دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 1 | فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

اور اگلوں کے خلاصے ، اور ان کے آل واصحاب اور ازواج وگروہ پر درود وسلام جو ظلمتوں کے چراغ اور ہدایت کی کنجیاں ہیں ، خصوصًا اسلام کے دونوں بزرگ مصطفی کے دونوں یار کہ شریعت وحقیقت دونوں کناروں کے حاوی ہیں ، اور دونوں کرم والے شادیوں کے سبب فرزندی اقدس سے مشرف کہ اُن میں ہرایك آنکھ کی روشنی اور دونوں سمندروں کامجمع ہے ، اور ان کے دین کے مجتہد ولی امت کے اماموں پرخصوصًا شریعت کے چاروں رکن چمکتے نور ، اور ان کے نہایت کریم بیٹے غوثِ اعظم پر کہ اولیاء کے لئے ذخیرہ ہیں ، اور فقہا کے لئے تحفہ ، اور حقیقت اور وہ شریعت کہ ہرزینت سے آراستہ ہے دونوں کی فصول کے جامع ، اور ہم سب پر اُن کے ساتھ ان کے صدقہ میں اُن کے طفیل اے سب مہربانوں سے بڑھ کر مہربان سن لے قبول کر۔

( صفۃ الکتاب) بعدازاں یہ الله کی حمد الله کی عطاالله کی مدد الله کی حفاظت سے (بڑی برکت والا ہے الله ، اور برکت دے اللہ ، جو چاہے اللہ ، قوت نہیں مگر منجانب اللہ ، ہمیں الله کافی ہے اور اچھا کام بنانے والا ، کیا اچھا مولا اور کیا اچھا مددگار) بلند باغ ہیں جن کے انگوروں کے گچھے بوجھ کے سبب جُھك کرنزدیك آگئے ہیں اُن میں بلند تخت ہیں ، اور رکھے ہوئے کوزے ، اور قالینوں کی قطاریں ، اور جابجارکھی ہوئی مسندیں دین ابراہیمی اور فقہ حنفی کے مسائل سے ، الله چاہے تو تُو اس میں بہتا چشمہ

جاریۃ من عیون تحقیقات السلف الکرام٭مع رفرف خضروعبقری حسان من تمھیدات الخلف الاعلام٭وعرائس نفائس کانھن الیاقوت والمرجان٭لم یطمثھن قبلی انس ولاجان٭من احکام حوادث جدیدۃ٭وتحقیقات مدیدۃ٭وتنقیحات سدیدۃ٭وتدقیقات مجیدۃ٭وتوثیقات فریدۃ٭و اِحکام الاَحکام٭والنقض والابرام٭مماالھمنی الملك العلام٭ببرکۃ خدمۃ علوم الاعلام٭مع الوف التبری٭من حولی وقدری٭وصنوف الالتجاء الی الحول العظیم٭والطول القدیم٭والف الف شھادۃ ان لاحول ولاقوۃ الا بالله العزیز الحکیم٭وماابرئ نفسی ان النفس لکثیرۃ الخُطا٭الی الزلۃ والخطا٭فکیف مثلی٭فی ظلمی وجہلی٭وقلۃ الطاعۃ٭وذلۃ البضاعۃ٭و کثرۃ الذنوب٭وسورۃ العیوب٭ ولکن الله یفعل مایرید٭فضلہ اوسع ولدیہ المزید لیس علی الله بمستنکر٭ان یلحق العاجز بالقادر٭فما کان فیھا من الصواب٭وھوالرجاء من الوھاب٭فمن ربّی وحدہ وانا احمدہ علیہ٭وماکان فیھا من الخطا فمنی ومن الشیطان وانا اعوذ بربی واعود الیہ٭اَلاَ واَنا احمدُ رِضًا

پائے گا اگلے کریموں کی عمدہ تحقیقات سے ، اور اُن کے ساتھ سبز غالیچے ، اور منقش رنگین خوب صورت فرش پچھلے مشاہیر کی آرائشوں سے ، اور ستھری دُلہنیں گویا وہ یاقوت ومرجان ہیں جن کو مجھ سے پہلے کسی آدمی یاجن نے ہاتھ نہ لگایا ، نوپیدا چیزوں کے احکام ، اور مفصل تحقیقوں ، اور صحیح تنقیحوں ، اور شاندار تدقیقوں ، اور یکتا تائیدوں ، اور احکام کی مضبوطیوں ، اور اعتراضوں جوابوں سے جو بڑے علم والے بادشاہ نے مجھے الہام کیے علوم اکابر کی خدماگاری کی برکت سے ، یہ جو میں کہہ رہاہوں اس کے ساتھ ہزاروں بیزاریاں ہیں اپنی قوت وطاقت سے ، اور قسم قسم کی التجائیں ہیں عظمت والی قوت اور ازلی فضل ومنت کی طرف ، اور ہزارہزار گواہیاں کہ قوت وقدرت نہیں مگر الله غالب والے کی عطا سے اور میں اپنے نفس کو بری نہیں بتاتا بیشك نفس لغزش وخطا کی طرف بکثرت گامزن ہوتا ہے تو اس کا کیاپوچھنا جو مجھ جیسا ہو میرے ظلم وجہل وکمی طاعت وخواری مایہ وکثرت گناہ ، اور غلبہ عیوب میں مگر ہے یہ کہ الله جو چاہے کرتاہے اس کافضل بڑی گنجائش والا اور اس کے پاس زیادہ ہے ، الله سے کچھ دور نہیں کہ عاجز کو قادر سے ملادے ، توجوکچھ ان میں ٹھیك ہے (اور بڑے بخشنے والے سے اسی کی امید ہے) وہ صرف میرے رب کی طرف سے ہے اور میں اس پر اس کی حمد کرتاہوں اور جو غلطی ہو وہ مجھ سے اور شیطان کی طرف سے ہے ، اور میں اپنے رب کی پناہ مانگتا اور اس کی طرف رجوع لاتا ہوں ہاں ہاں مَیں اپنے رب کی رضا کے لئے

لربّی٭وھو حسبی٭ان لم یخطر ببالی قط انی من العلماء٭اوزمرۃ الفقہاء٭اوان لی بجنب الائمۃ مقالا٭اوفی الحُکم و الحِکَم معہم مجالا٭وانما انا منتم الیہم٭متطفل علیھم٭فعنھم اٰخذومنھم استفیض٭ومنھم یفیض علی مایفیض٭فبرکۃ ھذا فتح المولٰی علیّ الابواب٭ویسرالاسباب وھدی للصواب٭ان شاء الله فی کل باب٭وانا اعرف حیث یحل للمقلدان یقول اقول٭ففی میدانی اجول٭والیہ احول٭وما عونی وصونی الابالله ثم بالرسول٭ثم بالسادۃ القادۃ الفحول٭علیہ وعلیھم صلوات لاتزول٭فھاك بحمدالله تعالٰی جناتٍ لاولی الاباب٭مفتحۃ لھم الابواب٭حتی اذاجاؤھا وفتحت ابوابھا وقال لہم خزنتہا سلٰم علیکم طبتم فادخلوھا اٰمنین٭ومن کِرامِ کُروم ریاضہا مجتنین٭ومن بلال زُلال حیاضھا مرتوین٭وفی ظلال جلال غیاضہا ساکنین٭فقد رتبت علی الکتب والابواب٭فسھل التناول وحق التداول بین الاصحاب٭وستراھا محذوفۃ

اس کی حمد کرتاہوں (اور وُہ مجھے کافی ہے) کہ کبھی میرے دل میں یہ خطرہ نہ گزرا کہ میں عالم ہوں یا فقہاء کے گروہ سے ہوں یا اماموں کے مقابل مجھے کوئی لفظ کہنا پہنچتا ہے یاحکم وحکمت شرع میں مجھے ان کے ساتھ کچھ مجال ہے میں تو اُن کانام لیواہوں اور ان کاطفیلی ، انہیں سے لیتا اور فائدے پاتاہوں مجھ پر جو فیض آتاہے انہیں سے آتاہے۔ اس کی برکت سے مولانے مجھ پر دروازے کھول دئیے اور اسباب آسان کیے اور خداچاہے توہرمسئلہ میں حق کی طرف ہدایت فرمائے اور میں پہچانتا ہوں کہ مقلد کو کس جگہ اقول کہنا روا ہے تو میں اپنے ہی میدان میں جولان کرتا اور اُسی کی طرف پھرتاہوں اور میری مدد اور میری حفاظت نہیں مگر الله سے پھر نبی سے پھر ہمارے اماموں سرداروں مردان میدان علم سے ، نبی پر اور ان پر وہ درودیں کہ کبھی زائل نہ ہوں توتوالله تعالٰی کے شکر کے ساتھ وہ بہشتیں لے جن کے دروازے عقل والوں کے لئے کشادہ ہیں یہاں تك کہ جب وہ اُن تك آئے اور ان کے دروازے کھولے گئے اور ان سے ان بہشتوں کے خزانچیوں نے کہا تم پرسلامتی تم خوش رہو ان جنتوں میں آؤ امن پاتے ، اور ان کے باغوں کے معزز انگورچُنتے ، اور ان کے حوضوں کے نتھرے پانیوں سے سیراب ہوتے ، اور ان کے گنجان درختوں کے سایہ عزت میں راحت لیتے اس وقت اُن اربابِ دانش کی خوشی بیان سے باہر ہے ، بات یہ ہے کہ یہ فتاوے فقہ کی کتابوں اور بابوں پر مرتب کردئیے گئے ہیں تو ان سے مسئلہ نکالنا آسان اور احباب میں ان کا دست بدست دورہ رکھنا سزا وار ہو ا ، اور عنقریب تو انھیں دیکھے گا کہ مکرر فتوے ان میں

الکترار٭محفوظۃ الذمار٭عن الاکثار والاکبار٭بنقل فتاوٰی بنی الاعصار٭بل ماھی من فتاوی الفقیر٭الاالنصف اوازید بیسیر٭اوقلت الثلث والثلث کثیر٭وذٰلك ان سیّدی وابی٭وظل رحمۃ ربّی٭ختام المحققین و امام المدققین٭ماحی الفتن٭وحامی السنن٭سیدنا ومولٰینا المولوی محمد نقی علی خان القادری البرکاتی٭امطرالله تعالیٰ علٰی مرقدہ الکریم شاٰبیب رضوانہ فی الحاضر والاٰتی٭اقامنی فی الافتاء للرابع

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن