دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 1 | فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

بقی الثالث وھو ثامن ثمانیۃ من ھذہ الشقوق فھو الذی اتی فیہ الخلاف فقیل ھنا ایضا لا تخییر حتی المجتھد بل یتبع قول الامام وان ادی اجتہادہ الی ترجیح قولھما وقیل بل یتخیر مطلقًا ولو غیر مجتہد والذی اتفقت کلماتھم علی تصحیح التفصیل بان المقلد یتبع قول الامام واھل النظر قوۃ الدلیل ۔                                   

صرف کر ڈالے کہ اسباب ستہ والی صورتوں کے علاوہ کوئی ایك جزئیہ ایسا نکال لے جس میں سب کے سب مرجحین نے قول امام کے ترك اور قول صاحبین کی تر جیح پر اجماع کر رکھا ہو تو ہر گز ہرگز کبھی ایسا کوئی جزئیہ نہ پاسکے گا ، ولله  الحمد۔

دوسری صورت : (صاحبین مخالف امام ہیں ، مرجحین قول امام کی تر جیح پر متفق ہیں) میں ظاہر ہے کہ قول امام پر عمل ہوگا بالاجماع اس میں کسی دو فرد کا بھی باہم نزاع نہیں ہوسکتا ، یہا ں تك جو مسائل بیان ہوئے ان میں کوئی اختلاف نہیں اور سب میں یہی ہے کہ عمل قول امام ہی پر ہے جہان بھی قول امام موجود ہو۔

تیسری صورت رہ گئی ، یہ ان شقوں کی آٹھ صورتو ں میں سے آٹھویں صورت ہے ، اسی میں اختلاف وارد ہے ، ایك قول ہے کہ یہاں بھی کوئی تخییر نہیں یہاں تك کہ مجتہد کے لئے بھی نہیں ، بلکہ اسے قول امام ہی کی پیروی کرنا ہے اگرچہ اس کا اجتہاد قول صاحبین کو ترجیح دیتا ہو ، ایك قول ہے کہ مطلقًا تخییر ہے اگر چہ غیر مجتہد ہو ، اور کلمات علماء جس کی تصحیح پر متفق ہیں وہ یہ ہے کہ مجتہد اور غیر مقلد کا حکم یہاں الگ الگ ہے ۔ مقلد قول امام کی پیروی کرے گا ، اور صاحب نظر قوت دلیل کی پیروی کرے گا ۔

فقد التأمت الکلمات الصحیحۃ المعتمدۃ جمیعا علی ان المقلد لیس لہ الا تقلید الامام وان افتی بخلافہ مفت او مفتون ،  فان افتاء ھم جمیعا بخلافہ فی غیر صور الثنیا ماکان وما یکون۔  والحمد لله رب العٰلمین وصلاتہ الدائمۃ علی عالم ماکان                                 

تو تمام صحیح معتمد کلمات اس پر متحد ثابت ہوئے کہ مقلد کو بہر صورت امام ہی کی تقلید کرنا ہے اگرچہ کسی ایك مفتی یا چند مفتیوں نے اس کے خلاف فتوی دیا ہو کیونکہ سب کے سب مفتیوں کا خلاف امام افتا بجز صور استثنا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ نہ کبھی ہوا ہے نہ ہوگا ۔ اور تمام تر ستائش خدا کے لئے جو سارے جہانوں کا پرور دگار ہے ، اوراس کا دائمی درود

وما یکون وعلی اٰلہ وصحبہ وابنہ وحزبہ افضل ماسأل السائلون۔  ھذا ما تلخص لنا من کلما تھم وھوا المنھل الصافی الذی وردہ البحر فاستمع نصوص العلماء کشف الله تعالی بھم العماء وجلابھم عنا کل بلاء وعناء۔

خمسۃ واربعون نصا علی المدعی

فی ۱محیط الامام السرخسی ثم الفتاوی۲ الھندیۃ لابد من معرفۃ فصلین احدھما انہ اذا اتفق اصحابنا فی شیئ ابو حنیفۃ وابویوسف ومحمد رضی الله تعالی عنھم ینبغی للقاضی ان یخالفھم برأیہ والثانی ا ذا اختلفوا فیما بینھم ۳ قال عبدالله  بن المبارك رحمۃ الله تعالی یؤخذ بقول ابی حنیفہ رضی الله تعالی عنہ لانہ فـــ  کان من التابعین و زاحمھم فی الفتوی ١[1] اھ

                                                ہو عالم ماکان ومایکون پر ، اور ان کی آل ، اصحاب فرزند اور گروہ پر ، ان درو دوں میں سب سے افضل درود جن کا سائلوں نے سوال کیا یہ ہے وہ جو کلمات علما ءکی تلخیص سے ہمیں حاصل ہوا اور یہی وہ چشمہ صافی ہے جس پر “ بحر “ اتر ے ۔ اب علماء کے نصوص ملاحظہ ہو ں ، ان حضرات کے طفیل الله تعالی نابینائی زائل کرے اور ان کے صدقے میں ہم سے ہر تکلیف وبلا دور کرے ۔

مد عا پر ۴۵ نصوص

(۱۔ ۔ ۔ ۳) امام سر خسی کی محیط پھر فتاوی ہندیہ میں ہے ، ان دو ضابطوں کی معرفت ضروری ہے اول یہ ہے کہ جب ہمارے اصحاب ابو حنیفہ ، امام ابو یوسف اور امام محمد کسی بات پر متفق ہوں تو قاضی کو یہ نہیں چاہئے کہ اپنی رائے سے ان کی مخالفت کرے ، دوم یہ کہ جب ان حضرات میں باہم اختلاف ہو تو عبدالله بن مبارك رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِعلیہ فرماتے ہیں کہ امام ابو حنیفہ کا قول لیا جائے گا ، اس لئے کہ وہ تا بعین میں سے تھے اور تا بعین کے مقابلہ میں فتوی دیا کرتے تھے اھ۔

 

فـــ  : فائدہ : امامنا رضی الله تعالٰی عنہ من التابعین وقد زاحم ائمتہم فی الفتوی

 



[1]   الفتاوی ہندیہ ، بحوالہ محیط السرخسی کتاب اد ب القاضی الباب الثالث نورانی کتب خانہ پشاور   ۳ / ۳۱۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن