دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 2 | فتاوٰی رضویہ جلد ۱ (حصہ دوم)

book_icon
فتاوٰی رضویہ جلد ۱ (حصہ دوم)

شرح نقایہ برجندی میں ہے :

قد ظھر انہ لاخلاف فی رؤیۃ المنی

واضح ہوگیاکہ منی دیکھنے کی صورت میں کوئی اختلاف

حیث یجب الغسل اجماعا ونقل فی شرح الطحاوی عن الفقیہ ابی جعفر ان رؤیۃ المنی ایضا علی ھذا الاختلاف والمشھور ھو الاول ([1]) اھ۔

نہیں بالا جماع غسل واجب ہے-اورشرح طحاوی میں فقیہ ابو جعفر سے منقول ہے کہ یہ اختلاف منی دیکھنے کی صورت میں بھی ہے-اور مشہور اول ہی ہے۔ اھ۔

اب رہیں تین صورتیں اُس تری۴ کے منی ہونے کا احتمال ہو مذی۵ ہونے کا علم ہو منی۶نہ ہونا تو معلوم مگر مذی ہونے کا احتمال ہو۔ پس اگر خواب میں احتلام ہونا یاد ہے تو ان تینوں صورتوں میں بھی بالاتفاق نہانا واجب ہے۔

فی رد المحتار یجب اتفاقا اذا علم انہ مذی اوشك مع تذکر الاحتلام([2]) اھ مختصر۔

اقول :  وقد تظافرت الکتب علی ھذا متونا وشروحا وفتاوی فلا نظر الی ما فی الحلیۃ عن المصفی عن المختلفات “ انہ اذا تیقن بالاحتلام وتیقن انہ مذی فانہ لایجب الغسل عندھم جمیعا([3]) “

و رأیتنی کتبت علی ھامش نسختی الحلیۃ ھھنا مانصہ “ عامۃ المعتبرات علی نقل الاجماع فی ھذہ الصورۃ علی وجوب الغسل ، و فی بعضھا جعلوھا خلافیۃ بین ابی یوسف وصاحبیہ اماحکایۃ

رد المحتارمیں ہے : بالا تفاق غسل واجب ہے جب خواب یاد ہونے کے ساتھ اس بات کا یقین یا احتمال ہوکہ یہ تری مذی ہے اھ مختصرًا۔

اقول : اس حکم پر متون ، شروح ، فتاوٰی تینوں درجے کی کتابیں متفق ہیں - تو وہ قابل تو جہ نہیں جو حلیہ میں مصفٰی سے اس میں مختلفات سے منقول ہے کہ : “ جب احتلام کا یقین ہو اور یہ بھی یقین ہو کہ یہ تری مذی ہے تو ان تینوں ائمہ کے نزدیك غسل واجب نہیں ۔ “ میں نے اپنے نسخہ حلیہ پر یہاں دیکھا کہ میں نے حاشیہ لکھا ہے : عامہ کتب معتبرہ نے اس صورت میں وجوب غسل پر اجماع نقل کیا ہے- بعض کتابوں کے اندر اس صورت میں امام ابو یوسف اور طرفین کا اختلاف بتایا ہے-لیکن یہ حکایت کہ اس صورت میں

الاجماع فیھا علی عدم الوجوب فمخالفۃ لجمیع المعتبرات ولقد کدت ان اقول ان لاوقعت زائدۃ من قلم الناسخین لولا انی رأیت فی جامع الرموز مانصہ لو تیقن بالمذی لم یجب تذکر الاحتلام ام لا و ھذا عندھم علی ما فی المصفی عن المختلفات لکن فی المحیط وغیرہ انہ واجب حینئذ ([4]) اھ “ ماکتبت علیہ۔

وانا الان عــــہ ایضا لا استبعد ان الامرکما ظننت من وقوع لا زائدۃ فی نسخۃ المصفی او المختلفات ونقلہ القہستانی بالمعنی ولم یتنبہ لما اسمعنا ،  والله تعالٰی اعلم ۔

والخلاف الذی اشرت الیہ ھو ما فی الحصر والمختلف و العون و فتاوی العتابی والفتاوی الظھیریۃ ان برؤیۃ المذی لایجب الغسل عند ابی یوسف تذکر الاحتلام اولم یتذکر  کما فی فتح الله المعین ([5]) للسید ابی السعود الا زھری و               

عدم وجوب پر تینوں ائمہ کا اجماع ہے یہ تمام معتبر کتابوں کے خلاف ہے ۔ میں تو یہ کہہ دیتا کہ لفظ “ لا “ ( نہیں )-ناقلوں کے قلم سے زیادہ ہوگیا ہے لیکن جامع الرموز میں بھی دیکھا کہ یہ لکھا ہوا ہے : اگر مذی ہونے کا یقین ہو تو غسل واجب نہیں ، احتلام یاد ہو یا نہ ہو ، اور یہ تینوں ائمہ کے نزدیك ہے اس کے مطابق جو مصفی میں مختلفات سے نقل ہے۔ لیکن محیط وغیرہ میں ہے کہ اس صورت میں غسل واجب ہے اھ “ حلیہ پر میرا حاشیہ ختم ہوا۔

اور میں اس وقت بھی یہ بعید نہیں سمجھتا کہ حقیقت وہی ہو جو میرے خیال میں ہے کہ مصفی یا مختلفات کے نسخے میں “ لا “ ( نہیں ) زیادہ ہوگیا ہے اور قہستانی نے اسے بالمعنی نقل کردیا اور اس کاخیال نہ کیا جو ہم نے بیان کیا۔ والله تعالٰی اعلم

جس اختلاف کا میں نے اشارہ کیا وہ یہ ہے کہ حصر ، مختلف ، عون ، فتاوٰی عتابی اورفتاوٰی ظہیریہ میں یہ ہے کہ مذی دیکھنے سے امام ابو یوسف کے نزدیك غسل واجب نہیں ہوتا احتلام یاد ہو یا یاد نہ ہو جیسا کہ سید ابو السعود ازہری کی فتح الله المعین میں ہے۔ اور تبیین الحقائق میں

 

عــــہ :  وسیاتی تاویل نفیس فانتظر اھ منہ۔

عـــــہ : اس کی ایك عمدہ تاویل بھی آگے آرہی ہے ، انتظار کیجئے ۱۲منہ (ت)

نقلہ فی التبیین([6]) عن غایۃ السروجی عن الامام الفقیہ ابی جعفر الھندوانی عن الامام الثانی رحمہم الله تعالی۔  وفی ابی السعود عن نوح افندی عن العلامۃ قاسم ابن قطلوبغا مانصہ “ قلت فیحتمل ان یکون عن ابی یوسف روایتان([7]) اھ “

وفی الحلیۃ وجوب الاغتسال فیما اذا تیقن کون البلل مذیا وھو متذکر الاحتلام باجماع اصحابنا علی ما فی کثیر من الکتب المعتبرۃ وفی المصفی ذکر فی الحصر والمختلف والفتاوی الظہیریۃ اذارای مذیا وتذکر الاحتلام لاغسل علیہ عند ابی یوسف فیحتمل ان یکون عن ابی یوسف روایتان([8]) اھ مختصرا۔

اقول :  بل ثلث فــــ الاولی لا غسل بلا تذکر وان رأی منیا کما مرعن شرحی النقایۃ عن الامام علی الاسبیجابی “ الثانیۃ لا الا بالمنی

                                                اسے غایۃ السروجی سے ، اس میں امام فقیہ ابوجعفر ہندوانی کے حوالے سے امام ثانی سے نقل کیا ہے رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی ۔ اور ابوالسعود میں علامہ نوح آفندی کے حوالہ سے علامہ قاسم ابن قطلوبغاسے یہ نقل ہے : میں کہتا ہوں ہوسکتاہے امام ابو یوسف سے دو۲ روایتیں ہوں اھ۔

اور حلیہ میں یہ ہے کہ اس صورت میں غسل واجب ہے جب یقین ہو کہ یہ تری مذی ہے اور اسے احتلام بھی یاد ہواس حکم  پر ہمارے ائمہ کا اجماع ہے جیسا کہ بہت سی کتب معتبرہ میں مذکور ہے ۔ اور مصفی میں یہ لکھا ہے کہ حصر ، مختلف اور فتاوٰی ظہیریہ میں ذکر کیا ہے کہ جب مذی دیکھے اور احتلام یاد ہو تو امام ابو یوسف کے نزدیك اس پر غسل نہیں ۔ تو ہوسکتا ہے کہ امام ابو یوسف سے دوروایتیں ہوں اھ مختصرًا

 



[1]   شرح نقایۃ برجندی ، کتاب الطہارۃ  ، نولکشور لکھنؤ بالسرور ، ۱ / ۳۰

[2]   ردالمحتار کتاب الطہارۃ دار احیاء التراث العربی بیروت ۱ / ۱۱۰

[3]   حلیۃ المحلی شرح منیۃ المصلی

[4]   حواشی امام احمد رضا علی حلیۃ المحلی

[5]   فتح المعین  کتاب الطہارۃایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۵۹

[6]   تبیین الحقائق کتاب الطہارۃ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۱ / ۶۷

[7]   فتح المعین  کتاب الطہارۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ /$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن