دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 1 | فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

اولی [1]  اھ نقلہ ش۔

اقول :  ظاھرہ فـــــ یشبہ المتناقض فان مفاد التعلیل عدم النقض اذلما علمنا ان النوم لاینقض بنفسہ بل لما یتوھم فیہ وھھنا محققہ لاینقض فماظنك بالموھوم وجب الحکم بعدم النقض لکن محط نظرہ رحمہ الله تعالٰی استبعاد ان یصلی الرجل العشاء فی اول الوقت فینام ولا یزال مستغرقا فی النوم طول اللیل الی قبیل الصباح ثم یقوم کما ھو فیجعل یصلی التھجد ولا یمس ماء فاضطر الی الحکم بجعل النوم نفسہ ناقضافی حقہ۔

اقول :  کیف یعدل عن حق معول لمجرد استبعاد لاجرم ان قال الشامی بعد نقلہ “ فیہ نظر والاحسن مافی                          نہ ہوگا اھ۔ اسے علامہ شامی نے نقل کیا ۔

اقول : اس کلام کا ظاہر گویا تنا قض کاحامل ہے حامل ہے اس لئے کہ ( مدعایہ ہے کہ ناقض ہو اور ) تعلیل کا مفاد یہ ہے کہ ناقض نہ ہو ، کیوں کہ جب ہمیں معلوم ہے کہ نیند بذات خو د ناقض نہیں بلکہ اس کی وجہ سے جو نیند کی حالت میں متوہم ہے ، او ریہاں وہی چیز جب تحقیقی طور پر موجود ہے او رناقض نہیں تو موہوم کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ ضروری ہے کہ ناقض نہ ہونے ہی کا حکم ہو ۔ لیکن صاحب نہر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِعنہ کا مطمع نظر اس امر کو بعید قرار دینا ہے کہ وہ شخص اول وقت میں عشا کی نماز ادا کر کے سوجائے اور رات بھر صبح کے ذ را پہلے تك نیند میں مستغر ق رہے پھر اٹھ کر ویسے ہی نماز تہجد پڑھنے لگے اور پانی کو ہاتھ بھی نہ لگائے اس کے لئے ناچار اس کے حق میں نیند کو ناقض قرار دینے کا حکم کیا ۔

اقول : محض ایك استبعا د کے باعث حق معتمد سے انحراف کیسے ہوسکتا ہے؟ اسی حقیقت کے پیش نظر علامہ شامی نے کلام نہر نقل کرنے کے بعد اسے محل نطر بتا یا : “ اور کہا کہ احسن

 

فـــــ  :  تطفل علی النھر

فتاوی ابن الشلبی [2] اھ “ ۔

اقـول :  ولا تظن ان النوم مظنۃ الانتشار والانتشار مظنۃ خروج المذی فان المظنۃ الثانیۃ غیر مسلمۃ لعدم الغلبۃ ولذا قال فی الحلیۃ اذالم یکن الرجل مذأ فالانتشار لا یکون مظنۃ تلك البلۃ [3]  اھ

ولذا صرحوا بعدم سنیۃ الاستنجاء من النوم کما فی الدر وغیرہ فالاظھر ماذکر ابن الشلبی ولیتأمل عندالفتوی فانہ شیئ لانص فیہ عن الائمۃ والله المرجو لکشف کل غمۃ ولنسم ھذا التحریر “ نبہ القوم ان الوضوء من ای نوم “  والحمدلله علی ماعلم وصلی الله تعالٰی علی سیدنا و

وہ ہے جو ابن شلبی کے فتاوی میں ہے “ اھ۔

اقول : یہ خیال نہیں ہونا چاہئے کہ نیند میں انتشار آلہ کا غالب گمان ہوتا ہے اور انتشار میں مذی نکلنے کا گمان ہوتا ہے (اس گمان کی بنا پر اس کی نیند کو ناقض ہونا چاہئے ، مگر یہ خیال درست نہیں ) اس لئے کہ دوسرا مظنہ (خروج مذی کا گمان) قابل تسلیم نہیں کیوں کہ غالب و اکثر اس کا عد م وقوع ہے ، اسی لئے حلیہ میں فرمایا جب مرد کثیر المذی نہ ہو تو انتشار آلہ اس تری کا مظنہ نہیں اھ۔

اسی لئے نیند سے استنجاکے مسنون نہ ہونے کی تصریح کی گئی ہے جیسا کہ درمختار وغیر ہ میں ہے ، تو اظہر وہی ہے جو ابن الشلبی نے ذکر کیا ، مگر وقت فتوی اس پر تامل کی ضرورت ہے کیو ں کہ یہ ایك ایسی بات ہے جس کے بارے میں ائمہ سے کوئی نص نہیں ، اور خداہی سے ہر مشکل کے ازالہ کی امید ہے مناسب ہے کہ ہم اس تحریر کو نبہ القوم ان الوضوء من ای نوم ، ۱۳۲۵ ھ(آسانی سے دستیاب لوگو ں کی وہ گم شدہ چیز کہ وضو کس نیند سے لازم ہوتا ہے)  سے موسوم کریں ، اور خداہی کا شکر ہے اس پر جو اس نے تعلیم فرمائی ،

اٰلہٖ وصحبہ وسلم والله سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔

اور الله تعالی کی رحمت اور سلامتی نازل ہو ہمارے آقا اور ان کی آل واصحاب پر ، والله سبحانہ وتعالی اعلم ، (ت)

____________________

رسالہ
نبہ القوم ان الوضوء من ایّ نوم ختم ہوا
____________________

 

____________________

 



[1]   النہر الفائق   کتاب الطہارۃ    قدیمی کتب خانہ کراچی   ۱ / ۵۶ ، رد المحتار   کتاب الطہارۃ مطلب نوم من بہ انفلات ریح دار احیاء التراث العربی بیروت۱ / ۹۵

[2]   رد المحتار   کتاب الطہارۃ   مطلب نوم من بہ انفلات ریح   دار احیاء التراث العربی بیروت  ۱ / ۹۵

[3]   حلیۃ المحلی شرح منیۃ المصلی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن