دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 2 | فتاوٰی رضویہ جلد ۱ (حصہ دوم)

book_icon
فتاوٰی رضویہ جلد ۱ (حصہ دوم)

فی المستصفی قال الامام بدر الدین یعنی الکردری العبث الفعل الذی فیہ غرض غیر صحیح والسفہ مالاغرض فیہ اصلا [1]۔

مستصفی میں ہے کہ امام بدرالدین عینی کردری نے فرمایا : فرماتے ہیں عبث وہ فعل ہے جس میں کوئی غرض غیر صحیح ہو ، اور سَفہ وہ ہے جس میں بالکل کوئی غرض نہ ہو ۔ ( ت)

غنیہ شرنبلالیہ میں ہے :

فـــــ : عبث کسے کہتے ہیں اور اس کا حکم کیا ہے۔

فی البرھان ھو فعل لغرض غیر صحیح [2]۔

برہا ن میں ہے وہ ایسا کا م ہے جو غرض غیر صحیح کے لئے ہو۔ (ت)

فتح میں ہے :

العبث الفعل لغرض غیر صحیح [3]۔

عبث غرض غیر صحیح کے لئے کوئی کام کر نا ہے ۔ ت

(۲) جس میں غرض غیر شرعی ہو۔

اقول : یہ اول سے اعم ہے کہ ہر غرض غیر صحیح غیر شرعی ہے اور ضرور نہیں کہ ہر غرض غیر شرعی غیر صحیح ہو جیسے ٹھنڈ کیلئے زیادہ پانی ڈالنا کہ غرض صحیح ہے مگر شرعی نہیں ۔ علّامہ اکمل اور اُن کی تبعیت سے حلیہ وبحر نے امام بدرالدین سے اسی طرح نقل کیا عنایہ میں ہے :

قال بدرالدین الکردری العبث الفعل الذی فیہ غرض لکنہ لیس بشرعی والسفہ مالا غرض فیہ اصلا [4]۔

بدرالدین کردری نے فرمایا : عبث وہ کام ہے جس میں کوئی غرض تو ہولیکن شرعی نہ ہو اور سَفہ وہ ہے جس میں کوئی غرض ہی نہ ہو۔ ( ت)

(۳) جس میں غرض صحیح نہ ہو۔

اقول : یہ ان دونوں سے اعم ہے کہ اصلا عدم غرض کو بھی شامل اور ثانی سے اخص بھی کہ غرض غیر شرعی صحیح کو بھی شامل یہ تفسیر امام حمید الدین کی ہے عنایہ میں بعد عبارت مذکور ہے :

وقال حمید الدین العبث کل عمل لیس فیہ غرض صحیح [5]

امام حمید الدین نے فرمایا : عبث ہر وہ کام ہے جس میں کوئی غرض صحیح نہ ہو۔

مفردات راغب میں ہے :

یقال لما لیس لہ غرض صحیح عبث۔[6]

عبث اسے کہا جاتا ہے جس میں کوئی غرض صحیح نہ ہو ۔ ( ت)

تفسیر رغائب الفرقان میں ہے :

ھو الفعل الذی لاغایۃ لہ صحیحۃ [7]

عبث ایسا کام ہے جس کا کوئی صحیح مقصد نہ ہو۔ (ت)

(۴) غرض شرعی نہ ہو۔

اقول : یہ اول ثانی ثالث سب سے اعم مطلقا ہے کہ انتفائے غرض صحیح انتفائے غرض شرعی کو مستلزم ہے اور عکس نہیں اور انتفائے غرض شرعی انتفائے مطلق غرض سے بھی حاصل امام نسفی اپنی وافی کی شرح کافی میں فرماتے ہیں :

العبث مالا غرض فیہ شرعا فانما کرہ لانہ غیر مفید [8]

عبث بلا ضرورت شرعی مکروہ ہے اس لئے کہ یہ بے فائدہ ہے۔ (ت)

(۵) جس میں فاعل کیلئے کوئی غرض صحیح نہ ہو۔

اقول : یہ ۱ و ۳ سے اعم عــــہ مطلقا ہے کہ ممکن کہ فعل غرض صحیح رکھتا ہو اور فاعل بے غرض یا غرض صحیح کیلئے کرے اور ۲ و ۴ سے اعم من وجہ کہ غرض فاسد میں تینوں صادق اور غرض صحیح غیر شرعی مقصود فاعل ہے تو وہ دو صادق خامس منتفی اور غرض شرعی میں مقصود فاعل ہے تو بالعکس۔ تعریفات السید میں ہے :

وقیل مالیس فیہ غرض صحیح لفاعلہ [9]اھ

اقول :  اشارفــ الی ضعفہ وسیاتیك ان شاء الله تعالٰی انہ الحق۔                                               اور کہا گیا کہ عبث وہ کام ہے جس میں کرنے والے کی کوئی غرض صحیح نہ ہو۔ (ت)

اقول : حضرت سید نے اس کے ضعیف ہونے کا اشارہ دیا اور اِن شاء الله تعالٰی آگے بیان ہوگا کہ یہی تعریف حق ہے ۔ ( ت)

 

 



[1]   غنیۃ المستملی شرح منیۃ المصلی کراھیۃ الصلوۃ سہیل اکیڈمی لاہور ص۳۴۹

[2]   غنیۃ ذوی الاحکام حاشیۃ علی الدررالحکام باب ما یفسدالصلٰوۃ الخ میر محمد کتب خانہ کراچی / ۱۰۷

[3]   فتح القدیر کتاب الصلوٰۃ فصل ویکرہ للمصلی الخ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۱ / ۳۵۶

[4]   العنایۃ شرح الہدایۃ علی ہامش فتح القدیر کتاب الصلوۃ الخ فصل ویکرہ للمصلی الخ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۱ / ۳۵۶

[5]   العنایۃ شرح الہدایۃ علی ہامش فتح القدیر کتاب الصلوۃ الخ فصل ویکرہ للمصلی الخ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۱ / ۳۵۶

[6]   المفردات امام راغب باب العین مع الباء  نورمحمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ص۳۲۲

[7]$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن