دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 2 | فتاوٰی رضویہ جلد ۱ (حصہ دوم)

book_icon
فتاوٰی رضویہ جلد ۱ (حصہ دوم)

یفرض غسل کل مایمکن من البدن بلاحرج ([1])۔

بدن کا ہر وہ حصہ دھونا فرض ہے جسے بغیر حرج کے دھونا ممکن ہے۔ (ت)

فـــ۱ : مسئلہ : سنت مؤکدہ کے ترك کی عادت سے گناہگار و مستحق عذاب ہوتاہے۔
فـــ۲ : مسئلہ : ناك میں کوئی کثافت جمی ہوتوپہلے اس کاچھڑالیناغسل میں فرض اور وضو میں سنت ہے ۔

فـــ۳ : مسئلہ : وضو وغسل میں سنت ہے کہ ناك کی جڑ تك پانی چڑھائے مگر روزہ دار اس سے بچے ہاں تمام نرم بانسے تك چڑھانااسے بھی ضروری ہے ۔

لوگ فــــ یہاں دوقسم کی بے احتیاطیاں کرتے ہیں جن سے غسل نہیں ہوتا اور نمازیں اکارت جاتی ہیں ۔

اوّلًا : غَسل بالفتح کے معنی میں نافہمی کہ بعض جگہ تیل کی طرح چپڑ لیتے ہیں یابھیگا ہاتھ پہنچ جانے پر قناعت کرتے ہیں حالانکہ یہ مسح ہوا ، غسل میں تقاطراور پانی کابہنا ضرور ہے جب تك ایك ایك ذرّے پر پانی بہتا ہوا نہ گزرے گا غسل ہرگز نہ ہوگا۔

درمختار میں ہے :

غسل ای اسالۃ الماء مع التقاطر( [2])                                                                                                           غسل یعنی قطرے ٹپکنے کے ساتھ پانی بہانا ۔ (ت)

ردالمحتار میں ہے :

البلّ بلاتقاطر مسح ([3])                                                                                                                                                                   قطرے ٹپکے بغیر صرف ترکرلیناتو مسح ہے۔ (ت)

اُسی میں ہے :

لولم یسل الماء بان استعملہ استعمال الدھن لم یجز([4])۔

اگر پانی نہ بہا اس طرح کہ تیل کی طرح پانی صرف مل لیا تو فرض ادا نہ ہوا۔ (ت)

ثانیا : پانی ایسی بے احتیاطی سے بہاتے ہیں کہ بعض مواضع بالکل خشك رہ جاتے ہیں یا اُن تك کچھ اثر پہنچتا ہے تو وہی بھیگے ہاتھ کی تری۔ اُن کے خیال میں شاید پانی میں ایسی کرامت ہے کہ ہر کنج وگوشہ میں آپ دوڑ جائے کچھ احتیاط خاص کی حاجت نہیں حالانکہ جسم ظاہر میں بہت موقع ایسے ہیں کہ وہاں ایك جسم کی سطح دوسرے جسم سے چھپ گئی ہے یا پانی کی گزرگاہ سے جدا واقع ہے کہ بے لحاظ خاص پانی اس پر بہنا ہرگز مظنون نہیں اور حکم یہ ہے کہ اگر ذرّہ بھر جگہ یا کسی بال کی نوك بھی پانی بہنے سے رہ گئی تو غسل نہ ہوگا اور نہ صرف غسل بلکہ وضو میں بھی ایسی ہی بے احتیاطیاں کرتے ہیں کہیں ایڑیوں پر پانی نہیں بہتا ، کہیں کہنیوں پر کہیں ماتھے کے بالائی حصے پر ، کہیں کانوں کے پاس کنپٹیوں پر۔ ہم نے اس بارہ میں ایك مستقل تحریر لکھی ہے اُس میں ان تمام مواضع کی تفصیل ہے جن کا لحاظ و خیال وضو وغسل میں ضرور ہے مردوں اور عورتوں کی تفریق اور طریقہ احتیاط کی تحقیق کے ساتھ ایسی سلیس وروشن بیان سے مذکور ہے جسے بعونہٖ تعالٰی ہر جاہل بچہ ،

فــــ : لوگ وضو و غسل میں دوقسم کی بے احتیاطیاں کرتے ہیں جن سے نمازیں اکارت جاتی ہیں ۔

عورت سمجھ سکے ، یہاں اجمالًا ان کا شمار کئے دیتے ہیں ۔

ضروریات فــــ وضو مطلقًا یعنی مرد و عورت سب کیلئے :

(۱) پانی مانگ یعنی ماتھے کے سرے سے پڑنا ، بہت لوگ لَپ یا چُلّو میں پانی لے کر ناك یا ابرو یا نصف ماتھے پر ڈالتے ہیں پانی تو بہہ کر نیچے آیا وہ اپنا ہاتھ چڑھا کر اوپر لے گئے اس میں سارا ماتھا نہ دُھلا بھیگا ہاتھ پھرا اور وضو نہ ہوا۔

(۲) پٹیاں جھکی ہوں تو انہیں ہٹا کر پانی ڈالے کہ جو حصہ پیشانی کا اُن کے نیچے ہے دُھلنے سے نہ رہ جائے۔

(۳) بھووں کے بال چھدرے ہوں کہ نیچے کی کھال چمکتی ہو تو کھال پر پانی بہنا فرض ہے صرف بالوں پر کافی نہیں ۔
(
۴) آنکھوں کے چاروں کوئے ، آنکھیں زور سے بند کرے ، یہاں کوئی سخت چیز جمی ہوئی ہو تو چھڑالے۔

(۵) پلك کا ہربال پورا بعض وقت کیچڑ وغیرہ سخت ہوکر جم جاتا ہے کہ اُس کے نیچے پانی نہیں بہتا اُس کا چھڑانا ضرور ہے۔

(۶)کان کے پاس تك کنپٹی ایسا نہ ہو کہ ماتھے کا پانی گال پر اتر آئے اور یہاں صرف بھیگا ہاتھ پھرے۔

(۷) ناك کا سوراخ عــــہ اگر کوئی گہنا یاتنکا ہوتو اسے پھرا پھرا کر ورنہ یونہی دھار ڈالے ، ہاں اگر بالکل بند ہوگیا تو حاجت نہیں ۔

(۸) آدمی جب خاموش بیٹھے تو دونوں لب مل کر کچھ حصہ چھپ جاتاکچھ ظاہر رہتا ہے یہ ظاہر رہنے والا حصہ بھی دُھلنا فرض ہے ، اگر کُلّی نہ کی اور منہ دھونے میں لب سمیٹ کر بزور بند کرلئے تو اس پر پانی نہ بہے گا۔

(۹) ٹھوڑی کی ہڈی اُس جگہ تك جہاں نیچے کے دانت جمے ہیں ۔
(
۱۰) ہاتھوں کی آٹھوں گھائیاں ۔
(
۱۱) انگلیوں کی کروٹیں کہ ملنے پر بند ہوجاتی ہیں ۔
(
۱۲) دسوں ناخنوں کے اندر جو جگہ خالی ہے ، ہاں مَیل کا ڈر نہیں ۔
(
۱۳) ناخنوں کے سرے سے کُہنیوں کے اوپر تك ہاتھ کا ہر پہلو ، چُلّومیں پانی لے کر کلائی پر اُلٹ لینا

فــــ : مسئلہ : وضو میں پچیس۲۵ جگہ ہیں جن کی خاص احتیاط مرد و عورت سب پر لازم ہے۔

عــــہ : ناك کا سوراخ ، ہاتھ پاؤں کے چھلّے ، کلائی کے گہنے چُوڑیاں ۔

 



[1]   الدرالمختار کتاب الطہارۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱ / ۲۸

[2]   الدرالمختار ، کتاب الطہارۃ ، مطبع مجتبائی دہلی ، ۱ / ۲۹

[3]   رد المحتار کتاب الطہارۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۱ / ۶۵

[4]   رد المحتار کتاب الطہارۃ داراحیاء التراث العربی ۱ / ۶۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن