30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تین مرتبہ سے زیادہ مکروہ ہے جیسا کہ زبدہ میں ہے۔ (ت)
ط علی المراقی میں ہے :
فی فتاوی الحجۃ یکرہ صب الماء فی الوضوء زیادۃ علی العدد المسنون والقدر المعھود لماورد فی الخبر شرار امتی الذین یسرفون فی صب الماء [1]۔
فتاوی الحجہ میں ہے وضو میں تعدا د مسنون اور مقدا معہود سے زیادہ پانی بہا نا مکروہ ہے اس لئے کہ حدیث میں آیا ہے کہ میری امت کے برے لوگ وہ ہیں جو پانی بہانے میں اسراف کرتے ہیں
بلکہ علامہ طحطاوی نے اُس پر اتفاق بتایا قول دُر الاسراف فی الماء الجاری جائز لانہ غیر مضیع[2] (ماء جاری میں اسراف جائز ہے اس لئے کہ پانی ضائع نہیں جاتا (ت)پر لکھتے ہیں :
ای لانہ یعود الیہ ثانیا فلواخرج الماء خارجہ یکرہ اتفاقا[3]اھ ومن الظاھر ان ھذہ الکراھۃ مذکورۃ فی مقابلۃ الجائز فتکون تحریمیۃ۔
یعنی اس لئے کہ پانی اس میں دوبارہ لوٹ جائیگا اگر پانی نکال کر اس کے باہر گرائے تو بالاتفاق مکروہ ہے اھ اور ظاہر یہ ہے کہ یہ مکروہ جائز کے مقابلہ میں مذکور ہے تو تحریمی ہوگا(ت)
اور ہماری تقریرات سابقہ سے اس کے دلائل کی قوت ظاہر ہاں قول اول بعض شافعیہ سے منقول تھا مگر ۱علامہ محقق ابراہیم حلبی نے کتب مذہب سے غنیہ میں اُس پر جزم فرمایا کما سمعت پھر علامہ ابراہیم حلبی و۲علامہ سید احمد مصری نے حواشی دُر میں اُسی پر اعتماد کیا اور اُس کے خلاف کو ضعیف بتایا درمختار میں قول مذکور جواہر نقل فرمایا :
الاسراف فی الماء الجاری جائز [4]۔
بہتے پانی میں اسراف جائز ہے۔ (ت)
علّامہ طحطاوی اُس پر فرماتے ہیں :
ضعیف بل ھو مکروہ سواء کان فی وسط الماء اوفی ضفتہ حیث کان لغیر حاجۃ[5] اھ
حلبی یہ قول ضعیف ہے بلکہ آب رواں میں بھی اسراف مکروہ ہے چاہے بیچ نہر میں ہو یا کنارے ہو اس لئے کہ بلاضرورت ہے اھ حلبی (ت)
نیز دونوں حاشیوں میں ہے :
من المعلوم ان الاسراف مکروہ تحریما لا تنزیھا[6]۔
معلوم ہے کہ اسراف مکروہ تنزیہی نہیں تحریمی ہے ۔ (ت)
بلکہ شرح شرعۃ الاسلام میں ہے :
ھو حرام وان کان فی شط النھر [7]
اسراف حرام ہے اگرچہ نہر کے کنارے پر ہو۔ ( ت)
اور اُس کے ساتھ نص فـــــ حدیث ہے۔
حدیث عـــــہ ۱ : امام احمد بن حنبل وابن ماجہ وابو یعلی اور بیہقی شعب الایمان میں عبدالله بن عمررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے راوی :
ان رسول الله صلی الله تعالی علیہ وسلم مر بسعد وھو یتوضأ فقال ماھذا السرف فقال افی الوضوء اسراف قال نعم وان کنت علی نھر جار [8]۔
رسول الله صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمسعد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُپر گزرے وہ وضو کررہے تھے ارشاد فرمایا : یہ اسراف کیسا؟ عرض کی : کیا وضو میں اسراف ہے؟ فرمایا : ہاں اگرچہ تم نہر رواں پر ہو۔ (ت)
اقول : اتمام تقریب یہ کہ حدیث نے نہر جاری میں بھی اسراف ثابت فرمایا اور اسراف شرع میں مذموم ہی ہو کر آیا ہے۔ آیہ کریمہ وَ لَا تُسْرِفُوْاؕ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَۙ(۱۴۱) [9] (اور اسراف نہ کرو الله مسرفین کو محبوب نہیں رکھتا۔ ت) مطلق ہے تو یہ اسراف بھی مذموم وممنوع ہی ہوگا بلکہ خود اسراف فی الوضوء میں بھی صیغہ نہی وارد اور نہی حقیقۃً مفید تحریم۔
حدیث۲ : سنن ابن ماجہ میں عبدالله بن عمررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے ہے :
رأی رسول الله صلی الله تعالی علیہ وسلم رجلا یتوضأ فقال لاتسرف لاتسرف[10]۔
رسول الله صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے ایك شخص کو وضو کرتے دیکھا فرمایا اسراف نہ کر اسراف نہ کر۔
حدیث۳ : سعید بن منصور سنن اور حاکم کُنٰی اور ابن عساکر تاریخ میں ابن شہاب زہری سے
عـــــہ : فتاوی حجہ سے ایك حدیث ابھی گزری کہ فرماتے ہیں صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّممیری امت کے بد لوگ ہیں جو پانی بہانے میں اسراف کرتے ہیں ۔
فــــــ : وضو میں ممانعت اسراف کی حدیثیں ۔
مرسلًا راوی رسول الله صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے ایك شخص کو وضو کرتے دیکھا فرمایا !یاعبدالله لاتسرف (الله کے بندے اسراف نہ کر۔ ت) انہوں نے عرض کی : یانبی الله وفی الوضوء اسراف قال نعم (زاد الاخیران) وفی کل شیئ اسراف [11]یا رسول اللہ! کیا وضو میں بھی اسراف ہے؟ فرمایا : ہاں اور ہر شے میں اسراف کودخل ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع