دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 2 | فتاوٰی رضویہ جلد ۱ (حصہ دوم)

book_icon
فتاوٰی رضویہ جلد ۱ (حصہ دوم)

رواہ ابن ابی الدنیا فی ذم الغیبۃ والامام الترمذی ا لحکیم فی النوادر والحاکم۔  فی الکنی والشیرازی فی الالقاب وابن عدی فی الکامل والطبرانی فی الکبیر والبیہقی فی السنن والخطیب فی التاریخ عن معویۃ بن حیدۃ القشیری والخطیب فی رواۃ مالك عن ابی ھریرۃ رضی الله تعالٰی عنہم۱۲ منہ (م)

عـــــہ۴ : اقول مگر جبکہ اس میں مصلحت دینیہ ہو اورمعاذ الله اعتراض کے پہلو سے پاك ہو جیسے کچھ لوگ کسی طرف عازمِ سفر ہیں ان کو بتانا کہ فلاں راستہ بہت خراب ہے اس سے نہ جانا یا کوئی کسی عورت سے نکاح چاہتا ہے اسے اس کی صورت نسب وغیرہ وغیرہ میں عیوب معلوم ہیں ان کو خالص خیر خواہی کی نیت سے بیان کرنا لحدیث ان فی اعین الانصار شیئا رواہ مسلم[1]عن ابی ھریرۃ رضی الله تعالٰی عنہ ۱۲ منہ (م)

احتیاطوں کے بعد بھی اُس کلام کا حاصل یہ ہوگا کہ تُونے اتنی دیر اپنا وقت ضائع کیا اور تیری زبان سے اُس کا حساب ہوگا تو خیر کے عوض ادنی بات اختیار کررہا ہے اس لئے کہ جتنی دیر تُونے یہ باتیں کیں اگر اتنا وقت الله عزوجل کی یاد اور اس کی نعمتوں صنعتوں کی فکر میں صرف کرتا تو غالبًا رحمتِ الٰہی کے فیوض سے تجھ پر وہ کھُلتا جو بڑا نفع دیتا او ر تسبیح الٰہی کرتا تو تیرے لئے جنت میں عــــہ۱ محل چُنا جاتا اور جو ایك خزانہ لے سکتا ہو وہ ایك نکمّا ڈھیلا لینے پر بس کرے تو صریح زیاں کار ہو اور یہ سب بھی اُس تقدیر پر ہے کہ کلامِ معصیت سے بچ جائے اور وہ آفتیں جو ہم نے ذکر کیں اُن سے بچنا کہاں ہوتا ہے۔ ظاہر ہوا کہ لایعنی جملہ مباحات کو شامل ہے نہ کہ مطلقا مکروہ ہو۔

فیذکرعنہ عــــہ۲ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم من کان یؤمن بالله والیوم الاٰخر فلا یقفن مواقف التھم[2] وفی الباب عن

کہ حضور اکر م سے مذکورہے کہ جو خدا اور روزِ آخر پر ایمان رکھتا ہووہ ہرگز تہمت کی جگہ نہ ٹھہرے اوراس باب میں امیر المومنین

 

عـــــہ۱ :  اقول : ہر بار تسبیح الٰہی کرنے پر جنت میں ایك پیڑ بویا جاتا ہے احادیث [3] کثیرہ میں ہے : من احادیث ابن مسعود وابن عمرو وجابر وابی ھریرۃ رضی الله تعالٰی عنھم اما بناء القصر فالله تعالی اعلم۔ (م)

عــــہ :  اوردہ فی الکشاف من اخرسورۃ الاحزاب والعلامۃ الشرنبلالی قبیل سجود السھو من مراقی الفلاح۔   (م)

کشاف میں سورہ احزاب کے آخر میں اور علامہ شرنبلالی نے سجدہ کے بیان میں مراقی الفلاح میں لکھا ہے۔ (ت)

امیر المؤمنین عـــــہ الفاروق رضی الله تعالٰی عنہ۔

فاروق اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے۔ (ت)

یہ منشأ قول دوم ہے

بالجملہ حاصل حکم یہ نکلا بے حاجت زیادت اگر باعتقاد سنیت ہو مطلقًا ناجائز وگناہ ہے اگرچہ دریا میں اور اگر پانی ضائع جائے تو جب بھی مطلقًا مکروہ تحریمی اگرچہ اعتقاد سنیت نہ ہو اور اگر نہ فساد عقیدت نہ اضاعت تو خلاف ادب ہے مگر عادت کرلے تو مکروہ تنزیہی یہ ہے بحمدالله تعالٰی فقہ جامع وفکر نافع ودرك بالغ ونور بازغ وکمال توفیق وجمال تطبیق وحُسن تحقیق وعطر تدقیق وبالله التوفیق والحمدلله رب العٰلمین۔

اقول : اس تنقیح جلیل سے چند فائدے روشن ہوئے :

اولا : اصل حکم وہی ہے جو امام محرر المذہب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے کتاب اصل میں ارشاد فرمایا کہ بقیہ احکام کے مناط عقیدت واضاعت وعادت ہیں اور وہ نفس فعل سے زائد ، فی نفسہ اُس کا حکم اُسی قدر کہ قول سوم میں مذکور ہوا۔
ثانیا : دوم وسوم میں اُس زیادت کو اسراف سے تعبیر فرمانا محض بنظر صورت ہے ورنہ جب نہ معصیت نہ اضاعت تو حقیقت اسراف زنہار نہیں ۔

ثالثا : دربارہ زیادت منع واجازت میں عادت وندرت کو دخل نہیں کہ فساد عقیدت یا پانی کی اضاعت ہو تو ایك بار بھی جائز نہیں اور اُن دونوں سے بری ہو تو بارہا بھی گناہ معصیت نہیں کراہت تنزیہی جدا بات ہے ، ہاں دربارہ نقص یہ تفصیل ہے کہ بے ضرورت تین بار سے کم دھونے کی عادت مکروہ تحریمی اور احیانًا ہو تو بے فساد عقیدت صرف مکروہ تنزیہی ورنہ تحریمی کہ تثلیث سنّتِ مؤکدہ ہے اور سنت مؤکدہ کے ترك کا یہی حکم بخلاف زیادت کہ ترك تثلیث نہیں بلکہ تثلیث پُوری کرکے

عـــــہ :  رواہ الخرائطی فی مکارم الاخلاق عنہ رضی الله تعالٰی عنہ انہ قال من اقام نفسہ مقام التہمۃ فلا یلومن اساء الظن بہ [4] ١٢ منہ

خرائطی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے مکارم الاخلاق میں امیر المومنین عمر فاروق سے روایت کیا ہے کہ جس نے تہمت کی جگہ اپنے آپ کو پہنچایا تو بدگمانی کرنے والے کو ملامت نہ کرو۔ (ت)

زیادت ہے۔

وبہ ظھر فـــــ ضعف ما مر عن العلامۃ ش فی التنبیہ الخامس من التوفیق بین نفی البدائع الکراھۃ ای التحریمیۃ عن الزیادۃ علی الثلاث والنقص عنھا عند عدم الاعتقاد مع اشعار الفتح وغیرہ بثبوتھا اذا زاد اونقص لغیر حاجۃ بان محمل الاول اذا فعلہ مرۃ والثانی علی الاعتیاد فھذا مسلم فی النقص ممنوع فی الزیادۃ۔  

اما الاستناد الی مفہوم تفریع الفتح وغیرہ المارثمہ وقد تمسك بہ ایضا العلامۃ ط علی ان کراھۃ الاسراف کراھۃ تحریم حیث قال اقول یاثم بالاسراف ولو اعتقد سنیۃ الثلاث فقط فلذا قالوا فی المفھوم (ای بیان مفہوم قولھم ان الحدیث                                              

اسی سے اس تطبیق کی کمزوری ظاہر ہوگئی جو علامہ شامی سے ہم نے تنبیہ پنجم میں نقل کی۔ تفصیل یہ کہ صاحبِ بدائع نے تین بارسے کم وبیش دھونے سے متعلق بتایا کہ اگر (کمی بیشی کے مسنون ہونے) کا اعتقاد نہ رکھتا ہو تو مکروہ نہیں یعنی مکروہ تحریمی نہیں ۔ اورصاحبِ فتح القدیر وغیرہ نے پتا دیا کہ اگرزیادتی یا بے حاجت کمی کرے تو کراہت ثابت ہے اگرچہ وہ تین باردھونے کو ہی مسنون مانتا ہو۔ علامہ شامی کی تطبیق یہ ہے کہ نفی بدائع کا مطلب یہ ہے کہ اگرکبھی ایك بار کمی بیشی کا مرتکب ہوا توکراہت نہیں اور فتح وغیرہ کے اثبات کراہت کا معنٰی یہ ہے کہ اگر کمی یا زیادتی کی عادت کرے توکراہت ہے۔ اس تطبیق پر کلام یہ ہے کہ کمی کی صورت میں تو یہ تسلیم ہے مگر زیادتی کی صورت میں تسلیم نہیں (جیسا کہ اوپر واضح ہوا۔ م)

اب ایك بحث اور رہ گئی کہ فتح القدیر وغیرہ میں جیساکہ وہاں گزرا وعیدحدیث کو عدم اعتقاد پرمحمول کرکے یہ تفریع کی ہے کہ اگرکسی حاجت کے تحت کمی بیشی کی تو اس میں حرج نہیں ۔ جس کا مفہوم یہ ہے کہ اگر بلا حاجت کمی بیشی ہے تومکروہ ہے۔ اس تفریع کے مفہوم سے علامہ شامی نے اسراف کی کراہت پر استناد کیاہے اوراس سے

 

 



[1]   صحیح مسلم کتاب النکاح باب ندب من اراد نکاح امرأۃالخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ / ۴۵۶

[2]   الکشاف تحت الآیۃ ۳۳ / ۵۶ دارالکتاب العربی ۳ / ۵۵۸ ، کشف الخفا حدیث ۸۸ دارالکتب العلمیہ بیروت ۱ / ۳۷ ، مراقی الفلاح مع حاشیۃ الطحطاوی باب ادراک الفریضہ دارالکتب العلمیہ بیروت ص۴۸۸

[3]   سنن الترمذی کتاب الدعوات حدیث ۳۴۷۵و۳۴۷۶ دارالفکربیروت ۵ / ۱۸۶ ، ۲۸۷

[4]   کشف الخفاء بحوالہ الخرائطی فی مکارم الاخلاق تحت الحدیث ۸۸ دارالکتب العلمیہ بیروت ۱ / ۳۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن