دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 1 | فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

اور اس طر ز پر نہیں آنا کہ تو جہ کسی کی جانب ہو اور مقصود کوئی اور ہو ، کوئی اجنبی ونامعروف چیز نہیں باری تعالی کا ارشاد ہے “ تو ہر گز تجھے اس کے (قیامت کے) ماننے سے وہ نہ روکے جو اس پر ایمان نہیں لاتا “ او ر رب  عزوجل کا فرمان ہے : “ اور تمہیں سبك نہ کردیں وہ جو یقین نہیں رکھتے “ پہلی آیت میں نہی ان کے لئے ہے جو ایمان نہیں رکھتے مگر “ مقصود یہ ہے کہ ان کی رکاوٹ تم قبول نہ کرو “ اسی طرح دوسری آیت میں کہ وہ سبك نہ کریں اور مقصود یہ ہے کہ “ تم ان کے استخفاف کا اثر نہ لو “

(۲۷)امام بزرگ صاحب ہدایہ کی کتاب التجنیس والمزید پھر طحطاوی اوقات الصلاۃ میں ہے میرے نزدیك واجب یہ ہے کہ ہر حال میں امام ابو حنفیہ کے قول پر فتوی دیا جائے ۔ اھ

 

فـــ  :  قد ینھی زید والمقصود نھی عن غیرہ۔  

وفی ط منھا قد تعقب ۲۸نوح افندی ماذکر فی الدررمن ان الفتوی علی قولھما (ای فی الشفق) بانہ لایجوز فـــ۱ الاعتماد علیہ لانہ لایرجع قولہما علی قولہ الالموجب من ضعف دلیل او ضرورۃ او تعامل اواختلاف زمان [1]اھ

ومــر رد ۲۹المحقق حیث اطلق علی المشائخ فتوٰھم بقولھما فی مواضع من کتابہ وانہ قال لا یعدل عن قولہ الا لضعف دلیلہ [2]اھ

وقــد ۳۰نقلہ ش واقرہ کالبحر ۳۱

اقول ولم یستثن ما سواہ لما علمت ان ذلك عین العمل بقول الامام لاعدول عنہ فمن فـــ ٢ ۲ استثناھا     

(۲۸)طحطاوی اوقات الصلاۃ میں یہ بھی ہے : در ر میں جو ذکر کیا ہے کہ شفق کے بارے میں فتوی قول صاحبین پر ہے ، کہ اس پر علامہ نوح آفندی نے یہ تعاقب کیا ہے کہ : اس پر اعتماد جائز نہیں اس لئے کہ قول امام پر قول صاحبین کو تر جیح نہیں دی جاسکتی مگر ضعف دلیل ، یا ضروت ، یا تعامل ، یا اختلاف زمان جیسے کسی موجب کے سبب ۔ اھ

(۲۹)یہ گزر چکا کہ محقق علی الاطلاق نے قول صاحبین پر افتا کے با عث مشائخ پر اپنی کتاب کے متعد د مقامات پر ردکیا ہے اور انہوں نے فرمایا کہ قول امام سے عدول نہ ہوگا سو ااس صورت کے کہ اس کی دلیل کمزورہو ۔ اھ

(۳۰۔ ۳۱)اسے علامہ شامی نے بھی بحر کی طرح نقل کیا ہے اور بر قرار رکھا ہے ۔ 

اقول : محقق علی الاطلاق نے ضعف دلیل کی صورت کے علاوہ او رکسی صورت کا استثنا نہ کیا اس کی وجہ معلوم ہوچکی ہے اور صورتوں میں

 

فـــ   مسئلہ : دربارہ وقت عشا جو قول صاحبین پر بعض نے فتوی دیا علامہ نوح نے فرمایا اس پر اعتماد جائز نہیں ۔

فـــ  :  توفیق نفیس من المصنف بین عبارات الائمۃ فی تقدیم قول الامام المختلفۃظاھرا۔

کالخانیۃ والتصحیح وجامع الفصولین والبحر والخیر ورفع الغشاء ونوح وغیرھم نظر الی الصورۃ ومن ترك نظر الی المعنی فان استثنی ضعف الدلیل کالمحقق فنظرہ الی المجتھد وان لم یستثن شیئا کالامام صاحب الھدایۃ والامام الاقدم عبدالله بن المبارك فقولہ ماش علی ارسالہ فی حق المقلد ۔

فظھر ولله الحمد ان الکل انما یرمون عن قوس واحدۃ ویرومون جمیعا ان المقلد لیس لہ الااتباع الامام فی قولہ الصوری ان لم یخالفہ قولہ الضروری والاففی الضروری

وفی ۳۲شرح العقود رأیت فی ۳۳بعض کتب المتأخرین نقلا عن ۳۴ ایضاح الاستدلال علے ابطال الا ستبدال لقاضی القضاۃ شمس الدّین الحریری احد شراح الھدایۃ ان ۳۵صدر الدین  سلیمن قال ان ھذہ الفتاوی ھی اختیارات المشائخ فلا تعارض کتب المذھب                          

در اصل بعینہ قول امام پر عمل ہے جس سے عدو ل نہیں ہوسکتا تو جن حضرات نے استثنا کیا ہے جیسے خانیہ ، تصحیح ، جامع الفصولین ، بحر ، خیر ، رفع الغشاء ، علامہ نوح وغیرہم ۔ انہوں نے ظاہر صورت پر نظر کی ہے۔ اور جنہوں نے استثنا ء نہیں کیا انہوں نے معنی کا لحاظ کیا ہے ۔ پھر اگر ضعف دلیل کا استثنا کردیا ۔ جیسے محقق علی الاطلاق نے اس میں مجتہد کا اعتبار کیا ہے ۔ اور اگر کچھ بھی استثنا نہ کیا جیسے امام صاحب ہدایہ اور امام اقدم عبدالله بن مبارك تو یہ مقلد کے حق میں حکم اطلاق پر جاری ہے ۔

بحمد ہ تعالی اس تفصیل وتطبیق سے روشن ہوا کہ سبھی حضرات ایك ہی کمان سے نشانہ لگا رہے ہیں اور سب کا یہ مقصود ہے کہ مقلد کے لئے صرف اتباع امام کاحکم ہے یہ اتباع اما م کے قول صوری کا ہوگا اگر قول ضروری اس کے خلاف نہ ہو ، ورنہ قول ضروری کا اتباع ہوگا ۔

 (۳۲۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۳۶) ۳۲شرح عقود میں ہے میں نے ۳۳بعض کتب متاخرین میں قاضی القضاۃ شمس الدین حریری شارح ہدایہ کی کتاب “ ۳۴ایضاح الاستدلال علی ابطال الاستبدال “ سے منقول یہ دیکھا کہ ۳۵صد رالدین سلیمان نے فرمایا ان فتا وی کی حیثیت یہی ہے کہ یہ مشائخ کی تر جیحات اور ان کے اختیار کر دہ اقوال واحکام ہیں تو یہ کتب مذہب کے مقابل نہیں ہوسکتے “

 



[1]    حاشیہ طحطاوی علی الدر المحتار بحوالہ التجنیس کتاب الصلوۃ المکتبۃ العربیہ کوئٹہ ۱ / ۱۷۵

[2]    شرح عقو د رسم المفتی رسالہ من رسائل ابن عابدین سہیل اکیڈمی لاہور۱ / ۲۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن