دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 2 | فتاوٰی رضویہ جلد ۱ (حصہ دوم)

book_icon
فتاوٰی رضویہ جلد ۱ (حصہ دوم)

فـــــ۱ :  المعروضۃ الحادیۃ عشرۃعلیہ ۔                                                                                    فـــــ ۲ :  المعروضۃا لثانیۃ عشرۃ علیہ۔

نہیں صرف مکروہ تنزیہی ہے تو صاف مستفاد ہوا کہ آب غیر جاری میں ممنوع ومکروہ تحریمی ہے اور یہی مدعائے صاحبِ نہر تھا بالجملہ نہر کی کسی دلیل کا جواب نہ ہوا۔ رہا یہ کہ پھر آخر حکم منقح کیا ہے اس کیلئے اولا تحقیق معنی اسراف کی طرف عود کریں پھر تنقیح حکم وبالله التوفیق۔

تنبیہ۶ : اسراف بلاشبہ ممنوع وناجائز ہے ، قال الله تعالٰی :

وَ لَا تُسْرِفُوْا ۚ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَ۠(۳۱)[1]

بیہودہ صرف نہ کرو بیشك الله تعالٰی بیہودہ صرف کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا۔

قال الله تعالٰی :

وَ لَا تُبَذِّرْ تَبْذِیْرًا(۲۶)اِنَّ الْمُبَذِّرِیْنَ كَانُوْۤا اِخْوَانَ الشَّیٰطِیْنِؕ-وَ كَانَ الشَّیْطٰنُ لِرَبِّهٖ كَفُوْرًا(۲۷)

مال بیجا نہ اُڑا بیشك بیجا اڑانے والے شیطانوں کے بھائی ہیں اور شیطان اپنے رب کا بڑا نا شکرا۔

اقول : اسراف فـــــ کی تفسیر میں کلمات متعدد وجہ پر آئے :

(۱) غیر حق میں صرف کرنا۔ یہ تفسیر سیدنا عبدالله بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمائی۔

الفریابی وسعید بن منصور وابو بکر بن ابی شیبۃ والبخاری فی الادب المفرد وابنا جریر والمنذر وابی حاتم والطبرانی والحاکم وصححہ والبیھقی فی شعب الایمان واللفظ لابن جریر کلھم عنہ رضی الله تعالی عنہ فی قولہ تعالی

وَ لَا تُبَذِّرْ تَبْذِیْرًا قال التبذیر فی غیر الحق وھو الاسراف [2]۔ فریابی ، سعید بن منصور ، ابو بکر بن ابی شیبہ ادب المفرد میں ، بخاری ، ابن جریر ، ابن منذر ابن ابی حاتم ، طبرانی ، حاکم بافادہ تصحیح ، شعب الایمان میں بیہقی اور ا لفاظ ابن جریر کے ہیں ۔ یہ سب حضرات عبدالله ابن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے ارشاد باری تعالٰی “  وَلَا تُبَذِّرْ تَبْذِیۡرًا  “ کے تحت راوی ہیں کہ انہوں نے فرمایا تبذیر غیرحق میں صرف کرنا اور یہی اسراف بھی ہے۔ (ت)

فـــــ : اسراف کے معنی کی تفصیل وتحقیق۔

اور اسی کے قریب ہے وہ کہ تاج العروس میں بعض سے نقل کیا : وضع الشیئ فی غیر موضعہ [3] یعنی بیجا خرچ کرنا۔

ابن ابی حاتم نے امام مجاہد تلمیذ سیدنا عبدالله بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمسے روایت کی :

لوانفقت مثل ابی قبیس ذھبا فی طاعۃ الله لم یکن اسرا فاولو انفقت صاعا فی معصیۃ الله کان اسرافا [4]۔

اگر تو پہاڑ برابر سونا طاعت الہی میں خرچ کردے تو اسراف نہیں اور اگر ایك صاع جو گناہ میں خرچ کرے تو اسراف ہے۔

کسی نے حاتم کی کثرت داد ودہش پر کہا : لا خیر فی سرف اسراف میں خیر نہیں ۔ اُس نے جواب دیا : لاسرف فی خیر [5]خیر میں اسراف نہیں ۔

اقول : حاتم کا مقصود تو خدا نہ تھا نام تھا کمانص علیہ فی الحدیث(جیسا کہ حدیث میں نص وارد ہے۔ ت) تو اس کی ساری داد ودہش اسراف ہی تھی مگر سخائے خیر میں بھی شرع مطہر فـــــ اعتدال کا حکم فرماتی ہے۔

قال الله تعالی

وَ لَا تَجْعَلْ یَدَكَ مَغْلُوْلَةً اِلٰى عُنُقِكَ وَ لَا تَبْسُطْهَا كُلَّ الْبَسْطِ فَتَقْعُدَ مَلُوْمًا مَّحْسُوْرًا(۲۹)[6]

باری تعالی کا ارشادہے اور اپنا ہاتھ اپنی گردن سے باندھا ہوا نہ رکھ اورنہ پور اکھول دے کہ تو بیٹھا رہے ملامت کیا ہوا تھکا ہوا ۔ ( ت)

وقال تعالٰی :

وَ الَّذِیْنَ اِذَاۤ اَنْفَقُوْا لَمْ یُسْرِفُوْا وَ لَمْ

اور وہ کہ جب خرچ کرتے ہیں نہ حد سے بڑھیں اور

فـــــ : مصارف خیر میں اعتدال چاہیے یا اپنا کل مال یك لخت راہ خدا میں دے دینے کی بھی اجازت ہے اس کی تحقیق ۔

یَقْتُرُوْا وَ كَانَ بَیْنَ ذٰلِكَ قَوَامًا(۶۷)[7]

نہ تنگی کریں اور ان دونوں کے بیچ اعتدال پر رہیں ۔ (ت)

آیہ کریمہ وَ اٰتُوْا حَقَّهٗ یَوْمَ حَصَادِهٖ ﳲ وَ لَا تُسْرِفُوْاؕ-[8](اور اس کی کٹائی کے دن اس کا حق دو اور بے جا خرچ نہ کرو۔ ت)کی شانِ نزول میں ثابت عــــہ بن قیس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکا قصہ معلوم ومعروف ہے رواھا ابن جریر وابن [9]ابی حاتم عن ابن جریج۔ اُدھر صحاح کی حدیث جلیل ہے کہ حضور اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے تصدق کا حکم فرمایا فاروق اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُخوش ہوئے کہ اگر میں کبھی ابو بکر صدّیق پر سبقت لے جاؤں گا تو وہ یہی بار ہے کہ میرے پاس مال بسیا رہے اپنے جملہ اموال سے نصف حاضرِ خدمت اقدس لائے۔ حضور نے فرمایا : اہل وعیال کیلئے کیا رکھا؟ عرض کی اتنا ہی۔ اتنے میں صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُحاضر ہوئے اور کل



[1]   القرآن الکریم ۶ / ۱۴۱ ، ۷ / ۳۱

[2]   جامع البیان (تفسیر ابن جریر ) تحت الآیۃ۱۷ / ۲۶ دار احیا ء التراث العربی بیروت۱۵ / ۸۵

[3]               تاج العروس باب الفا فصل السین دار احیاء التراث العربی بیروت ۶ / 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن