دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 2 | فتاوٰی رضویہ جلد ۱ (حصہ دوم)

book_icon
فتاوٰی رضویہ جلد ۱ (حصہ دوم)

ام المومنین صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے روایت کیا۔ (ت)

شرمگاہ پر پانی ڈالنے کی علماء نے دو تفسیریں کیں : ایك استنجأ رواہ مسلم عن وکیع [1]۔ دوسرے وہی چھینٹا اور اس کے مؤید ہے کہ ایك روایت عــــــہ میں بجائے انتفاض الماء لفظ والانتضاح آیا ہے جمہور علماء نے فرمایا انتضاح وہی چھینٹا ہے ذکرہ الامام النووی [2]۔ اور یہیں سے ظاہر ہوا کہ یہ چھینٹا خاص اہلِ وسوسہ ہی کیلئے نہیں بلکہ سب کیلئے سنت ہے کہ انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام سے وسوسہ کو کیا علاقہ

اِنَّ عِبَادِیْ لَیْسَ لَكَ عَلَیْهِمْ سُلْطٰنٌ [3]

(بے شك میرے بندوں پر تیرا غلبہ اور تسلّط نہیں ہوسکتا۔ (ت)

ابو داؤد نسائی ابن ماجہ حٰکم بن سفین یا سفٰین بن حکم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے راوی قال

کان النبی صلی الله تعالی علیہ وسلم اذا بال توضأ ونضح فرجہ[4]

رسول الله صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمجب پیشاب فرماتے وضو فرماتے اور شرمگاہِ اقدس پر چھینٹا دیتے۔

ابن ماجہ حضرت جابررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے راوی قال

توضأ رسول الله صلی الله تعالی علیہ وسلم فنضح فرجہ [5]

رسول الله صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے وضو فرما کر ستر مبارك پر چھینٹا دیا۔

 

عــــــہ : یہ وہی روایت عمار رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ہے کہ ابھی ہم نے ذکر کی۱۲منہ۔

احمد وابن ماجہ و دار قطنی وحاکم وحارث بن ابی اسامہ حضرت محبوب ابن المحبوب سیدنا وابن سیدنا اسامہ بن زیدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاوہ اپنے والد ماجد حضرت زید بن حارثہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے راوی رسول اللهصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم فرماتے ہیں :

اتانی جبریل فی اول ما اوحی الی فعلمنی الوضوء والصلاۃ فلما فرغ الوضوءاخذ غرفۃ من الماء فنضح بھا فرجہ [6]

یعنی اول اول جو مجھ پر وحی اتری ہے جبریل امین علیہ الصلاۃ والسلام نے حاضر ہو کر مجھے وضو ونماز کی تعلیم دی ، جبریل نے وضو خود کرکے دکھایا جب وضو کر چکے ایك چُلّو پانی لے کر اپنی اُس صورت مثالیہ کے موضع شرمگاہ پر چھڑك دیا۔

ولفظ ق :

علمنی جبرئیل الوضوءوامرنی ان انضح تحت ثوبی لما یخرج من البول بعد الوضوء[7]۔

جبریل علیہ السلام نے مجھے وضو کی تعلیم دی اور مجھے بلایا کہ زیر جامہ پانی چھڑکوں اس خدشہ کو ختم کرنے کیلئے کہ وضو کے بعد کوئی قطرہ نکلا ہو۔ (ت)

ترمذی عـــــہ ابو ھریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے راوی رسول الله صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمفرماتے ہیں :

وعزاہ الامام الجلیل فی جامعیہ الی ابن ماجۃ ایضا اقول لیس عندہ ف جاء نی جبریل فقال یا محمد انما عندہ ماقدمت ای عن ابی ھریرۃ قال قال رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم اذا توضأت فانتضح[8] اھ منہ۔  (م)

امام جلال الدین سیوطی نے جامع صغیر وجامع کبیر میں اس حدیث کو ابن ماجہ کی طرف منسوب کیا ہے ، میں کہتا ہوں ابن ماجہ کے نزدیك ان الفاظ کے ساتھ نہیں بلکہ وہ ہے جس کا ذکر میں نے ابی ھریرہ سے کیا ہے اذا توضات فانتضح اھ منہ (ت)

فـــــ :  تطفل علی الامام الجلیل الجلال الدین السیوطی ۔  

جاء نی جبریل فقال یا محمد اذا توضأت فانتضح [9]۔

جبریل نے حاضر ہو کر مجھ سے عرض کی یا رسول الله جب حضور وضو فرمائیں چھینٹا دے لیا کریں ۔

جبریل کا اپنی صورتِ مثالیہ کے ستر پر چھڑکنا حضور اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکے حضور طریقہ وضو عرض کرنے کیلئے تھا اور حضور اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا فعل تعلیم اُمت کیلئے۔ مرقاۃ میں ہے :

نضح فرجہ ای ورش ازارہ بقلیل من الماء اوسرا ولہ بہ لدفع الوسوسۃ تعلیما للامۃ [10]

ستر مبارگ پر چھینٹا دیا یعنی تہبند یا پاجامے پر بھی امت کو دفع وسوسہ کی تعلیم دینے لئے تھوڑا پانی چھڑك دیا ۔

معہذا اس میں اقویا کیلئے جن کو برودت مثانہ کا عارضہ نہ ہو ایك نفع اور بھی ہے کہ شرمگاہ پر سرد پانی پڑنے سے اس میں تکاثف واستمساك پیدا ہو کر قطرہ موقوف ہوجاتا ہے کما ارشد الیہ حدیث زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُعند ق عـــــہ

عـــــہ : سیدنا امام محمد کتاب الآثار میں فرماتے ہیں :

اخبرنا ابو حنیفۃ عن حماد عن سعید بن جبیر عن ابن عباس رضی الله تعالی عنہما قال اذا وجدت شیا من البلۃ فانضحہ مایلیہ من ثوبك بالماء ثم قل ھو من الماء قال حماد قال لی سعید بن جبیر انضحہ بالماء ثم اذا وجدتہ فقل ھو من الماء قال محمد وبھذا ناخذ اذا کان کثر ذلك من الانسان وھو قول ابی حنیفۃ[11]۔          

 



[1]   صحیح مسلم کتاب الطہارۃ باب خصال الفطرۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ / ۱۲۹

[2]   شرح صحیح مسلم مع صحیح مسلم باب خصال الفطرۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ / ۱۲۹

[3]   القرآن الکریم ۱۵ / ۴۲

[4]   سنن ابی داؤد کتاب الطہارۃ باب فی الانتضاح آفتاب عالم پریس لاہور ۱ / ۲۲ ، سنن ابی داؤد کتاب الطہارۃ ماجاءفی النضح الخ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص ۳۶ ، سنن ابی داؤد کتاب الطہارۃ باب النضح نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ۱$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن