30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دوم : دھونے کے ساتھ ساتھ ہاتھ پھیرنا۔ یعنی جس وقت پانی اعضا پر گررہا ہے اسی وقت ہاتھ پھیرتے جانا۔ یہ بعینہ وہی دلک(اعضا کو ملنا) ہے جو مطلوب ہے۔ بحر میں حضرت خلف سے نقل شدہ کلام کے بعد لکھا : دلک ، غسل بالفتح۔ دھونے۔ کے مفہوم میں داخل نہیں ۔ وہ صرف مندوب ہے۔ اور خلاصہ میں ذکرکیاکہ سنت ہے۔ اور اس کی تعریف یہ ہے : دھوئے جانے والے اعضاء پر ہاتھ پھیرنا اھ۔
سوم : دھونے سے پہلے ہاتھ پھیرنا(فتح کی عبارت ہے : امر ار الید علی الاعضاء المغسولۃ اعضائے مغسولہ پر ہاتھ پھیرنا۱۲م)عبارت فتح کے اندر یہ معنی لینے کے لئے دوباتوں کی ضرورت ہے۔ ایك یہ کہ ہاتھ کے ساتھ “ تر “ کی قیدلگائی جائے۔ دوسری یہ کہ “ مغسولہ “ میں مجاز مانا جائے اورکہا جائے کہ مغسولہ کا معنی یہ کہ وہ جودھوئے جائیں گے یا وہ جن کے دھونے کاحکم ہے۔ ایسی صورت میں دلک(اعضا کو ملنا) سے تیسرا معنی مراد لیاجاسکتاہے جیسا کہ علامہ شامی کا خیال ہے اور “ ہاتھ پھیرنے “ سے پہلا معنٰی مراد ہوسکتا ہے۔ یہ معنی اسے الگ ذکر کرنے
کون الدلك خارجا عن حقیقۃ الغسل ومال الی ان المقصود بشرعیۃ الغسل لایحصل الابہ وقد اجاب عنہ فی الغنیۃ بما کفی وشفی فیبعد ان یدخلہ ھھنا فی مجرد ادب نازل عن الاستنان ایضا خلفۃ عن الافتراض وقد یؤیدہ ایضا لفظۃ خصوصا فی الشتاء لان الثانی صرحوا باستنانہ مطلقا وانما قیدوا بالشتاء الثالث فھذا غایۃ توجیہ ما فی المنحۃ وبہ یندفع ایراد البحر وان کان المتبادر من الدلك ھو الثانی ولذا مشی علیہ فی البحر واقتفینا اثرہ فیما مربل مشی علیہ ش نفسہ فی ردالمحتار واعترض علی الفتح بما اعترض فی البحر قائلا لکن قدمنا ان الدلك سنۃ
کے خلاف نہ پڑے گا۔ اوریہ بھی لازم نہ آئے گا کہ انہوں نے دوسرے معنی کوخلاصہ میں ذکرشدہ مذہب کے برخلاف ، مندوبات میں شمار کردیا۔ اوراس پر ایك قرینہ بھی ہے وہ یہ کہ حضرت محقق نے دلك (بمعنی دوم) کے حقیقتِ غسل سے خارج ہونے پر بحث کی ہے اوران کا میلان اس طرف ہے کہ دھونے کی مشروعیت کا جو مقصود ہے وہ اس کے بغیر حاصل نہیں ہوتا۔ اس بحث کاصاحبِ غنیہ نے کافی وشافی جواب دے دیاہے(مگرجب وہاں دلك کو عینِ غسل اور نفسِ فرض قراردینے کی طرف مائل ہیں ١٢م) توبعید ہے کہ یہاں فرضیت کے بدلے ، مسنونیت سے بھی فروترصرف ایك ادب کے تحت اسے داخل کردیں ۔ اور ان کے لفظ “ خصوصًاجاڑے میں “ سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے۔ اس لئے کہ معنی دوم کے تو مطلقًا مسنون ہونے کی علماء نے تصریح فرمائی ہے۔ اورجاڑے کی قید صرف معنی سوم میں لگائی ہے۔ یہ منحۃ الخالق کے جواب کی انتہائی توجیہ ہے اور اسی سے بحر کا اعتراض بھی دفع ہوجاتاہے۔ اگرچہ لفظ دلك سے متبادر وہی معنی دوم ہے اسی لئے صاحبِ بحر اسی پرگئے ہیں اور سابق میں ہم نے بھی ان ہی کے نشانِ قدم کی پیروی کی ہے۔ بلکہ خود علامہ شامی ردالمحتار میں اسی پر گام زن ہیں اور فتح پر وہی اعتراض کیاہے جو بحر نے کیا ، وہ لکھتے ہیں : لیکن ہم پہلے ذکر کر چکے کہ دلك سنت ہے۔
قال ولعل المراد بما قبلہ (ای امرار الید) امرارھا علیہ مبلولۃ قبل الغسل تأمل [1] اھ۔
اقول : قد فــــ۱ ١علمت ان ھذا اضعف احتمالا تہ واذا کان ھذا مرادہ فحمل الدلك علیہ یکون تکرار بلا شك فان قلت ذکر المحقق بعدہ من الاداب حفظ ثیابہ من المتقاطر [2] فبحمل الامرار علی الاول یتکرر مع ھذا قلت امرار الید وان کان معلولا بالحفظ تعلیل الفعل بغایتہ فلیس علۃ کافیۃ لحصولہ بحیث لایحتاج بعدہ فی الحفظ الی احتراسٍ سواہ فلا یکون ذکرہ مغنیا عن ذکر الحفظ۔
ثم اقول : عجبا فــــ۲ للبحر اورکہتے ہیں : شاید ماقبل (یعنی ہاتھ پھیرنے) سے مراد دھونے سے پہلے اعضا پر ترہاتھ پھیرنا ہے ، تأمل کرو ، اھ۔
اقول : واضح ہوچکا کہ اس لفظ میں یہ سب سے ضعیف احتمال ہے ، اگر اس لفظ سے یہ ان کی مراد ہوتواس پر “ دلک “ کو محمول کرنے میں بلاشبہہ تکرار لازم آئے گی۔ اگر سوال ہو کہ حضرت محقق نے اس کے بعد آداب میں “ ٹپکنے والے پانی سے کپڑوں کوبچانا “ بھی شمارکیاہے۔ توہاتھ پھیرنے سے اگرمعنی اول مراد لیاجائے تب بھی تویہاں آکر تکرار ہوجائے گی؟ تومیں جوابًاکہوں گا اگرچہ ہاتھ پھیرنے کی علت “ کپڑوں کی حفاظت بتائی گئی ہے جیسے کسی فعل کی علت اس کی غایت کو بتایاجاتاہے مگر یہ ہاتھ پھیرنا بچاؤ حاصل ہونے کے لئے ایسی کافی علت نہیں ہے کہ اس کے بعد بچاؤ میں مزید کسی احتیاط اور ہوشیاری برتنے کی ضرورت ہی نہ ہوتوہاتھ پھیرنے کاذکر ہوجانے کے بعد بھی اس کی ضرورت رہ جاتی ہے کہ ٹپکنے والے پانی سے کپڑوں کے بچانے کو مستقلًا ذکر کیاجائے۔
ثم اقول : صاحبِ بحر پر تعجب ہے
فــــ۱ : معروضۃ علی ش۔ فـــــ۲ : تطفل علی البحر۔
جزم ھھنا یندب الدلك ونسب الاستنان للخلاصۃ کغیر المرتضی لہ واعترض ثمہ علی المحقق بان فی الخلاصۃ انہ سنۃ عندنا[3]۔
کہ یہاں دلك کے مندوب ہونے پر جزم کیااور مسنون ہونے کوخلاصہ کی طرف یوں منسوب کیا جیسے یہ ان کا پسندیدہ نہیں ، اور وہاں حضرت محقق پر یہی اعتراض کیاہے کہ خلاصہ میں لکھا ہے کہ وہ ہمارے نزدیك سنت ہے۔
(۷) کلائیوں پر بال ہوں تو ترشوادیں کہ اُن کا ہونا پانی زیادہ چاہتا ہے اور مونڈنے سے سخت ہوجاتے ہیں اور تراشنا مشین سے بہتر کہ خوب صاف کردیتی ہے اور سب سے احسن وافضل نورہ ہے کہ ان اعضأ میں یہی سنت سے ثابت ابن ماجہ فــــ ام المومنین ام سلمہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے راوی :
ان النبی صلی الله تعالی علیہ وسلم کان اذا طلی بدأ بعورتہ فطلاھا بالنورۃ وسائر جسدہ اھلہ [4]۔
رسول الله جب نورہ کا استعمال فرماتے تو ستر مقدس پراپنے دست مبارك سے لگاتے اور باقی بدن مبارك پر ازواج مطہرات لگادیتیں صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم۔
اور ایسا نہ کریں تو دھونے سے پہلے پانی سے خوب بھگولیں کہ سب بال بِچھ جائیں ورنہ کھڑے بال کی جڑ میں پانی گزر گیااور نوك سے نہ بہا تو وضو نہ ہوگا۔
(۸) دست وپاپر اگر لوٹے سے دھار ڈالیں تو ناخنوں سے کہنیوں یا گٹوں کے اُوپر تك علی الاتصال اُتاریں کہ ایك بار میں ہر جگہ پر ایك ہی بار گرے پانی جبکہ گر رہا ہے اور ہاتھ کی روانی میں دیر ہوگی تو ایك جگہ پر مکرر گرے گا۔
(۹) بعض لوگ یوں کرتے ہیں کہ ناخن سے کُہنی تك یا گٹے تك بہاتے لائے پھر دوبارہ سہ بارہ
فـــــ : مسئلہ : ہاتھ ، پاؤں ، سینہ ، پشت ، پربال ہوں تونورہ سے دورکرنابہترہے ۔ اورموئے زیرناف پربھی استعمال نورہ آیاہے ۔
کیلئے جو ناخن کی طرف لے گئے تو ہاتھ نہ روکا بلکہ دھار جاری رکھی ایسا نہ کریں کہ تثلیث کے عوض پانچ بار ہوجائے گا بلکہ ہر بار کہنی یا گٹے تك لاکر دھار روك لیں اور رُکا ہوا ہاتھ ناخنوں تك لے جاکر وہاں سے پھر اجرا کریں کہ سنت یہی فـــــ۱ہے کہ ناخن سے کُہنیوں یا گٹوں تك پانی بہے نہ اس کا عکس ، کما نص علیہ فی الخلاصۃ وغیرھا (جیساکہ خلاصہ وغیرہ میں اس کی تنصیص کی ہے۔ ت)
(۱۰) قول جامع یہ ہے کہ سلیقہ سے کام لیں سیدنا امام شافعی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے کیا خوب فرمایا ہے :
قد یرفق بالقلیل فیکفی ویخرق بالکثیر فلا یکفی ذکرہ الامام النووی فی شرح مسلم[5] و اوردہ الامام العینی فی شرح البخاری بلفظ قد یرفق الفقیہ بالقلیل فیکفی ویخرق الاخرق ولا یکفی[6]۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع