دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 1 | فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

قال وکذا ۳۶ کان یقول غیرہ من مشائخنا وبہ اقول[1]اھ وتقدم قول الخیر ۳۷ ثم ش ۳۸المقرر عندنا انہ لایفتی ولا یعمل الا بقول الامام الاعظم الا لضرورۃ وان صرح المشائخ ان الفتوی علی قولھما[2] اھ

وایضا قول ۳۹ البحر ثم ش ۴۰یجب الافتاء بقول الامام وان لم یعلم من این قال [3]اھ

وفـی ۴۱ردالمحتار قد قال فی ۴۲البحر لایعدل عن قول الامام الی قولھما او قول احدھما الالضرورۃ من ضعف دلیل او تعامل بخلافہ

کالمزارعۃ وان صرح المشائخ بان الفتوی علی قولھما  [4]اھ وھکذا اقرہ ۴۳فی منحۃ الخالق ۔

فرماتے ہیں کہ یہی بات ہمارے دو سرے شیوخ بھی فرماتے اور میں بھی اسی کا قائل ہوں ۔

(۳۷۔ ۔ ۔ ۳۸)۳۷خیریہ پھر ۳۸شامی کاکلام گزرچکا کہ ہمارے نزدیك مقر ر اور طے شدہ یہی ہے کہ صورت ضرورت کے سوا فتوی او رعمل امام اعظم ہی کے قول پر ہوگا ۔ اگرچہ مشائخ تصریح فرمائیں کہ فتوی صاحبین کے قول پر ہے ۔ اھ

(۳۹۔ ۔ ۔ ۴۰)۳۹بحر پھر۴۰ شامی کا یہ کلام بھی گز رچکا کہ قول امام پر ہی افتا واجب ہے اگرچہ یہ معلوم نہ ہو کہ ان کا ماخذاور دلیل کیا ہے۔ اھ

(۴۱۔ ۔ ۔ ۴۲) ۴۱رد المحتار میں ۴۲بحر سے نقل ہے قول امام سے قول صاحبین کی جانب ضعف دلیل یا قول امام کے خلاف صورت مزارعت جیسے تعامل کی ضرورت کے سوا عدول نہ ہوگا اگرچہ مشائخ کی صراحت یہ ہو کہ فتوی صاحبین کے قول پر ہے اھ علامہ شامی نے منحۃ الخالق میں بھی اس کلام بحر کو اسی طر ح بر قرار رکھا ہے ۔

۴۴وفیہ من النکاح قبیل الولی فی مسألۃ دعوی النکاح منہ او منھا ببینۃ الزور  وقضاء القاضی بھا عند قول الدر تحل لہ خلافا لھما وفی الشرنبلا لیۃ عن المواھب وبقولھما یفتی[5]ما نصہ قال الکمال قول الامام اوجہ قلت وحیث کان الاوجہ فلا یعدل عنہ لما تقرر انہ لایعدل عن قول الامام الا لضرورۃ او ضعف دلیلہ کما اوضحناہ فی منظومۃ رسم المفتی و شرحھا[6] اھ

۴۵وفیہ من ھبۃ المشاع حیث علمت انہ ظاھر الروایۃ ونص علیہ محمد و رووہ عن ابی حنیفۃ ظھر انہ الذی علیہ العمل وان صرح بان المفتی بہ خلافہ  [7]اھ

ھـذہ نصوص العلماء رحمھم الله   

(۴۴)درمختار کتاب النکاح میں باب الولی سے ذرا پہلے یہ مسئلہ ہے کہ مرد یا عورت نے دعوی کیا کہ اس سے میرا نکاح ہو چکا ہے اس دعوے پر جھوٹے گواہ بھی پیش کردئے اور قاضی نے ثبوت نکاح کا فیصلہ بھی کردیا توعورت اس مرد کے لئے حلال ہوجائے گی اور صاحبین کے قول پر حلال نہ ہوگی شرنبلالیہ میں مواھب کے حوالے سے یہ لکھا ہے کہ صاحبین ہی کے قول پر فتوی ہے ۔ اس کے تحت رد المحتار میں یہ کلام ہے کمال نے فرمایا قول امام اوجہ ہے (بہتر وبادلیل ہے ) میں کہتا ہوں جب قول امام اوجہ ہے تو اس سے عدول نہ کیا جائے گا کیونکہ یہ امر طے شدہ ہے کہ ضرورت یا قول امام کی دلیل ضعیف ہونے کے سوا اور کسی حال میں قول امام سے عدول نہ ہوگا جیسا کہ منظومہ رسم المفتی او را س کی شرح میں ہم واضح کرچکے ہیں ۔

(۴۵)اسی (رد المحتار ) میں ہبہ مشاع کے بیان میں ہے جب یہ معلوم ہوگیا کہ یہی ظاہر الروایہ ہے ، اسی پر امام محمد کا نص ہے او راسی کو ان حضرات نے امام ابو حنیفہ سے روایت کیا ہے توظاہر ہوگیا کہ عمل اسی پر ہوگا اگر چہ یہ صراحت کی گئی ہو کہ مفتی بہ اس کے خلاف ہے ۔ اھ

یہ ہیں علماء کے نصوص اور ان کی تصریحات

تعالی و رحمنابھم وھی کما تری کلھا موافقۃ لما فی البحر ولم یتعقبہ فیما علمت الا عالمان متأخران کل منھما عاب واٰب وانکر و اقرو فارق و رافق وخالف و وافق وھما العلامۃ خیر الرملی والسید الشامی رحمھما الله تعالی ولا عبرۃ بقولٍ مضطرب۔

وقد علمت ان لا نزاع فی سبع صور انما ورد خلاف ضعیف فی الثامن  وھی ما اذا خالفہ صاحباہ متوافقین علی قول واحد ولم یتفق المرجحون علی ترجیح شیئ منھما فعند ذاك جاء قیل ضعیف مجہول القائل بل مشکوك الثبوت “ ان المقلد یتبع ماشاء منھما “ والصحیح المشہور المعتمد المنصور انہ لایتبع الاقول الامام والقولان کما تری مطلقًان مرسلا ن لانظر فی شیئ منھما لترجیح                          

 



[1]    شرح عقود رسم المفتی رسالہ من رسائل ابن عابدین سہیل اکیڈمی لاہور ۱ / ۳۶

[2]    ردالمحتار  مطلب اذا تعارض التصحیح دار احیا ء التراث العربی بیروت ۱ / ۴۹ ، الفتاوی الخیریہ کتاب الشہادات دارالمعرفۃ بیروت ۲ / ۳۳

[3]    البحر الرائق کتاب القضاء فصل یجوز تقلید من شاء الخ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۶ / ۲۶۹ ، ردالمحتار اذا تعارض التصحیح دار احیاء التراث العربی بیروت  ۱ / ۴۹

[4]    ردالمحتار  کتاب الصلوۃ دار احیاء التراث العربی بیروت     ۱ / ۲۴۰

[5]    الدر المختار ، کتاب النکاح فصل فی المحرمات مطبع مجتبائی دہلی ۱ / ۱۹۰

[6]    ردالمحتار ، کتاب النکاح فصل فی المحرمات مطبع دار احیاء التراث العربی بیروت  ۲ / ۲۹۴

[7]    ردالمحتار ، کتاب الہبہ مطبع دار احیاء التراث العربی بیروت  ۴ / ۵۱۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن