دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 1 | فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

قولہ ثم یقولون الفتوی علی قول ابی یوسف مثلا [1]

اقول :   لانھم فــــ ۳ لم یظھر لھم ما ظھر للامام وھم اھل النظر فلم یسعھم الااتباع ماعن لھم وذلك قول الامام لایحل لاحد ان یفتی الخ                   

میں ہے ، میں نے سیدی علی خواص کو فرماتے سنا کہ امام ابو حنیفہ کے مدارك اتنے دقیق ہیں کہ اکابر اولیا میں سے اہل کشف کے سوا کسی کو ان کی اطلاع نہیں ہو پاتی ، اھ ۔

علامہ شامی : حضرات مشائخ نے دلائل قائم کر کے اپنی کتابیں بھردی ہیں ۔

اقول : ساری دلیلیں درایۃ قائم کی ہیں ، روایۃ نہیں ، اب ان کی درایت کو امام کی درایت سے کیا نسبت؟

علامہ شامی : اس کے بعد بھی یہ لکھتے ہیں کہ فتوٰی مثلا امام ابو یوسف کے قول پر ہے

اقول :  یہ اس لئے کہ ان پر وہ دلیل ظاہر نہ ہوئی جو امام پر ظاہر تھی ، اور یہ حضرات اہل نظر ہیں اس لئے انہیں اسی دلیل کی پیروی کرنی تھی جو ان پر ظاہر ہوئی ، کیونکہ خود امام کاارشاد ہے

 

فــــ ۱  : امام شعرانی شافعی اپنے پیرو مرشد حضرت سیدی علی خواص شافعی سے راوی کہ امام ابوحنیفہ کے مدارك اتنے دقیق ہیں کہ اکابر اولیاء کے کشف کے سوا کسی کے علم کی وہاں تك رسائی معلوم نہیں ہوتی۔

فــــ ۲  :  معروضۃ علی العلامۃ ش

فــــ ۳  :  معروضۃ علیہ

ولو ظھر لھم ما ظھر لہ لا توا الیہ مذعنین

قولہ  فعلینا حکایۃ ما یقولونہ [2]

اقول :  فــ ۱ ھذا علی من ترك تقلیدہ الی تقلیدھم اما من قلدہ فعلیہ حکایۃ ما قالہ والاخذ بہ ۔  

قولہ لانھم ھم اتباع المذھب [3]

اقول :  فالمتبوع فـــ ۲  احق بالاتباع من الاتباع قولہ نصبوا انفسھم لتقریرہ  [4]

اقول علی الرأس فـــ۳ والعین وانما الکلام فی تغییرہ۔                  

کہ ہمارے ماخذ  کی دریافت کے بغیر کسی کو ہمارے قول پر افتاء روا نہیں ۔ اگر ان مشائخ پر بھی وہ دلیل ظاہر ہوتی جو امام پر ظاہر ہوئی تو بلا شبہ یہ تا بعدار ہو کر حاضرہوتے ۔ علامہ شامی : تو ہمارے ذمے یہی ہے کہ حضرات مشائخ کے اقوال نقل کردیں۔

اقول :  یہ اس کے ذمے ہوگا جس نے امام کی تقلید چھوڑکر مشائخ کی تقلیداختیار کرلی ہو ، مقلد امام کے ذمے تو وہی نقل کرنا اور اسی کو لینا ہے جو امام نے فرمایا۔ علامہ شامی : اس لئے کہ یہی حضرات مذہب کے متبع ہیں۔

اقول : ایسا ہے تو متبو ع ، تا بع سے زیادہ مستحق اتباع ہے ۔ علامہ شامی : ان حضرات نے مذہب کے اثبات و تقریر کی ذمہ داری اٹھا رکھی ہے ۔

اقول : بہ سر و چشم ! یہا ں تو کلام تغییر مذہب سے متعلق ہے ۔

 

فــــ ۱  :  معروضۃ علیہ

فــــ ۲  :  معروضۃ علیہ

فــــ ۳  :  معروضۃ علیہ

قولہ عن العلامۃ قاسم کما لو افتوا فی حیاتھم [5]

 



[1]    شرح عقود رسم المفتی رسالہ من رسائل ابن عابدین سہیل اکیڈمی لاہور ۱ / ۲۹

[2]    شرح عقود رسم المفتی رسالہ من رسائل ابن عابدین سہیل اکیڈمی لاہور ۱ / ۲۹

[3]    شرح عقود رسم المفتی رسالہ من رسائل ابن عابدین سہیل اکیڈمی لاہور ۱ / ۲۹

[4]    شرح عقود رسم المفتی رسالہ من رسائل ابن عابدین سہیل اکیڈمی لاہور ۱ / ۲۹

[5]    شرح عقود رسم المفتی رسالہ من رسائل ابن عابدین سہیل اکیڈمی لاہور ۱ / ۲۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن