دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 2 | فتاوٰی رضویہ جلد ۱ (حصہ دوم)

book_icon
فتاوٰی رضویہ جلد ۱ (حصہ دوم)

فـــــ :  معروضۃ علی من نقل عنہ السید ۔

اعلم ان لاھل اللغۃ فی تفسیر الاسراف قولین الاول قال ابن الاعرابی السرف تجاوز ماحد لك الثانی قال شمر عــــہ۱ سرف المال عــــہ۲ ٢ماذھب منہ فی غیر منفعۃ [1]۔

واضع ہو کہ اسراف کی تفسیر میں اہل لغت کے دوقول ہیں : اول ، ابن الاعرابی نے کہا سرف کام معنی مقررہ حد سے تجاوز شمر نے کہا سرف الما ل وہ جو بے فا ئدہ چلا جائے(ت)

اقول : منفعت کے بعد بھی اگرچہ ایك مرتبہ زینت ہے مگر ایك معنی پر زینت بھی بے فائدہ نہیں ۔ ہمارے کلام کا ناظر خیال کرسکتا ہے کہ ان تمام تعریفات میں سب سے جامع ومانع وواضح تر تعریف اول ہے اور کیوں نہ ہو کہ یہ اُس عبدالله کی تعریف ہے جسے رسول الله صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمعلم کی گٹھری فرماتے اور جو خلفائے اربعہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمکے بعد تمام جہان سے علم میں زائد ہے اور ابو حنیفہ جیسے امام الائمہ کا مورث علم ہے رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُوعنہ وعنہم اجمعین۔

تبذیر فـــــ کے باب میں علما ء کے دو قول ہیں :

 (۱) وہ اور اسراف دونوں کے معنی ناحق صرف کرنا ہیں ۔

اقول : یہی صحیح ہے کہ یہی قول حضرت عبدالله بن مسعود وحضرت عبدالله بن عباس وعامہ صحابہ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمکا ہے ، قول  اول کی حدیث میں اس کی تصریح گزری اور وہی حدیث بطریق آخر ابن جریر نے یوں روایت کی :

کما اصحاب محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نتحدث ان التبذیر النفقۃ فی غیر حقہ[2]۔

ہم اصحابِ محمد صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمیہ بیان کرتے تھے تبذیر غیر حق میں خرچ کرنے کا نا م ہے۔ ( ت)

فـــــ : تبذیر و اسراف کی معنی میں فرق کی بحث ۔

عـــــہ۱ : وقع ھھنا فی نسخۃ النیسا بوری المطبوعۃ بمصر عمر بالعین وھو تحریف منہ۔  (م)

عـــــہ۲ : ھکذا ھو المال باللام فی کلا التفسیرین وقضیۃ التاج انہ الماء بالھمزۃ۱۲منہ۔  (م)                 

یہاں تفسیر نیشاپوری کے مصری مطبوعہ نسخہ میں شمر کے بجائے عین سے عمر چھپ گیا ہے ، یہ تحریف ہے ۱۲ منہ (ت)

یہ دونوں تفسیروں میں اسی طرح “ لام “ سے مال لکھا ہوا ہے اور تا ج العروس کا تقاضہ ہے کہ یہ ہمزہ سے “ ماء “ ہو ۱۲منہ(ت)

سعید بن منصور سنن اور بخاری ادب مفرد اور ابن جریر وابن منذر تفاسیر اور بیہقی شعب الایمان میں عبدالله بن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے راوی :

المبذر المنفق فی غیر حقہ ۔ [3]

(مبذر وہ جو غیرحق میں خرچ کرے ۔ ت)

ابن جریرکی ایك روایت اُن سے یہ ہے :

لاتنفق فی الباطل فان المبذر ھو المسرف فی غیر حق وقال مجاھد لوانفق انسان مالہ کلہ فی الحق ماکان تبذیرا ولو انفق مدا فی الباطل کان تبذیرا [4]۔

باطل میں خرچ نہ کر کہ مُبذّر وہی ہے جو ناحق میں خرچ کرتا ہو۔ مجاہد نے کہا : کہ اگر انسان اپنا سارا مال حق میں خرچ کردے توتبذیر نہیں اور اگر ایك مُد بھی باطل میں خرچ کردے توتبذیر ہے۔ (ت)

نیز قتادہ سے راوی :

التبذیر النفقۃ فی معصیۃ الله تعالی وفی غیر الحق وفی الفساد[5]۔

تبذیر : الله کی معصیت میں غیر حق میں اورفساد میں خرچ کرناہے۔ (ت)

نہایہ ومختصر امام سیوطی میں ہے :

المباذر والمبذر المسرف فی النفقۃ ٤[6]۔

مباذر و مبذر : خرچ میں اسراف کرنے والا۔ (ت)

نیز مختصر میں ہے : الاسراف التبذیر[7] (اسراف کا معنی تبذیر ہے۔ ت)قاموس میں ہے :

بذرہ تبذیرا خربہ و فرقہ اسرافا[8]

بذرہ تبذیرا اسے خراب کیا اور بطور اسراف بانٹ دیا۔ (ت)

تعریفات السید میں ہے :

التبذیر تفریق المال علی وجہ الاسراف [9]

تبذیر : بطور اسراف مال بانٹنا۔ (ت)

 



[1]   مفاتیح الغیب (التفسیر الکبیر ) تحت الآیۃ ۶ / ۱۴۱ دار الکتب العلمہ بیروت ۱۳ / ۱۷۵ ، ۱۷۶

[2]   جامع البیان (تفسیر ابن جریر ) تحت الایۃ ۱۷ / ۲۶ ، ۲۷ داراحیاء التراث ا لعربی بیروت ۱۵ / ۸۶

[3]   جامع البیان (تفسیر ابن جریر ) تحت الای

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن