دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 1 | فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

کہ یہ احکام تم ان احادیث سے اخذ کرتے ہو ۔ (۵)امام اجل حضرت سفیان ثوری نے ہمارے امام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے فرمایا آپ پر تو وہ علم منکشف ہوتا ہے جس سے ہم سبھی غافل ہوتے ہیں ۔ (۶) یہ بھی فرمایا جو ابو حنیفہ کی مخالفت کرے اسے اس کی ضرورت ہوگی کہ مرتبہ میں ابو حنیفہ سے بلند اور علم میں ان سے زیادہ ہو ، اور ایساہونا بہت بعید ہے ، (۷)ابن شبرمہ نے امام سے کہا ، عورتیں آپ کا مثل پیدا کرنے سے عا جز ہیں ، آپ کو علم میں ذرا بھی تکلف نہیں (۸)ابو سلیمان نے فرمایا : ابو حنیفہ ایك حیرت انگیز شخصیت تھے ، ان کے کلام سے وہی اعراض کرتا ہے جسے اس کی قدرت نہیں ہوتی۔  ا ورعلی(۹) بن عاصم نے 

 

فـــــ ۱ :  امام اجل سفیٰن ثوری نے ہمارے امام سے کہا آپ کو وہ علم کھلتا ہے جس سے ہم سب غافل ہوتے ہیں اور فرمایا ابوحنیفہ ك خلاف کرنے والا اس کا محتاج ہے کہ ان سے مرتبہ میں بڑا اور علم میں زیادہ ہو اور ایسا ہونا دور ہے ۔

فـــــ۲ : امام شافعی نے فرمایا تمام جہاں میں کسی کی عقل ابو حنیفہ کے مثل نہیں۔ امام علی بن عاصم نے کہا “ اگر ابو حنیفہ کی عقل تمام روئے زمین کے نصف آدمیوں کی عقلوں سے تولی جائے ابو حنیفہ کی عقل غالب آئے۔ امام بکر بن حبیش نے کہا : اگر ان کے تمام اھل زمانہ کی مجموع عقلوں کے ساتھ وزن کریں تو ایك ابو حنیفہ کی عقل ان تمام ائمہ و اکابرو مجتہدین و محدثین و عارفین سب کی عقل پر غالب آئے ۔

قال لووزن عقل ابی حنیفۃ بعقل نصف اھل الارض لرجح بھم[1]  ،

۱۰وقال الشافعی رضی الله  تعالی عنہ ماقامت النساء عن رجل اعقل من ابی حنیفۃ  [2]   ۱۱وقال بکر بن حبیش لوجمع عقلہ وعقل اھل زمنہ لرجح عقلہ علی عقولھم [3]  الکل من الخیرات الحسان۔ ۱۲وعن محمد بن رافع عن یحیی بن ادم قال ماکان شریك و داؤد الا اصغر غلمان ابی حنیفۃ ولیتھم کانوا یفقھون مایقول[4]     ۱۳وعن سہل بن مزاحم وکان من ائمۃ مرو انما خالفہ من خالفہ لانہ لم یفھم[5]   قولہ ھذان عن مناقب الامام الکردری ، ۱۴وفی میزان الشریعۃ الکبری لسیدی العارف                 

فرمایا : اگر نصف اہل زمین کی عقلوں کے مقابلے میں امام ابو حنیفہ کی عقل تولی جائے تو یہ ان سب پر بھاری پڑجائے ۔

(۱۰)امام شافعی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا ، ابو حنیفہ سے زیادہ صاحب عقل عورتوں کی گو د میں نہ آیا یعنی جہاں میں کسی کی عقل ان کے مثل نہیں بکر (۱۱)بن حبیش نے کہا : اگر ابو حنیفہ کی عقل او ران کے زمانے والوں کی عقل جمع کی جائے تو ان سب کی عقلوں کے مجموعہ پر ان کی عقل غالب آجائے یہ سبھی اقوال الخیرات الحسان سے نقل ہوئے۔

(۱۲) محمد بن رافع راوی ہیں کہ یحیی بن آدم فرماتے ہیں ، شریك اور دواؤد حضرت ا بو حنیفہ کی بارگاہ کے سب سے کمسن طفل مکتب ہی تو تھے ، کاش لوگ ان کے اقوال کو سمجھ پاتے ،

(۱۳)مروکے امام بزرگ سہل بن مزاحم فرماتے ہیں جس نے بھی ان کی مخالفت کی ، اس کا سبب یہی ہے کہ ان کے اقوال کو سمجھ نہ سکا ، یہ دونوں قول مناقب امام کر دری سے منقول ہیں ، سیدی (۱۴)عارف بالله  امام شعرانی کی میزان الشریعۃ الکبری

الامام الشعرانی سمعت سیدی فـــ ۱ علیا الخواص رضی الله  تعالی عنہ یقول مدارك الامام ابی حنیفۃ دقیقۃ لایکاد یطلع علیھا الا اھل الکشف من اکابرالاولیاء اھ  [6] 

قولہ  شحنوا کتبھم بنصب الادلۃ[7] 

اقول :  درایۃ فـــ ۲ لاروایۃ واین الدرایۃ من الدرایۃ۔

 



[1]    الخیرات الحسان الفصل العشرون  ایچ ایم سعید کمپنی کراچی  ، ص۱۰۲

[2]    الخیرات الحسان ، الفصل العشرون ، ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ، ص۱۰۳

[3]    الخیرات الحسان ، الفصل العشرون ، ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ، ص۱۰۳

[4]    مناقب الامام اعظم للکردری مقولہ الامام جعفر الصادق الخ مکتبہ اسلامیہ کوئٹہ ص ۱ / ۹۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن