30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ضخامت پہلے کی بنسبت بڑھ گئی لہذا اس جلد کو اب دو۲ حصوں میں پیش کیا جارہا ہے ، تاہم دونوں حصوں کی فہرست یکجا حصہ اول تیس۳۰ جلدوں کی فہارس پر مشتمل ایك الگ جلد تیا ہرکر چھب چکی ہے اور مسائل کے اشاریہ پر مشتمل بھی ایك جلد شائع کی جارہی ہے۔ اس طرح اس ذخیرہ کو مجموعی طور پر اب تینتیس۳۳ مجلدات میں پیش کیا جارہا ہے۔
ربیع الاول ۱۴۲۷ھ
اپریل ۲۰۰۶ء
حافظ عبد الستار سعیدی
ناظمِ تعلیمات جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور و شیخوپورہ ، پاکستان
بِسْمِ الله الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
سرزمین پاك وہندپرتقریباً ایك ہزار سال تك مسلمانوں کی حکومت رہی ، اس عرصے میں غیرمسلموں کو مکمل شہری حقوق حاصل رہے ، ہرشخص کو اپنے دین پر عمل کرنے کی آزادی تھی ، بلکہ بعض مواقع توایسے بھی آئے کہ غیرمسلموں کو ترجیحی مراعات حاصل رہیں ، انگریز تاجربن کر آئے اور سازشوں کے بل بوتے پر حکمران بن بیٹھے ، ان کی حکومت کوسب سے زیادہ خطرہ مسلمانوں سے تھا ، ایك تو اس لئے کہ مسلمان عرصہ درازتك یہاں حکومت کرچکے تھے ، دوسرااس لئے کہ ان کی ایمانی حرارت انہیں کسی بھی وقت آمادہ جہاد کرسکتی تھی ، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے مسلمانوں کی قوت کوپامال کرنے اور ان کی وحدتِ ملّی کوپارہ پارہ کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا۔
وہ اس حقیقت سے پوری طرح باخبرتھے کہ مسلمانوں کی بقااور ترقی کاراز ایمان اور اتحاد میں مضمر ہے ، اسی لئے انہوں نے اپنی تمام ترتوانائیاں اسی بنیاد کو کمزور اور ختم کرنے پر صرف کردیں ، دینی مدارس کو بے اثربنانے کے لئے سکول اور کالج کھولے اور وہاں تعلیم پانے والے بچّوں کے ذہنوں کو الحاد اور بے دینی کے زہر سے مسموم کیا ، اتحادِ ملّت کو ختم کرنے کے لئے نئے نئے پیداہونے والے فرقوں کی حوصلہ افزائی کی ، اسی دورِ بلاخیز میں اس قسم کے مباحث پھیلے کہ الله تعالٰی جھوٹ بول سکتا ہے یانہیں؟ نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکے بعد کوئی نیانبی آجائے توآپ کے خاتم النبیین ہونے میں فرق آئے گا یانہیں؟بلکہ مرزاغلام احمدقادیانی نے تونبی ہونے کا دعوٰی ہی کردیا ، الله تعالٰی کے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّماوردیگرمحبوبانِ خدا کی شان میں توہین وتنقیص کی زبان دراز کی گئی ، نتیجہ یہ ہوا کہ اُمّتِ مُسلمہ کئی فرقوں میں بٹ گئی اور متحدہ پاك وہند میں اتنے فرقے پیدا ہوئے کہ دوسرے کسی بھی اسلامی ملك میں اتنے فرقے نہیں ملیں گے۔
امام احمد رضا بریلوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِنے فرقہ بندی کی بھرپور حوصلہ شکنی کی اور وحدتِ ملّی پرزور دیا ان کی علمی اور تحقیقی مساعی کامحور ہی ملّی اتحاد تھا۔
امام احمد رضا بریلوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ
ولادت –– تعلیم
یہ وہ ماحول تھا کہ ۱۰ / شوال ۱۴ / جون ۱۲۷۲ھ / ۱۸۵۶ء کو بریلی شریف ، یوپی ، انڈیا میں امام احمدرضاقادری بریلوی پیدا ہوئے ، آپ کے والد ماجد غزالیِ زماں مولانا نقی علی خاں اور جدِّامجد مولانا رضا علی خاں قدس سرہما اپنے دور کے اکابر علماء اور اولیاء میں سے تھے ، آپ کے آباء واجداد قندھار ، افغانستان سے ہجرت کرکے پہلے لاہور پھر بریلی میں قیام پذیر ہوگئے۔
فاضل بریلوی قدس سرہ نے تمام مروّجہ علوم وفنون اپنے والد ماجد سے پڑھ کر تقریبًا چودہ ۱۴سال کی عمر میں سندِ فضیلت حاصل کی اور مسندِ تدریس وافتاء کو زینت بخشی ، والد ماجد کے علاوہ حضرت شاہ آلِ رسول مارہروی ، علامہ احمد بن زینی دحلان مفتی مکہ مکرمہ ، علامہ عبدالرحمن مکی ، علامہ حسین بن صالح مکی اور حضرت مولانا شاہ ابوالحسین احمدنوری رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰیسے بھی استفادہ کیا ، امام احمدرضابریلوی نے کچھ علوم تواپنے زمانے کے متبحرعلماء سے پڑھے ، باقی علوم خدادادقابلیت کی بناپر مطالعہ کے ذریعے حل کئے اور نہ صرف پچاس سے زیادہ علوم وفنون میں محیرالعقول مہارت حاصل کی بلکہ ہرفن میں تصانیف بھی یادگارچھوڑیں۔
امام احمدرضا بریلوی ۱۴ / رمضان المبارك ۱۲۸۶ھ / ۱۸۷۰ء کو پونے چودہ سال کی عمر میں علومِ دینیہ کی تحصیل سے فارغ ہوئے ، اسی دن رضاعت کے ایك مسئلے کاجواب لکھ کر والدماجد کی خدمت میں پیش کیا جو بالکل صحیح تھا ، اسی دن سے فتوٰی نویسی کاکام آپ کے سپردکردیاگیا[1]۔ اس دن سے آخر عمر تك مسلسل فتوٰی نویسی کافریضہ انجام دیتے رہے ، اور فتاوٰی رضویہ کی ضخیم بارہ جلد وں کاگراں قدرسرمایہ اُمتِ مسلمہ کو دے گئے۔ ردالمحتار علامہ شامی پرپانچ جلدوں میں حاشیہ لکھا ، قرآن پاك کا مقبول انام ترجمہ لکھا جو کنزالایمان کے نام سے معروف ومشہورہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع