30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فــــ : حتی الامکان اختلاف علما سے بچنا مستحب ہے جب تك اس کی رعایت میں اپنے مذہب کا مکروہ نہ لازم آئے۔
دخول الماء خلالھافلو منضمۃ فرض ([1])۔
ان انگلیوں کے بیچ پہنچ گیاہو اگر ملی ہوئی ہوں ( کہ پانی نہ پہنچے ) تو پانی پہنچانا فرض ہے ۔ (ت)
اُسی میں ہے :
مستحبہ تحریك خاتمہ الواسع وکذاالضیق ان علم وصول الماء والافرض([2])۔
کشادہ انگوٹھی کو حرکت دینا مستحب ہے اسی طرح تنگ کو بھی ، اگر معلوم ہو کہ پانی پہنچ گیا ورنہ فرض ہے۔ (ت)
اُسی میں ہے :
ومن الاٰداب تعاھد موقیہ وکعبیہ وعرقوبیہ واخمصیہ ([3])۔
قلت : وھذا ان کان الماء یسیل علیھا وان لم یتعاھد والافرض کنظائرہ المارۃ۔
آداب وضو میں سے یہ ہے کہ آنکھ کے گوشوں ، ٹخنوں ، ایڑیوں ، تلووں پر خاص دھیان دے اھ(ت)
قلت : یہ اس صورت میں ہے جب پانی ان جگہوں پر خاص دھیان دئیے بغیر بہہ جاتا ہو ورنہ فرض ہوگا جیسے اس کی سابقہ نظیروں میں حکم ہے ۔ (ت)
ضروریات فـــــ غسل مطلقًا ظاہر ہے کہ وضو میں جس جس عضو کا دھونا فرض ہے غسل میں بھی فرض ہے تو یہ سب اشیاء یہاں بھی معتبر اور ان کے علاوہ یہ اور زائد۔
(۳۱) سر کے بال کہ گندھے ہوئے ہوں ہر بال پر جڑ سے نوك تك پانی بہنا۔
(۳۲)کانوں میں بالی پتّے وغیرہ زیوروں کے سوراخ کا غسل میں وہی حکم ہے جو ناك میں بلاق وغیرہ کے چھید کا غسل و وضو دونوں میں تھا۔
(۳۳) بھنووں کے نیچے کی کھال اگرچہ بال کیسے ہی گھنے ہوں ۔
(۳۴)کان کا ہر پرزہ اس کے سوراخ کا منہ۔
فـــــ : غسل میں ان ۲۵ یا ۳۰ گزشتہ کے علاوہ ۲۲ جگہ اور ہیں جن کی احتیاط مرد و عورت سب پر لازم۔
(۳۵)کانوں کے پیچھے بال ہٹا کر پانی بہائے۔
(۳۶) استنشاق بمعنی مذکور۔
(۳۷) مضمضہ بطرز مسطور۔
(۳۸) داڑھوں کے پیچھے ،
(۳۹) دانتوں کی کھڑکھیوں میں جو سخت چیز ہو پہلے جدا کرلیں ۔
(۴۰) چونا ریخیں وغیرہ جو بے ایذا چھوٹ سکے چھڑانا۔
(۴۱) ٹھوڑی اور گلے کاجوڑ کہ بے منہ اٹھائے نہ دُھلے گا۔
(۴۲) بغلیں بے ہاتھ اٹھائے نہ دُھلیں گی۔
(۴۳) بازو کا ہر پہلو ،
(۴۴) پیٹھ کا ہردرہ۔
(۴۵) پیٹ وغیرہ کی بلٹیں اٹھا کر دھوئیں ۔
(۴۶) ناف انگلی ڈال کر جبکہ بغیر اس کے پانی بہنے میں شك ہو۔
(۴۷) جسم کا کوئی رونگٹاکھڑا نہ رہ جائے۔
(۴۸) ران اور پیڑو کا جوڑ کھول کر دھوئیں ۔
(۴۹) دونوں سرین ملنے کی جگہ ، خصوصًا جب کھڑے ہوکر نہائیں ۔
(۵۰) ران اور پنڈلی کا جوڑ جبکہ بیٹھ کر نہائیں ۔
(۵۱) رانوں کی گولائی۔
(۵۲) پنڈلیوں کی کروٹیں ۔
خاصفــــ بمرداں ۔
(۵۳)گندھے ہوئے بال کھول کر جڑ سے نوك تك دھونا۔
(۵۴) مونچھوں کے نیچے کی کھال اگرچہ گھنی ہوں ۔
(۵۵) داڑھی کا ہر بال جڑ سے نوك تک۔
فــــ : ان ۵۲کے سوا آٹھ مواقع اور ہیں جن کی احتیاط غسل میں خاص مردوں کو ضرور۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع