتاب الطہارۃ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۱ / ۲۲
[9]$&'); container.innerHTML = innerHTML; }
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع