دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 1 | فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

 

فـــــ :  ۲معروضۃ علی السید الطحطاوی ۔

وانا فـــــ۱ ۸اقول :  وبالله التوفیق بل القطعفـــــ۲ علی ثلثۃ اوجہ : قطع عام یشترك فیہ الخواص والعوام وھو الحاصل فی ضروریات الدین۔  وخاص یختص بمن مارس العلم وھو الحاصل فی سائر الفرائض الاعتقادیۃ المجمع علیہا۔
الثالث قطع اخص یختلف فی حصولہ العلماء
۔ کما اختلف فی حصول الثانی العوام والعلماء فربما یؤدی ذھن عالم الی قرائن ھجمت وحفت فرفعت عندہ الظنی الی منصۃ الیقین ولا تظھر ذلك لغیرہ او تظھر فتظھرلہ معارضات تردھا الی المرتبۃ الاولٰی من الظن واعتبرہ بمسئلۃ سمعھا صحابی من النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم شفاھا وبلغ غیرہ باخبارہ فھو قطعی عندہ ظنی عندھم۔    

اور میں کہتا ہوں۔ وبالله التوفیق ۔ بلکہ قطعیت کی تین صورتیں ہیں (۱)عام قطعیت جس میں عوام و خواص سب شریك ہوں ، یہ ضروریاتِ دین میں ہوتی ہے ۔ (۲)خاص قطعیت جو علم سے شغف رکھنے والوں کے ساتھ خاص ہے ، یہ وہ ہے جو دیگر اجماعی فرائضِ اعتقادیہ میں ہوتی ہے ۔ (۳)اخص قطعیت ، جس کا حصول عُلماء میں کسی کو ہوتا ہے کسی کو نہیں ہوتا ،

اس لحاظ سے ان کے درمیان باہم فرق ہوتا ہے ، جیسے قسم دوم کے حاصل ہونے میں عوام اور علماء کے درمیان فرق ہوتا ہے۔ بارہا ایسا ہوتا ہے کہ ایك عالم کا ذہن کچھ ایسے قرائن پا لیتا ہے جو دلیل کے گرد احاطہ و ہجوم کئے ہیں جن کے باعث اس کے نزدیك وہ دلیل ظنی درجہ یقین تك پہنچ جاتی ہے اور وہ قرائن دوسرے عالم پر عیاں نہیں ہوتے یا عیاں ہوتے ہیں تو ان کے کچھ معارض قرائن بھی اس کے سامنے جلوہ نماہوتے ہیں جو دلیل کو پھر اسی درجہ ظن پر لوٹا دیتے ہیں۔ اسے یوں سمجھئے کہ ایك مسئلہ ہے جسے کسی صحابی نے خود زبان  رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سے سُنا اور دوسروں کو اس صحابی کے بتانے سے معلوم ہوا تو اس

 

فـــــ۱ :  ۳تطفل علی الکافی وغیرہ کثیر من المعتبرات ۔

فـــــ۲ : تحقیق المصنف ان القطع علی ثلثۃ اقسام۔

فالمجتھد لایثبت الافتراض الابما حصل لہ القطع بہ فانکان العلماء کلھم قاطعین بہ کان فرضا اعتقادیا وانکان قطعًا خاصًا بھذا المجتھد کان فرضا عملیا ھذا ماظھرلی وارجو ان یکون صوابا ان شاء الله تعالٰی والیہ اشرت فیما قررت فاعرف۔                                      

صحابی کے نزدیك وہ قطعی ہے اور دوسروں کے نزدیك ظنی ہے ۔ تو مجتہد فرضیت کا اثبات اسی دلیل سے کرتا ہے جس کے متعلق اسے قطعیت حاصل ہو چکی ہے ۔ اگر یہی قطعیت تمام علماء کے نزدیك حاصل ہے تو وہ فرضِ اعتقادی ہے اور اگر یہ قطعیت خاص اسی مجتہد کو حاصل ہے تو اس کے نزدیك وہ فرضِ عملی ہے ۔ یہ وہ ہے جو مجھ پر منکشف ہوا ، اور امید رکھتا ہوں کہ ان شاء الله تعالٰی درست ہو گا ، اسی کی طرف میں نے اپنی تقریر بالا میں اشارہ کیا ہے۔ تو اس سے با خبر رہیے۔ (ت)

علامہ شامی نے منحۃ الخالق میں کلام مذکور بحر کے مؤیدات عبارات نہایہ و شرح قہستانی سے نقل کرکے فرمایا :

ولا یخفی مخالفتہ لما اطبق علیہ الاصولیون من ان الفرض ماثبت بدلیل قطعی لاشبہۃ فیہ [1]

مخفی نہیں کہ یہ اس کے بر خلاف ہے جس پر اہلِ اصول کا اتفاق ہے کہ “ فرض وُہ ہے جو ایسی دلیلِ قطعی سے ثابت ہو جس میں کوئی شبہہ نہ ہو۔ (ت)

پھر اصول بزدوی کی عبارت ذکر کی اور مغنی و منتخب و تنقیح و تلویح وتحریر و منار وغیرہا کا حوالہ دیا ہے۔

۹اقـول :  وھذا فـــــ بعید من مثلہ رحمہ الله تعالٰی فھٰذا اصطلاح فقھی ولایقضی علیہ اصطلاح

اقول :  ایسا اعتراض علامہ شامی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِعلیہ جیسی شخصیت سے بعید ہے ۔ کیونکہ یہ ایك فقہی اصطلاح ہے جس کے خلاف خاص اصولی

 

فـــــ  : ۴معروضۃ علی منحۃ الخالق ۔

خاص اصولی مع انہ ھوالناقل  ھٰھناوفـی ردالمحتار عن التلویح ان استعمال الفرض فیما ثبت بظنی والواجب فیما ثبت بقطعی شائع مستفیض کقولھم الوتر واجب فرض وتعدیل الارکان فرض ونحو ذلك یسمی فرض عملیا فلفظ الواجب یقع علی ما ھو فرض علما وعملا کصلاۃ الفجر وعلی ظنی ھو فی قوۃ الفرض فی العمل کالوترحتی یمنع تذکرہ صحۃ الفجر کتذکر العشاء وعلی ظنی ھو دون الفرض فی العمل وفوق السنۃ کتعیین الفاتحۃ حتی لا تفسد الصلاۃ بترکہا لکن تجب سجدۃ السہواھ [2]

ثم لعلہ لامساغ للشبھۃ اصلا فیما قررت فان الفرض لم یثبت عن المجتہد الا بدلیل قطعی عندہ وان لم یکن کذلك عند غیرہ فافھم۔

 



[1]   منحۃ الخالق علی البحر الرائق      کتاب الطہارۃ    ایچ ایم سعید کمپنی کرا چی       ۱ / ۱۰

[2]   منحۃ الخالق علی البحر الرائق      کتاب الطہارۃ    ایچ ایم سعید کمپنی کرا چی       ۱ / ۱۰ ، ردالمحتار کتاب الطہارۃ  مطلب فی الفرض القطعی والظنی  داراحیاء التراث العربی بیروت ۱ / ۶۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن