دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 1 | فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

اقــول  :   فــــ ۱ ھذا تعد فوق مامر فان مفادہ ان مالم یرجح فیہ دلیل الامام فللقاضی ومثلہ المفتی العدول عنہ الی قول غیرہ وان لم یذیل ایضا بترجیح فانہ بنی الحکم بعدم العدول علی وجود وعدم وجود ترجیح دلیلہ وعدم ترجیح قول غیرہ فمالم یجتمعا حل العدول ولم یقل باطلاقۃ الثقات العدول فانہ یشمل مااذارجعا اولم یرجع شیئ منھما والعمل فیھما بقول الامام لاشك مر ا لاول فی السابعۃ وقال  

فــ ۲ سیدی ٢ط فی زکاۃ الغنم مسألۃ صرف الہالك الی العفو من المعلوم انہ عند عدم التصحیح لا یعدل عن قول صاحب المذھب[1] 

اقول : پہلے جو گز ر چکا یہاں اس سے بھی آگے تجاوز کیا ، کیوں کہ اس کا مفاد یہ ہے کہ جہاں دلیل امام کو تر جیح نہ دی گئی وہاں قاضی اور اسی طرح مفتی کو قول امام سے دوسرے کی قول کی طر ف عدول جائز ہے اگرچہ اس دوسرے پر بھی ترجیح کا نشان نہ ہو ، یہ مفاد اس طر ح ہو ا کہ انہوں نے عدم عدول کے حکم کی بنیادایك وجود او رایك عدم پر رکھی ہے  (۱) دلیل امام کی ترجیح کا وجود ہو (۲) او رقول غیر کی ترجیح کا عدم ہو ، تو جب تك دو نوں چیز یں جمع نہ ہوں عدول جائز ہوگا ، حالانکہ ثقات عدول (معتمد و مستند حضرات ) اس اطلاق کے قائل نہیں ، کیوں کہ ان دو صورتوں کو بھی شامل ہے (۱) قول امام اور قول غیر دونوں کو ترجیح ملی ہو (۲) دو نوں میں سے کسی کو ترجیح نہ دی گئی ہو بلاشبہ ان دونوں صورتوں میں قول امام پر ہی عمل ہوگا ، اول کا بیان مقدمہ ہفتم میں گزرا ، دو م سے متعلق ملاحظہ ہو ، سیدی طحطاوی باب زکاۃ الغنم میں مسئلہ صرف الہالك الی العفو کے تحت رقم طراز ہیں معلوم ہے کہ عدم تصحیح کی صورت میں صاحب مذہب کے قول سے عدول نہ ہوگا ،

 

فــــ ۱ :  معروضۃ علیہ و علی العلامۃ ابن الشبلی

فــــ ۲ :  فائدہ  :  حیث لا تصحیح لایعدل عن قول الامام۔

قــولـہ فی المنحۃ اصحاب المتون قدیمشون علی غیر مذھب الامام[2] 

اقول  :   نعم فــــ  ۱ فی احدی الوجوہ الستۃ وھو عین قول الامام اما فی غیرھا فـــ ۲  فان مشی بعضھم لم یقبل کما سیأتی فی مسألۃ الشفق ومثلھا تفسیرا لمصر کما یعلم من الغنیۃ شرح المنیۃ وقد فصلناہ فی فتاونا بما لا مزید علیہ اما ان یمشوا قاطبۃ علی خلاف قولہ من دون الحوامل الست فحاشا  ،  و من ادعی فلیبرز مثالا لہ ولو واحدا۔  

قولہ واذا افتی المشائخ بخلاف قولہ لفقد الدلیل فی حقھم فنحن نتبعھم اذھم اعلم[3]۔

علامہ شامی : منحۃ الخالق میں متون مذہب کے مصنفین بعض اوقات مذہب امام کے سوا کوئی اور اختیار کرتے ہیں۔

اقول : ہاں چھ۶ صورتوں میں سے کسی ایك میں ایسا کرتے ہیں ، یہ بعینہ قول امام ہوتا ہے ان کے علاوہ صورتوں میں اگر کوئی مصنف کسی دوسرے مذہب پر چلے تو قبول نہ کیا جائے گا ، جیسا کہ مسئلہ شفق میں اس کا بیان آرہا ہے ، اسی طر ح تفسیر “ مصر “ کا مسئلہ ہے جیسا کہ غنیہ شرح منیہ سے معلوم ہوتا ہے ، اور ہم نے اپنے فتا وی میں اسی کی اتنی تفصیل کی ہے جس پر اضافے کی گنجائش نہیں اب رہی یہ صورت کہ ان چھ اسباب کے بغیر تمام اصحاب متون قول امام کی مخالفت پر گام زن ہوں تو ایسا نہیں ہوسکتا ، اگر کوئی دعوی رکھتا ہے تو اس کی کوئی ایك ہی مثال پیش کردے ، علامہ شامی ، جب مشائخ مذہب نے اس دلیل کے فقدان کی وجہ سے جو ان کے حق میں شرط ہے ، قول اما م کے خلاف فتوی دے دیا تو ہم ان ہی کا اتباع کریں گے اس لئے کہ انہیں زیادہ علم ہے

 

فــــ ۱  :  معروضۃ علیہ و علی العلامۃ ش

فــــ ۲  :  فائدہ مشی متون علی خلاف قول الامام لا یقبل

اقول :  اولا ھو اعلم فــــ ۱ منھم ومن اعلم من اعلم من اعلم منھم فای الفریقین احق بالا تباع۔   

وثانیا انظر الثانیۃ فــــ۲ الدلیل فی حقھم التفصیلی وقد فقدوہ فی حقنا الاجمالی وقد وجدناہ فکیف نتبعھم ونعدل من الدلیل الی فقدہ ۔

قولہ کیف یقال یجب علینا الافتاء بقول الامام لفقد الشرط وقد اقرانہ فقد الشرط ایضا فی حق المشائخ[4] 

اقول :  شبھۃ فـــــ۳     کشفناھا فی الثالثۃ۔
قولہ فھل تراھم ارتکبوا منکرا
[5]۔

 



[1]    حاشیہ الطحطاوی علی الدر المختار کتاب زکوٰۃ باب زکوۃ الغنم المکتبۃ العربیہ کوئٹہ ۱ / ۴۰۲

[2]   منحۃ الخالق علی بحرالرائق کتاب القضاء فصل یجوز تقلید من شاء الخ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی  ۶ / ۲۶۹

[3]   منحۃ الخالق علی بحرالرائق کتاب القضاء فصل یجوز تقلید من شاء الخ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی  ۶ / ۲۶۹

[4]   منحۃ الخالق علٰی بحرالرائق کتاب القضاء فصل یجوز تقلید من شاء الخ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی  ۶ / ۲۶۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن