دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 2 | فتاوٰی رضویہ جلد ۱ (حصہ دوم)

book_icon
فتاوٰی رضویہ جلد ۱ (حصہ دوم)

اعضائے وضو میں سے بلحاظ تعداد اکثر اعضاء ، اور غسل میں بلحاظ مسافت اکثر بدن اگر زخمی ہے یا اس پر چیچك ہے تو اکثر کا اعتبار کرتے ہوئے تیمم کا حکم ہے ۔ اور اس کے برعکس صورت ہے تو صحتمند حصہ کو دھونے اور زخمی حصہ پر مسح کرنے کا حکم ہے ۔ (ت)

ردالمحتار میں ہے :

لکن اذا کان یمکنہ غسل الصحیح بدون اصابۃ الجریح والاتیمم حلیہ ([1])۔

لیکن اگر صحت مند حصے کو اس طرح دھوسکتا ہے کہ زخمی حصہ پر پانی نہ جائے تواسے دھوناہے ورنہ تیمم کرے ۔ حلیہ (ت)

درمختار میں ہے :

الحاصل لزوم غسل المحل ولو بماء حارفان ضرمسحہ فان ضرمسحھافان ضرسقط اصلا ([2])۔

حاصل یہ ہے کہ زخم کی جگہ کو دھونا لازم ہے اگرچہ گرم پانی سے دھوئے ۔ اگر دھونے سے ضرر ہوتو مسح کرے ، اگر جائے زخم پر مسح سے بھی ضرر ہو تو پٹی کرے ، اگر اس سے بھی ضرر ہوتو معافی ہے ۔ (ت)

ردالمحتار میں ہے :

قولہ ولو بماء حارنص علیہ فی شرح الجامع لقاضیخان واقتصر علیہ فی الفتح وقیدہ بالقدرۃ علیہ وفی السراج انہ لایجب والظاھر الاول بحر([3])۔

کلامِ شارح “ اگر چہ گرم پانی سے دھوئے “ اس کی تصریح قاضی خاں کی شرح جامع صغیر میں ہے اور فتح القدیر میں اسی پر اکتفا ہے اور اس میں اس حکم کو اس سے مقید کیاہے کہ اگر گرم پانی پر اسے قدرت ہو۔ اور سراج میں ہے کہ یہ واجب نہیں ۔ اور ظاہر اول ہے ۔ بحر۔

درمختار میں ہے :

یمسح علی کل عصابۃ ان ضرہ الماء اوحلہاومنہ ان لایمکنہ ربطھا ([4])۔

پوری پٹی پر مسح کرے اگراسے پانی سے یا پٹی کھولنے سے ضرر ہو ، اسی ضرر کے تحت یہ بھی ہے کہ کھولنے کے بعد اسے باندھ نہ سکتا ہو ۔ (ت)

ردالمحتار میں ہے :

قولہ ان ضرہ الماء ای الغسل بہ اوالمسح علی المحل ط ([5])۔

کلام شارح “ اگر پانی سے ضرر ہو “ ہے یعنی پانی سے دھونے میں 'یا زخم کی جگہ مسح کرنے میں ضرر ہو۔ طحطاوی۔ (ت)

درمختار میں ہے :

انکسرظفرہ فجعل علیہ دواء او وضعہ علی شقوق رجلہ اجری الماء علیہ ان قدر والا مسحہ والاترکہ ([6])۔

ناخن ٹوٹ گیااس جگہ دوا لگائی ، یا پیر کی پھٹن پر دوا لگائی تواس پر پانی بہائے اگر اس پرقدرت ہو ورنہ اس پر مسح کرے ، یہ بھی نہ ہوسکے تو چھوڑدے۔ ( ت)

ردالمحتارمیں ہے :

یمسح الجریح ان لم یضرہ والاعصبہابخرقۃ ومسح فوقھا خانیہ وغیرھاومفادہ کما قال ط انہ یلزمہ شد الخرقۃ ان لم تکن موضوعۃ ([7])۔

زخمی حصہ پر مسح کرے اگر مسح سے ضرر نہ ہو ، ورنہ اس پر کوئی پٹی باندھ کر اس کے اوپر مسح کرے خانیہ وغیرہا۔ اس عبارت کا مفاد جیسا کہ طحطاوی نے بتایا یہ ہے کہ اس کے ذمہ پٹی باندھنا لازم ہے اگر پہلے بندھی نہ رہی ہو۔ (ت)

ہاں یہ بات کہ فلاں امر ضرر دے گا کسی کافر یاکُھلے فاسق یا ناقص طبیب کے بتائے سے ثابت نہیں ہوسکتی یا تو خود اپنا تجربہ ہوکہ نقصان ہوتاہے یاکوئی صاف علامت ایسی موجود ہو جس سے واقعی ظن غالب نقصان کا ہویاطبیب حاذق مسلم مستور بتائے جس کا کوئی فسق ظاہر نہ ہو۔ فی الدرالمختار و ردالمحتار :

تیمم لمرض یشتد اویمتد بغلبۃ ظن(عن امارۃ اوتجربۃ شرح منیۃ) اوقول (طبیب)حاذق مسلم (غیر ظاھر الفسق([8]) اھ بالالتقاط ۔

جب ایسی بیماری ہو کہ( علامت یا تجربہ سے شرح منیہ)یا ایسے مسلمان ماہر طبیب کے بتانے سے جس کا فسق ظاہر نہ ہو غلبہ ظن ہو کہ پانی استعمال کرنے سے وہ بیماری اورسخت ہوجائے گی یا لمبی مدت لے لے گی تو تیمم کرے اھ ملتقطا۔ ( ت)

اورتیمم غسل ووضوکا ایك ہی ساہے بلکہ ایك ہی تیمم دونوں کے لئے کافی ہوسکتاہے خصوصا جبکہ نیت دونوں کو شامل ہو ۔

فی ردالمحتار عن الوقایۃ یکفی تیمم واحد عنہما ([9]) والله تعالٰی اعلم۔

ردالمحتار میں وقایہ سے منقول ہے کہ : ایك ہی تیمم غسل و وضودونوں کی جگہ کافی ہے۔ والله تعالٰی اعلم۔ (ت)

______________________

 



[1]   ردالمحتار کتاب الطہارۃ آخر باب التمیم داراحیاء التراث العربی بیروت ۱ / ۱۷۱

[2]   الدرالمختار کتاب الطہارۃ آخر مسح علی الخفین مطبع مجتبائی دہلی ۱ / ۵۰

[3]   ردالمحتار کتاب الطہارۃ آخر باب المسح علی الخفین داراحیاء التراث العربی بیروت ۱ / ۱۸۶

[4]   الدرالمختار کتاب الطہارۃ آخرباب المسح علی الخفین مطبع مجتبائی دہلی ۱ / ۵۰

[5]   ردالمحتار کتاب الطہارۃ آخرباب المسح علی الخفین داراحیاء التراث العربی بیروت ۱ / ۱۸۷

[6]   الدرالمختار کتاب الطہارۃ آخرباب المسح علی الخفین مطبع مجتبائی دہلی ۱ / ۵۰

[7]   ردالمحتار ، کتاب الطہارۃ باب التمیم داراحیاء التراث العربی بیروت ۱ / ۱۷۱

[8]   الدرالمختار ، کتاب الطہارۃ باب التیمم مطبع مجتبائی دہلی ۱ / ۴۱ ، ردالمحتار کتاب الطہارۃ باب التیمم داراحیاء التراث العربی بیروت ۱ / ۱۵۶

[9]   ردالمحتار کتاب الطہارۃ باب التیمم داراحیاء التراث العربی بیروت ۱$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن