دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 2 | فتاوٰی رضویہ جلد ۱ (حصہ دوم)

book_icon
فتاوٰی رضویہ جلد ۱ (حصہ دوم)

رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُپر اس میں کسی خلاف کی کوئی حکایت بھی نہیں ۔ ان سب سے اُس بیان کی تائید ہوتی ہے جو ہم نے کلام محقق علیہ الرحمہ کی تقریر میں پیش کیا اھ میرا حاشیہ ختم ہوا۔

یہ سب ان حضرات کی تقریرات کے مطابق ان کے ساتھ کلام تھا۔ اور میں کہتاہوں ۔ وبالله التوفیق۔ یہ اعتراض نہروشامی کے کلام پرصرف اس لئے متوجہ ہواکہ ان حضرات نے مذہب امام کرخی کو ایسے معنی پر محمول کیا جس سے وہ امام طحاوی کے قول کی طرف راجع ہوگیا۔ ہم نے تو قصر تحقیق کی بنیاد اس پر رکھی ہے کہ جتنے سے بھی اسے قرأت کرنے والا شمار کیاجائے اس کا پڑھنابالاتفاق جائز نہیں اگرچہ وہ بعضِ آیت ہی ہو۔ اوراس پرامام ابو جعفر طحاوی کے قول کی توجیہ فرمانے والے اُن تینوں بزرگوں (فخر الاسلام ، رضی الدین ، حضرت محقق)کا کلام بھی شاہد ہے جیسا کہ ہم نے پیش کیا۔ امام طحاوی کاقول اختیار کرنے والے یہ فخر الاسلام ہیں جو اس بات کی تصریح فرمارہے ہیں کہ کسی لمبی آیت کا اتنا حصہ جو ایك آیت کی طرح ہو ، پڑھنا جائز نہیں ۔ تو

 

فـــــ : تطفل آخرعلی النھروثالث علی ش۔

الخلاف فالصحیح مانص علیہ فی الحلیۃ وتبعہ البحر ان منع الکرخی مبقی علی صرافۃ ارسالہ ومحوضۃ اطلاقہ بعد ان تکون القرأۃ بقصد القران وقد سمعت نص امیرالمؤمنین المرتضی رضی الله تعالی عنہ ولا حرفاواحدا۔

قال فی الحلیۃ المذکور فی النھایۃ وغیرھا اذا حاضت المعلمۃ فینبغی لہا ان تعلم الصبیان کلمۃ کلمۃ وتقطع بین کلمتین علی قول الکرخی وعلی قول الطحاوی تعلم نصف ایۃ انتھی ،  قال قلت وفی التفریع المذکور علی قول الکرخی نظر فانہ قائل باستوا الایۃ وما دونھا فی المنع اذا کان بقصد القران کما تقدم فھی حینئذعندہ ممنوعۃ من ذکر الکلمۃ بقصدالقران لصدق مادون الایۃ علیھاوھذا اذا لم تکن الکلمۃ ایۃ فان کانت کمد ھامتان فالمنع اظھر          

اگر امام ابو الحسن کرخی بھی صرف اسی کو ناجائزکہتے ہیں جس سے اس کو قرأت کرنے والاشمار کیا جائے تب توکوئی اختلاف ہی نہیں رہ جاتا۔ توصحیح وہ ہے جس کی تصریح صاحبِ حلیہ نے فرمائی اوربحر نے ان کا اتباع کیا کہ امام کرخی کی ممانعت اپنے خالص اطلاق وعدم تقیید پر باقی ہے اس شرط کے ساتھ کہ قرأت بہ نیتِ قرآن ہو اور امیر المومنین علی المرتضےٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکا نص سُن چکے کہ بحالتِ جنابت “ ایك حرف بھی “ نہ پڑھو۔

حلیہ میں کہا : نہایہ وغیرہا میں مذکور ہے کہ جب معلّمہ حائض ہو تو اسے چاہئے کہ بچوں کو ایك ایك کلمہ سکھائے اور دوکلموں کے درمیان فصل کردے ، یہ حکم امام کرخی کے قول پر ہے۔ اورامام طحاوی کے قول پر یہ ہے کہ نصف آیت سکھائے ، انتہی۔ صاحبِ حلیہ لکھتے ہیں : میں کہتاہوں امام کرخی کے قول پر تفریع مذکور محلِ نظر ہے اس لئے کہ وہ اس کے قائل ہیں کہ آیت اورمادون الآیہ دونوں ہی کو بقصدِ قرآن پڑھنامنع ہے جیساکہ گزرا ، توان کے نزدیك حائضہ کو بہ قصدِ قرآن ایك کلمہ بھی زبان پرلانے سے ممانعت ہوگی اس لئے کہ مادون الآیہ اس پر بھی صادق ہے۔ یہ گفتگو اس صورت میں ہے جب کہ ایك کلمہ کامل آیت نہ ہو ، اگرایسا ہوجیسے مُدْهَآ مَّتٰنِۚ(۶۴)تو ممانعت اور زیادہ ظاہر ہے۔

فان قلت لعل مراد ھذا القائل التعلیم المذکور بنیۃ غیر قراء ۃ القران قلت ظاھران الکرخی حینئذ لیس بمشترط ان یکون ذلك کلمۃ بل یجیزہ ولواکثر من نصف ایۃ بعد ان لایکون ایۃ نعم لعل التقیید بالکلمۃ لکونہ الغالب فی التعلیم اولان الضرورۃ تندفع فلا حاجۃ الی فتح باب المزید علیہ [1] اھ ۔

اقول :  ولہ عـــــہ ملمح ثالث مثل الاول اوحسن وھو ان المرکب من کلمتین ربما لاتجد فیہ نیۃ غیرالقران کقولہ تعالی اَنَا اللّٰهُ[2]  وقولہ تعالی فَاعْبُدْنِیْۙ[3]وقولہ تعالی عَصٰۤى اٰدَمُ [4] فان من قالہ فی غیر التلاوۃ         

اگر یہ سوال ہو کہ شاید اس قائل کی مراد یہ ہوکہ تعلیم مذکور قرأت قرآن کے علاوہ کسی اورنیت سے ہو۔ تومیں کہوں گا ظاہرہے کہ ایسی صورت میں امام کرخی ایك کلمہ ہونے کی شرط نہیں رکھتے بلکہ اسے جائز کہتے ہیں اگرچہ نصف آیت سے زیادہ ہو ، اس کے بعدکی پوری آیت نہ ہو۔ ہاں ایك ایك کلمہ کی قید شاید اس لئے ہو کہ سکھانے میں عمومًایہی ہوتاہے یا اس لئے کہ اتنے سے ضرورت پوری ہوجاتی ہے تو اس سے زیادہ کا دروازہ کھولنے کی حاجت نہیں اھ۔

 اقول : اس کی ایك تیسری صورت بھی ہے جو اول کے مثل یا اس سے بھی خوب ترہے۔ وہ یہ کہ دو کلموں کے مرکب میں بارہاایسا ہوگا کہ غیر قرآن کی نیت ہی نہ ہو پائے گی جیسے ارشادِ باری تعالٰی :  اَنَا اللّٰهُ (میں خدا ہوں ) اور یہ ارشاد : فَاعْبُدْنِیْۙ    (تومیری عبادت کر) اوریہ فرمان :  عَصٰۤى اٰدَمُ ، کہ غیر تلاوت میں

 

عـــــہ :   ذکرتہ مما شاۃ وسیاتی ان الوجہ عندی الثانی اھ منہ

عـــــہ : میری یہ روش ہم قدمی کے طورپرہے ورنہ آگے ذکر ہوگا کہ میرے نزدیك باوجہ ثا نی ہے۱۲منہ(ت)

فقد غوٰی بخلاف المفردات القرانیۃ فلیس شیئ منھا بحیث یتعین للقرانیۃ ولا یصلح الدخول فی مجاری المحاورات الانسانیۃ فذکر ماھو اعم واکفی ولا یحتاج الی ادراك المعنی ولا غائلۃ فیہ اصلا حتی للجہال لاسیما النساء المخدرات فی الجھال ۔

وھذا(ای افادہ فی الحلیۃ ۱۲) کما تری کلام حسن من الحسن بمکان غیر انی اقول :  لاوجہ فــــ لقولہ بعد ان لا یکون ایۃ فان ماکان بنیۃ غیر القرآن لایتقید بما دون اٰیۃ کما تقدم وکل من ایۃ وما دونھما قد یصلح لنیۃ غیرہ وقدلا کایۃ الکرسی و الابعاض التی تلونا فما صلح صح ولو ایۃ وما لا فلا ولو دونھا۔

وما بحث فی الفاتحۃ وعدم تغیرھا بنیۃ الثناء والدعاء ان الخصوصیۃ القرانیۃ لازمۃ لہا قطعا کیف لاو          

جو اس طرح کہے گمراہ ہوجائے ، اور قرآنی مفردات میں سے کوئی ایسا نہیں کہ اس کا قرآن ہونا ہی متعین ہواور انسانی بول چال کے مقامات میں آنے کے قابل نہ ہوتووہ ذکرکیا جو زیادہ عام اور زیادہ کافی ہواور جس میں ادراك معنی کی حاجت نہ ہو اوراس میں کوئی خرابی نہیں یہاں تك کہ جُہّال خصوصًا پردہ نشین عورتوں کے لئے بھی۔

صاحبِ حلیہ نے جو افادہ کیا بہت عمدہ وباوقعت کلام ہے مگر یہ کہ میں کہتا ہوں “ اس کے بعد کہ پوری آیت نہ ہو “ یہ کہنے کی کوئی وجہ نہیں ۔ اس لئے کہ جو غیر قرآن کی نیت سے ہو اس میں یہ قید نہیں کہ ایك آیت سے کم ہو ، اور آیت ومادون الاٰیۃ ہر ایك کبھی غیر قرآن کی نیت کے قابل ہوتا ہے اور کبھی نہیں ہوتا ، جیسے آیۃ الکرسی ، اور وہ بعض ٹکڑے جو ہم نے تلاوت کئے۔ تو جو غیر قرآن کی نیت کے قابل ہوجائے اس کا پڑھنا صحیح ہے اگرچہ ایك آیت ہو اور جوایسانہ ہو اسے پڑھنا درست نہیں اگرچہ ایك آیت سے کم ہو۔

 اور صاحبِ حلیہ نے سورہ فاتحہ سے متعلق جو بحث کی ہے اور کہا ہے کہ ثنا ودُعا کی نیت سے اس میں تغیر نہیں ہوتا اس لئے کہ خصوصیت قرآنیہ اسے قطعًا لازم ہے۔ کیوں کہ نہ ہو جب کہ

 

فــــــ : تطفل علی الحلیۃ۔

 



[1]   حلیۃالمحلی شرح منیۃ المصلی

[2]   القرآن الکریم ۲۸ / ۳۰

[3]   القرآن الکریم ۲۰ / ۱۴

[4]   القرآن الکریم ۲۰ / ۱۲۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن