دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 1 | فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

فرماتے ، فرمایا ، اسی بات نے حضرات مجتہدین فی المذہب اور متا خرین میں سے اصحاب نظر صحیح کے اندر یہ جرات پیدا کی کہ وہ اس حکم کی مخالفت کر یں جس کی تصریح خود صاحب مذہب سے کتب ظاہر الروایہ میں موجود ہے ، یہ تصریح ان کے زمانے کے حالات کی بنیاد پر ہے جیسا کہ اس سے متعلق ان کی تصریح گزرچکی ہے الخ۔

اقول :  بل ربما یقع نظیر ذلك فی نص الشارع صلی الله  تعالی علیہ وسلم فقد فـــ قال رسول الله  صلی الله  علیہ وسلم اذا استأذنت احدکم امرأتہ الی المسجد فلا یمنعنھا رواہ احمد والبخاری [1] ومسلم والنسائی وفی لفظ لاتمنعوا اماء الله  مساجد الله  رواہ احمد  [2] ومسلم کلھم عن ابن عمر رضی الله  تعالی عنھما وبالثانی رواہ احمد وابو داود وعن ابی ھریرۃ رضی الله  تعالی عنہ عن النبی صلی الله تعالی علیہ وسلم بزیادۃ و لیخرجن تفلات  [3] 

اقول : بلکہ اس کی نظیر خود نص شارع علیہ الصلوۃ والسلام میں بھی ملتی ہے خود حضور اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکا ارشاد گرامی ہے جب تم میں سے کسی کی بیوی مسجد جانے کی اجازت مانگے تو وہ ہر گز اسے نہ روکے ، (احمد ، بخار ی ، مسلم ، نسائی )اور ایك روایت کے الفاط یہ ہیں : الله  کی بندیوں کو مسجدوں سے نہ روکو ، اس کے راوی اما م احمد ومسلم ہیں اور یہ سبھی حضرات ابن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے راوی ہیں ، اور بلفظ دوم : ولیخرجن تفلات (اور وہ خوشبو لگائے بغیر نکلیں )کے اضافے کے ساتھ امام احمد وابوداؤد نے حضرت ابو ہریرہ رضی الله 

 

فـــ : انہیں وجوہ صحیح اور مؤکد احادیث کا خلاف کیا جاتا ہے اور وہ خلاف نہیں ہوتا جیسے عورتوں کا جماعت اور جمعہ و عیدین میں حاضر ہونا کہ زمانہ رسالت میں حکم تھا اور اب مطلقًا منع ہے ۔

وقد امر صلی الله  تعالی علیہ وسلم باخراج الحیض وذوات الخدوریوم العیدین فیشھدن جماعۃ المسلمین ودعوتھم وتعتزل الحیض المصلی قالت امرأۃ یا رسول الله  احدٰنا لیس لھا جلباب قال صلی الله  تعالی علیہ وسلم تلبسھا صاحبتھا من جلبا بھا   [4]رواہ البخاری ومسلم واٰخرون عن ام عطیۃ رضی الله  عنھا  ،

ومع فــــ ذلك نھی الائمۃ الشواب مطلقًا والعجائز نھارا ثم عمموا النھی عملا بقولہ صلی الله  تعالی علیہ وسلم الضروری المستفاد من قول ام المؤمنین الصدیقۃ رضی الله  تعالی عنہا لو ان رسول الله                                                                                                                                         

تعالی عنہ سے انہوں نے نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمسے روایت کی۔ رسول الله  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے یہ بھی حکم دیا کہ رو ز عیدین حیض والی اور پردہ نشین عورتوں کو باہر لائیں تا کہ وہ مسلمانوں کی جماعت ودعا میں شریك ہوں اور حیض والی عورتیں عید گاہ سے الگ رہیں ، ایك خاتون نے عرض کیا یا رسول الله  ! ہماری بعض عورتوں کے پاس چادر نہیں حضور   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے فرمایا ساتھ والی عورت اسے اپنی چادر کا ایك حصہ اڑھا دے ، اسے بخاری ومسلم اور دیگر محدثین نے حضرت ام عطیہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے روایت کیا اس کے با وجود ائمہ کرام نے جوان عورتوں کو مطلقًا اور بوڑھی عورتوں کو صرف دن میں مسجد جانے سے منع فرمایا ، پھر سب کے لئے ممانعت عام کردی ، یہ رسول الله  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکے اس قول ضروری پر عمل کے تحت کیا جو ام المومنین حضرت صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکے درج ذیل بیان سے مستفاد ہے : اگر رسول الله 

 

فــــ : مسئلہ رات ہو یا دن ، عورت جوان ہو یا بوڑھی ، جمعہ ہو یا عید ، یا جماعت پنج گانہ یا مجلس وعظ مطلقًا عورت کا جانا منع ہے ۔

صلی الله  تعالی علیہ وسلم رأی من النساء مارأینا لمنعھن من المسجد کما منعت بنو اسرائیل نساء ھارواہ احمد والبخاری [5] ومسلم  ، قال فی التنویر والدر (یکرہ حضور ھن الجماعۃ) ولو لجمعۃ وعید وعظ (مطلقًا) ولو عجوز الیلا (علی المذھب) المفتی بہ لفساد الزمان واستثنی الکمال بحثا العجائز المتفانیۃ  [6] اھ

والمراد بالمذھب مذھب المتاخرین ولمارد علیہ البحر بان ھذہ الفتوی مخالفۃ لمذھب الامام وصاحبیہ جمیعا فانھما اباحا للعجائز الحضور مطلقًا والامام فی غیر الظھر والعصر و الجمعۃ فالافتاء بمنع العاجز فی الکل مخالف                           

 



[1]   صحیح للبخاری کتاب الاذان باب الاستیذان المرأۃ لزوجہا الخ   قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ / ۱۲۰ ، صحیح مسلم کتاب الصلوۃ باب خروج النساء الی المسجد قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ / ۱۸۳ ، مسند احمد بن حنبل عن ابن عمر المکتب الاسلامی بیروت ۲ / ۷ ، سنن النسائی کتاب المساجد النہی عن منع النساء الخ نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ۱ / ۱۱۵

[2]   صحیح مسلم کتاب الصلوۃ باب خروج النساء الی المساجد قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ / ۱۸۳ ، مسند احمد بن حنبل عن ابن عمر المکتب لاسلامی بیروت ۲ / ۱۶

[3]   سنن ابی داؤد کتاب الصلوۃ باب ماجاء خروج النساء الی المساجد آفتاب عالم پریس لاہور ۱ / ۸۴ ، مسند احمد بن حنبل عن ابی ہریرہ مکتب الاسلامی ۲ / ۴۳۸ ، ۴۷۵ ، ۵۲۸

 

[4]   صحیح البخاری کتاب الحیض باب شہود الحائض العیدین قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ / ۴۶ ، صحیح مسلم کتاب العیدین فصل فی اخراج العواتق و ذوات الخدور الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ / ۲۹۱ 

 

[5]   صحیح بخاری کتاب الاذان باب خروج النساء الی المساجد باللیل قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ / ۱۲۰ ، صحیح مسلم کتاب الصلوۃ باب خروج النساء الی المساجد باللیل قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ / ۱۸۳ ، مسند احمد بن حنبل عن عائشہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاالمکتب الاسلامی بیروت ۶ / ۹۱ ، ۱۹۳ ، ۲۳۵                   

[6]   الدر المختار شرح تنویر الابصار کتاب الصلوۃ باب الامامۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱ / ۸۳ 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن