دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 1 | فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

فــــ ۱   مسئلہ : تقلید شخصی واجب ہے اور یہ بات کہ جس مسئلہ میں جس مذہب پرچاہو عمل کرو باطل ہے ، اکابر ائمہ نے اس کے باطل ہونے کی تصریح فرمائی اس کے سبب غیر مقلد وہابیوں کا دین میں ایك بڑا فتنہ پیدا ہوا۔

فــــ ۲   ترجمہ فائدہ جلیلہ : بعض علما بحث کی جگہ لکھ تو گئے ہیں کہ آدمی جس قول پر چاہے عمل کرے مگر یہ بحث ہی تك کہنے کی بات ہے ، دل ان کے بھی اسے پسند نہیں کرتے بلکہ برا جانتے ہیں جابجا جس کسی مسئلہ میں بے قیدی عوام کا اندیشہ سمجھتے ہیں صاف فرمادیتے ہیں کہ اسے عوام پرظاہر نہ کیا جائے کہ وہ مذہب کے گرانے پر جرأت نہ کریں پھر یہی علماء اپنے کو حنفی شافعی مالکی اورحنبلی کہلاتے رہےکبھی مذہب سے بے قیدی نہ برتی ، عمریں اپنے اپنے مذہب کی تائید میں صر ف کیں اور اس میں بڑے بڑے دفتر تصنیف ہوئے اور تمام علماء امت نے اس پر اجماع کیا بلکہ اپنے اپنے مذہب کی تائید میں مناظر ہ تو زمانہ صحابہ کرام سے چلا آتا ہے ، اگر مذہب کوئی چیز نہ ہوتا اور آدمی کو عمل کے لئے سب برابرہوتے تو یہ سب کچھ مناظر ے اور ہزار ہا کتا بیں اور ائمہ واکابر کی عمر وں کی کارروائیاں سب لغو و فضول میں وقت وعمر و مال بر باد کرنا ہوتا اس سے بد تر کون سی شناعت ہے ۔

العلماء غفرالله تعالی لنا بھم ان سبرتھم واختبر تھم لوجدت قلوبھم عـــــہ اٰبیۃ عما یقولون ،  وصنیعھم شاھدا انھم لا یحبونہ ولا یریدون ،  ولا یجتنبونہ بل یحتنبون ،  و یقولون فی مسائل ھذہ تعلم وتکتم کیلا یتجاسر الجھال علی ھدم المذھب ثم طول اعمارھم یتمذھبون لامامھم ولایخرجون عن المذھب فی افعالھم واقوالھم ویصرفون العمر فی الانتصار لہ والذب عنہ وھذا فتح القدیر لصاحب التحریر ماصنف الاجد لا وکذلك فی مذھبنا و                                       

کے سبب ہماری مغفرت فرمائے ، بخدا اگر ان کو جانچا اور آزما یا جائے تو ان کے قلوب ان کے قول سے منکر ، اور ان کے اعمال اس پر شاہد ملیں گے کہ وہ اسے نہ پسند کرتے ہیں نہ اس کا ارادہ رکھتے ہیں اور وہ اسے اچھا نہیں جانتے بلکہ اس سے کنارہ کش رہتے ہیں ، بس بحث کے طور پر اسے لکھ گئے اور بحث ہی تك بات رہ گئی اعتقاد وعمل کوئی اس کا ہم نوا نہ ہوا بہت سے مسائل میں خود کہتے ہیں کہ یہ بس جاننے کے قابل ہیں بتانے کے لائق نہیں کہیں جاہلوں میں مذہب کے گرانے کی جرات نہ پید اہو ، پھر یہ زندگی بھر اپنے ایك امام کے مذہب پر رہ گئے اور افعال و اقوال میں سبھی مذہب سے باہر نہ ہوئے ۔ اسی کی تائید اور اسی کے دفاع میں عمر یں صر ف کردیں ۔ یہ صاحب تحریر کی فتح القدیر ہی کو دیکھ لیجئے صرف مناظرہ کے طور پر لکھی گئی ہے ، اسی طرح ہمارے

 

عــــہ :   اقول :  والوجہ فیہ ان للشیئ حکما فی نفسہ مع قطع النظر عن الخارج وحکما بالنظر الی ما یعرضہ عن خارج فالاول ھو البحث والثانی علیہ العمل عن المفاسد وان لم یکن انبعاثھا عن نفس ذات الشیئ کمالا یخفی اھ ۱۲ منہ غفرلہ (م)                 

اقول : اس کا سبب یہ ہے کہ کسی شے کاایك حکم تو اس کی نفس ذات کے اعتبار سے ہوتا ہے جس میں خارج سے قطع نظرہوتی ہے ، اور ایك حکم ان با توں کے سبب ہوتا ہے جو خارج سے پیش آتی ہیں ، تو ان علماء نے جوبحث میں فرمایا وہ پہلا حکم ہے اور جس پر عمل رکھا وہ دوسرا کہ مفسدوں سے بچنا واجب ہے اگرچہ وہ شے کی نفس ذات سے پیدا نہ ہوں ۔ جیسا کہ مخفی نہیں ، اھ ۱۲ منہ غفرلہ۔

المذاھب الثلثۃ الباقیۃ دفاتر ضخام فی ھذا المرام فلولا التمذھب لامام بعینہ لازما وکان یسوغ ان یتبع من شاء ماشاء لکان ھذا کلہ اضاعۃ عمر فی فضول واشتعالا بمالا یعنی وقد اجمع علیہ علماء المذاھب الاربعۃ واھلھا ھم الائمۃ بل المناظرۃ فی الفروع وذب کل ذاھب عما ذھب الیہ جاریۃ من لدن الصحابۃ رضی الله تعالی عنھم بدون نکیر فاذن یکون الاجماع العملی علی الاھتمام بمالایعنی واستحسان الاشتغال بالفضول وای شناعۃ اشنع منہ۔

لکن سَل فـــــ ۱ السید اذالم یجب التقید بالمذھب وجاز الخروج عنہ بالکلیۃ فمن ذا الذی اوجب اتباع مرجحین فی مذھب معین رجحوا احد قولین فیہ

ھذا اذا اتفقوا فکیف فـــــ ۲وقد اختلفو اوفی احد الجانبین الامام الاعظم المجتھد

مسلك میں اور باقی تینوں مذاہب میں اس مقصد کے تحت بڑے بڑے دفتر تصنیف ہوئے ۔ اگر ایك امام معین کے مذہب کی پابندی لازم نہ ہوتی اور یہ روا ہوتا کہ جو  چاہے جس کی چاہے پیروی کرے یہ سب ایك لایعنی کارروائی اور فضول چیز میں عمر عزیز کی بربادی ہوتی حالانکہ یہ اس کام پر مذاہب اربع  کے علماء اورمذاہب کے ماننے والے ان ہی ائمہ کا اتفاق ہے بلکہ فروع میں مناظرہ اور اپنے اپنے مذہب کی حمایت تو زمانہ صحابہ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمسے ہی بلانکیر جاری ہے مذہب کی پابندی کوئی چیز نہ ہو تو لازم آئے گا کہ ایك لایعنی کام کے اھتمام اور فضول قسم کی مشغولیت کو اچھا سمجھنے پر اس وقت سے اب تك کے ائمہ و علماء کا عملی اجماع قائم رہا ، اس سے بدتر کون سی شناعت ہوگی ؟

لیکن علامہ شامی سے سوال ہوسکتا ہے کہ جب مذہب کی پابندی ضروری نہیں اور اس سے بالکلیہ باہر آنا روا ہے تو کسی معین مذہب کے حضرات مرجحین جنہوں نے اس مذہب کے دو قولوں میں سے ایك کوترجیح دی ، ان کی پیروی کیسے ضروری ہوگئی ؟

یہ کلام تو ان حضرات کے متفق ہونے کی صورت میں ہے۔ پھر اس صورت کا کیا حال ہوگا جب یہ باہم مختلف ہوں اورایك طرف

 

فـــ ۱  :  معروضۃعلی العلامۃ ش

فــــ۲  :  معروضۃ علیہ

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن