دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 2 | فتاوٰی رضویہ جلد ۱ (حصہ دوم)

book_icon
فتاوٰی رضویہ جلد ۱ (حصہ دوم)

(۵۶) ذکر وانثیین کے ملنے کی سطحیں کہ بے جدا کیے نہ دُھلیں گی۔
(
۵۷) انثیین کی سطح زیریں جوڑ تک۔
(
۵۸) انثیین کے نیچے کی جگہ تک۔
(
۵۹) جس کا ختنہ نہ ہوا ہو بہت علماء کے نزدیك اُس پر فرض ہے کہ کھال چڑھ سکتی ہو تو حشفہ کھول کر دھوئے۔

(۶۰) اس قول پر اس کھال کے اندر بھی پانی پہنچنا فرض ہوگا بے چڑھائے اُس میں پانی ڈالے کہ چڑھنے کے بعد بند ہوجائے گی۔

خاصفــــ بزنان

 (۶۱) گندھی چوٹی میں ہر بال کی جڑ تر کرنی ، چوٹی کھولنی ضرور نہیں مگر جب ایسی سخت گندھی ہو کہ بے کھولے جڑیں تر نہ ہوں گی۔

(۶۲) ڈھلکی ہوئی پستان اٹھا کر دھونی۔
(
۶۳) پستان وشکم کے جوڑ کی تحریر۔
(
۶۴تا۶۷) فرج خارج کے چاروں لبوں کی جیبیں جڑتک۔
(
۶۸) گوشت پارہ بالاکاہر پرت کہ کھولے سے کھل سکے گا۔
(
۶۹) گوشت پارہ زیریں کی سطح زیریں ۔

(۷۰) اس پارہ کے نیچے کی خالی جگہ غرض فرج خارج کے ہر گوشے پرزے کنج کا خیال لازم ہے ہاں فرج داخل کے اندر انگلی ڈال کر دھونا واجب نہیں ، بہتر ہے۔ درمختار میں ہے :

یفرض غسل کل مایمکن من البدن بلا حرج مرۃ کاذن وسرۃ وشارب وحاجب (ای بشرۃ وشعراوان کثف بالاجماع کما فی المنیۃ) ولحیۃ وشعر رأس ولو متلبدا وفرج خارج لانہ کالفم لاداخل ولا تدخل اصبعھا فی قبلھا

بدن کا ہر وہ حصہ جسے بلاحرج دھونا ممکن ہے اسے ایك بار دھونا فرض ہے جیسے کان ، ناف مونچھیں ، بھوں ( یعنی جلد اور بال دونوں ، اگرچہ بال گھنے ہوں ۔ اس پر اجماع ہے جیسا کہ منیہ میں ہے )داڑھی ، سر کے بال اگرچہ گندھے ہوئے ہوں ، فرج خارج اس لئے کہ اس کا حکم منہ کی طرح ہے۔ فرج داخل نہیں ، فرج داخل میں اسے انگلی ڈال کر دھونا

فــــ : اُن۶۰ کے سوا دس۱۰ مواضع اور ہیں جن کی احتیاط غسل میں خاص عورتوں پر لازم۔

بہ یفتی(ای لایجب ذلك کما فی الشرنبلالیۃ ح وفی التتارخانیۃ عن محمد انہ ان لم تدخل الاصبع فلیس بتنظیف ) لاداخل قلفۃ بل یندب ھوالاصح قالہ الکمال وعلله بالحرج وفی المسعودی ان امکن فتح القلفۃ بلامشقۃ یجب والا فلاوکفی بل اصل ضفیرتھا للحرج اما المنقوض فیفرض غسل کلہ ولولم یبتل اصلہا یجب نقضھاھوالاصح لایکفی بل ضفیرتہ فینقضھا وجوبا ولوعلویا اوترکیا لامکان حلقہ (ھو الصحیح )اھ ملخصا مزیدا من الشامی۔ ([1])                                           

نہیں ہے اسی پر فتوی ہے( یعنی واجب نہیں ہے ، جیسا کہ شر نبلالیہ میں ہے ، حلبی ۔ اور تاتا ر خانیہ میں ہے امام محمد سے روایت ہے کہ اگر عورت انگلی نہ ڈالے تو تنظیف نہ ہوگی ) جس کا ختنہ نہ ہوا ہو اس پر ختنہ کی کھال کے اندر دھونا فرض نہیں بلکہ مستحب ہے ، یہی اصح ہے ۔ یہ کمال ابن الہمام نے فرمایا اور اس کا سبب حرج کو بتایا ۔ اور مسعود ی میں ہے کہ اگر بغیر مشقت کے اس کھال کو کھول سکتا ہے تو واجب ہے ورنہ نہیں ۔ عورت کو اپنے جوڑوں کی جڑ تر کر لینا کافی ہے حرج کی بناء پر۔ لیکن بال کھلے ہوئے ہیں تو سب دھونا فرض ہے۔ اور اگر جُوڑے کی جڑ تر نہیں ہوتی تو کھولنا واجب ہے ، یہی اصح ہے۔ مرد کو جُوڑے تر کر لیناکافی نہیں بلکہ اس پر کھولنا واجب ہے اگرچہ علوی یا ترکی ہو اس لئے کہ وہ بال کٹاسکتا ہے ( یہی صحیح ہے ) اھ درمختار کی عبارت تلخیص اور شامی سے اضافوں کے ساتھ ختم ہوئی۔

اُسی میں ہے :

من آدابہ تحریك القرط ان علم وصول الماء والافرض۔ ([2])

غسل کے آداب میں سے ہے کہ بالی کو حرکت دے اگر معلوم ہوکہ پانی پہنچ گیا ورنہ پانی پہنچانا فرض ہے ۔ (ت)

اُسی میں ہے :

لوخاتمہ ضیقانزعہ اوحرکہ وجوباکقرط ولولم یکن بثقب اذنہ قرط فدخل الماء فی الثقب عندمرورہ علی اذنہ اجزأہ کسرۃ واذن دخلہماالماء والایدخل ادخلہ ولوباصبعہ ولا یتکلف بخشب ونحوہ والمعتبرف١ غلبۃ ظنہ بالوصول ([3])۔

اقول :  ای فی غیرالموسوس وغیرماجن لایبالی فالاول ینزل الیقین الی محض الشك والثانی یرفع الشك الی عین الیقین کما ھو معلوم مشاھد والله المستعان۔                    

اگر انگوٹھی تنگ ہوتو اتاردے ورنہ واجب ہے کہ حرکت دے کر پانی پہنچائے جیسے بالی کا حکم ہے اور اگر کان کے سوراخ میں بالی نہیں ہے اور پانی کان پر گذرنے کے وقت سوراخ میں بھی چلاگیا تو کافی ہے جیسے ناف اور کان میں پانی چلا جائے تو کافی ہے اور اگر پانی نہ جائے تو پہنچائے اگر چہ انگلی کے ذریعہ۔ لکڑی وغیرہ کے استعمال کا تکلف نہ کرے۔ اعتبار اس کا ہے کہ پانی پہنچ جانے کا غالب گمان ہوجائے۔

اقول : یہ ضابطہ اعتبار وسوسہ کے مریض ، اور تماشہ باز بے پروا کے حق میں ہے اول تو یقین کو شك کی منزل میں لاتا ہے اور ثانی شك کو یقین بنالیتا ہے جیساکہ مشاہدہ اور معلوم ہے ۔ اور خدا ہی سے استعانت ہے۔ (ت)

بالجملہ تمام ظاہر بدن ہر ذرّہ ہر رونگٹے پر سر سے پاؤں تك پانی بہنا فرض ہے ورنہ غسل نہ ہوگا مگر مواضع حرج فــــ۲معاف ہیں

مثلًا :
(
۱) آنکھوں کے ڈھیلے۔
(
۲) عورت کے گندھے ہوئے بال۔
(
۳) ناك کان کے زیوروں کے وہ سوراخ جو بند ہوگئے۔

 



[1]   الدرالمختار کتاب الطہارۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱ / ۲۸و۲۹ ، الدرالمختار کتاب الطہارۃ دار احیاء التراث العربی بیروت ۱ / ۱۰۳،۱۰۴

[2]   الدرالمختار ، کتاب الطہارۃ ، مطبع مجتبائی دہلی ، ۱ / ۲۳

[3]   الدرالمختار ، کتاب الطہارۃ ، مطبع مجتبائی دہلی ، ۱ / ۲۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن