30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یعنی ہم کو حدیث پہنچی کہ الله عزّوجل نے موسٰی علیہ الصلوٰۃ والسلام سے فرمایا اے موسٰی! اگر بے وضو ہونے کی حالت میں تجھے کوئی مصیبت پہنچے تو خود اپنے آپ کو ملامت کرنا۔
اُسی میں کتاب خا لصۃ الحقائق ابو القاسم محمود بن احمد فارابی سے ہے : قال بعض اھل المعرفۃ من داوم علی الوضوء اکرمہ الله تعالی بسبع خصال [1] الخ
یعنی بعض عارفین نے فرمایا جو ہمیشہ باوضو رہے الله تعالٰی اُسے سات۷ فضیلتوں سے مشرف فرمائے :
(۱) ملائکہ اس کی صحبت میں رغبت کریں ۔
(۲) قلم اُس کی نیکیاں لکھتا رہے۔
(۳) اُس کے اعضاء تسبیح کریں ۔
(۴) اُسے تکبیر اولٰی فوت نہ ہو۔
(۵) جب سوئے الله تعالٰی کچھ فرشتے بھیجے کہ جن وانس کے شر سے اُس کی حفاظت کریں ۔
(۶) سکرات موت اس پر آسان ہو۔
(۷) جب تك باوضو ہو امانِ الٰہی میں رہے۔
اُسی میں بحوالہ مقدمہ غزنویہ وخالصۃ الحقائق انس بن مالك رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے ہے کہ رسول الله صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے فرمایا کہ الله عزوجل فرماتا ہے :
من احدث ولم یتوضأ فقد جفانی [2]
جسے حدث ہو اور وضو نہ کرے اس نے میرا کمالِ ادب جیسا چاہئے ملحوظ نہ رکھا۔
اقول : مگر ظاہرًا یہ حدیث بے اصل ہے ،
تشہد بہ قریحۃ من نظرہ فیہ بتمامہ وایضا لوصح لوجبت استدامۃ الوضوء ولا قائل بہ والله تعالٰی اعلم
جوپوری حدیث میں غور کرے تواسکی طبیعت اس کی شہادت دے گی اور اگر یہ درست ہوتی تو ہمیشہ با وضو رہنا واجب ہوتا اور کوئی اس کا قائل نہیں ۔ والله تعالی اعلم (ت )
ثالثًا : وہ تنظیف فــــ۱ ہے اور دین کی بنا نظافت پر ہے اور شك نہیں کہ تجدید موجب تنظیف مزید ، ولہٰذا فـــ۲جمعہ وعیدین وعرفہ عــــہ واحرام ووقوف عرفات ووقوف مزدلفہ حاضری حرم وحاضری سرکار اعظم
فــــ۱ : تطفل ثالث علیہما۔
فـــــ۲ : مسئلہ : ان بعض اوقات و مواقع کا ذکر جن کے لیے غسل مستحب ہے ۔
عـــــہ : قال فی الدرو فی جبل عرفۃ [3]قال ش “ اقحم لفظ جبل اشارۃ الی ان الغسل للوقوف نفسہ لالد خول عرفات ولا للیوم وما فی البدائع من انہ یجوز ان یکون علی الاختلاف ای للوقوف اوللیوم کما فی الجمعۃ ردہ فی الحلیۃ بان الظاھر انہ للوقوف قال وما اظن ان احد اذھب الی استنانہ لیوم عرفۃ بلا حضور عرفات اھ
عــــہ : در مختار میں ہے میں “ جبلِ عرفات پرغسل “ شامی میں ہے لفظ جبل اس بات کی جانب اشارہ کے لئے بڑھا دیا کہ غسل خود وقوف کی وجہ سے ہے عرفات میں داخل ہونے یا روز عرفہ کی وجہ سے نہیں اور بدائع میں جو ہے کہ “ ہوسکتا ہے کہ اس میں اختلاف ہوکہ غسل وقوف کی وجہ سے ہے یا اس دن کی وجہ سے ہے جیسے جمعہ میں اختلاف ہے “ حلیہ میں اسکی تردید یوں کی ہے کہ ظاہر یہ ہے کہ غسل وقوف کی وجہ سے ہے۔ اور میں یہ نہیں سمجھتا کہ کسی کا یہ مذہب ہو کہ عر فات کی حاضری کے بغیر روزعرفہ کا غسل مسنون ہے ۔ اھ(باقی برصفحہ آئندہ)
ودخول منٰی ورمی جمار ہرسہ روزہ شب برات وشب قدر وشب عرفہ وحاضری مجلس میلاد مبارك وغیرہا کے غسل مستحب ہوئے ، درمختار میں قول ماتن سن لصلاۃ جمعۃ وعید[4] الخ ماتن نے کہا جمعہ وعیدین کیلئے سنّت ہے الخ۔ (ت) کے بعد ہے :
(بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ)
واقر ہ فی البحر والنہر لکن قال المقد سی فی شرح نظم الکنز لا یستبعد سنیتہ للیوم لفضیلتہ حتی لوحلف بطلاق امرأتہ فی افضل الایام العام تطلق یوم العرفۃ ذکرہ ابن ملك فی شرح الشارق اھ [5]
اقول : ھذاصاحب فـــــ الدر ناصا علی استنانہ ای استحبابہ لیلۃ عرفۃ وقدعد ھافی التاتارخانیہ والقہستانی فالیوم احق فلذا افردت عرفۃ من الوقوف وکذا دخول من رمی الجمار تبعاللتنویر شرح الغزنویۃ کما نقل عنہ ش والله تعالٰی اعلم اھ منہ
اوراسے بحر ونہر میں برقراررکھا لیکن مقدسی نے شرح نظم کنز میں لکھا کہ : “ دن کے باعث اس غسل کا مسنون ہونا بعید نہیں کیونکہ یہ دن فضیلت رکھتا ہے یہا ں تك کہ اگر یہ کہا کہ میری عور ت کو سال کے سب سے افضل دن میں طلاق تو روز عرفہ اسپرطلاق واقع ہوگی اسے ابن ملك نے شرح مشارق میں ذکر کیا اھ
اقول : یہ خود صاحب درمختارہیں جنہوں نے عرفہ کی شب غسل مسنون یعنی مستحب ہونے کی صراحت فرمائی اور تاتار خانیہ وقہستانی نے بھی اسے شمار کیا اسی طرح دخول منٰی کو رمی جمار سے الگ کیا تنویر اور شرح غزنویہ کی تبعیت میں جیسا کہ اس سے علامہ شامی نے نقل کیا ہے والله تعالٰی اعلم ۱۲منیہ (ت)
فـــــ : تطفل علی الدر۔
وکذا الدخول المدینۃ ولحضور مجمع الناس الخ [6]
اسی طرح مدینہ میں داخل ہونے والے اور لوگوں کے مجمع میں حاضر ہونے کیلئے سنت ہے الخ۔ ( ت)
ان سب میں نماز کیلئے وسیلہ ہونا کہاں کہ جنابت نہیں ۔
[1] مفاتیح الجنان شرح شرعۃ الاسلام فصل فی تفضیل سنن الطہارۃمکتبہ اسلامیہ کوئٹہ ص۸۲
[2] مفاتیح الجنان شرح شرعۃ الاسلام فصل فی تفضیل سنن الطہارۃمکتبہ اسلامیہ کوئٹہ ص۹۴
[3] ا لدر المختار کتاب الطہارۃ مکتبہ مجتبائی دہلی۱ / ۳۲
[4] الدر المختار کتاب الطہارۃ مکتبہ مجتبائی دہلی $&'); container.innerHTML = innerHTML; }
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع