30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
علامہ شامی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِنے لفظ طَفَّ بَہ پڑنے کے معنی میں استعمال کیا اور فرمایا : حَتی طَفَّ مِنْ جَوَانِبِہَا۔ اس پر امام احمدرضابریلوی نے فرمایا : “ مجھے یہ فعل اور اس کامصدر ۱صحاح ، ۲صراح ، ۳مختار ، ۴قاموس ، ۵تاج العروس ، ۶مفردات ، ۷نہایہ ، ۸درنثیر ، ۹مجمع البحار اور۱۰مصباح میں نہیں ملا ، ہاں قاموس میں صرف اتنا ہے کہ طف المکوك والاناء وطففہ و طِفافہ وہ چیز جو اس برتن کے کناروں کو بھردے[1] “ ۔
امام احمدرضابریلوی کو عربی زبان پراس قدر عبورتھا کہ ایك نامانوس لفظ دیکھتے ہی اسے غریب سمجھا اور اس کی غرابت پرلغات کی دس مستند کتابوں کاحوالہ پیش کیا ، ان مآخذمیں عربی لغات بھی ہیں اور لغاتِ حدیث بھی۔
امام احمدرضابریلوی اپنی اکثروبیشترتصنیفات کے خطبوں میں الله تعالٰی کی حمد وثنا اور درود شریف کے ساتھ ساتھ وہ مسئلہ بھی بیان فرمادیتے ہیں جسے بعد ازاں تفصیلی دلائل کے ساتھ بیان فرماتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ اکثررسائل وتصنیفات کاایساحسین نام تجویز فرماتے ہیں جس سے نہ صرف واضح طور پر موضوع کی نشاندہی ہوتی ہے بلالکہ حروف ابجد کے حساب سے سالِ تصنیف بھی معلوم کیاجاسکتاہے۔
علّامہ ابن کمال باشا نے فقہاکے سات طبقے بیان کئے جن میں سے تیسرا طبقہ مجتہدین فی المسائل کاہے ، یہ وہ فقہاء ہیں جو اصول وفروع میں اپنے امام کے پابندہیں اور امام کے غیرمنصوص احکام کااستنباط کرنے کی قدرت رکھتے ہیں ، امام احمدرضابریلوی کے فتاوٰی اور تحقیقات جلیلہ کامطالعہ کرنے کے بعد یہ حقیقت روزِ روشن کی طرح واضح ہوجاتی ہے کہ وہ مجتہدین کے اسی طبقے میں شامل ہیں ، چنانچہ آپ نے نوٹ کے احکام پرمبسوط رسالہ کفل الفقیہ الفاھم میں لکھ کرعرب وعجم کے علماء کوخوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔ اسی طرح انگریزوں کی ایك کمپنی روسرجانوروں کی ہڈیاں جلاکر ان کی راکھ سے شکر صاف کرتی تھی ، یہ ایك نیامسئلہ تھا جسے آپ نے اصول دینیہ کی روشنی میں تفصیل کے ساتھ بیان کیا ، اسی طرح جنسِ ارض کی تہتّر قسمیں علماء متقدمین نے بیان کی تھیں جن میں آپ نے ایك سو سات ۱۰۷ چیزوں کااضافہ کیا ، اور جن چیزوں سے تیمم نہیں ہوسکتافقہاء متقدمین نے سینتالیس چیزیں گنوائی تھیں جبکہ آپ نے ان میں تہتّر چیزوں کااضافہ کیا ، فتاوٰی رضویہ جلد اوّل کے بارے میں خود فرماتے ہیں :
“ بظاہر اس(پہلی جلد)میں ۱۱۴فتوے اور ۲۸رسالے ہیں مگربحمدالله تعالٰی ہزارہا مسائل پرمشتمل ہے جن میں صدہا وہ ہیں کہ اس کتاب کے سوا کہیں نہ ملیں گے۔ “ [2]
حکیم محمدسعیددہلوی ، چیئرمین ہمدردٹرسٹ ، پاکستان رقمطراز ہیں : “ میرے نزدیك ان کے فتاوٰی کی اہمیت اس لئے نہیں ہے کہ وہ کثیر درکثیر فقہی جزئیات کے مجموعے ہیں بلکہ ان کاخاص امتیاز یہ ہے کہ ان میں تحقیق کاوہ اسلوب ومعیار نظرآتاہے جس کی جھلکیاں ہمیں صرف قدیم فقہاء میں نظرآتی ہیں ، میرامطلب ہے کہ قرآنی نصوص اور سننِ نبویہ کی تشریح وتعبیر اور ان سے احکام کے استنباط کے لئے قدیم فقہاءجملہ علوم ووسائل سے کام لیتے تھے اور یہ خصوصیت مولانا کے فتاوٰی میں موجود ہے۔ “ [3]
امام احمدرضابریلوی وہ بالغ نظرمفتی ہیں جواحکامِ شرعیہ معلوم کرنے کے لئے تمام امکانی مآخذ کی طرف رجوع کرتے ہیں ، ایك ماہر طبیب جب فتاوٰی رضویہ کامطالعہ کرتاہے توبیش بہاطبی معلومات دیکھ کر اسے حیرت ہوتی ہے اور وہ یہ سوچنے پرمجبور ہوجاتاہے کہ وہ کسی مفتی کی تصنیف پڑھ رہاہے یاماہر طبیب کی ، چنانچہ جناب حکیم سعیددہلوی لکھتے ہیں : “ فاضل بریلوی کے فتاوٰی کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ احکام کی گہرائیوں تك پہنچنے کے لئے سائنس اور طب کے تمام
وسائل سے کام لیتے ہیں اور اس حقیقت سے اچھی طرح باخبر ہیں کہ کس لفظ کی معنویت کی تحقیق کے لئے کن علمی مصادر کی طرف رجوع کرناچاہئے ، اس لئے ان کے فتاوٰی میں بہت سے علوم کے نکات ملتے ہیں ، مگر طب اور اس علم کے دیگر شعبے مثلاً کیمیا اور علم الاحجار کو تقدم حاصل ہے اور جس وسعت کے ساتھ اس علم کے حوالے ان کے ہاں ملتے ہیں اس سے ان کی دقّتِ نظر اور طبّی بصیرت کااندازہ ہوتاہے ، وہ اپنی تحریروں میں صرف ایك مفتی نہیں بلکہ محقق طبیب بھی معلوم ہوتے ہیں ، ان کے تحقیقی اسلوب ومعیار سے دین وطب کے باہمی تعلق کی بھی بخوبی وضاحت ہوجاتی ہے۔ “ [4]
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع