دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 1 | فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

 

فــــ : مسئلہ : حضو ر سید عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے فضلات شریفہ مثل پیشاب وغیرہ سب طیب وطا ہر تھے جن کا کھانا پینا ہمیں حلال وبا عث شفا وسعادت مگر حضور کی عظمت شان کے سبب حضو رکے حق میں حکم نجاست رکھتے ۔

تعالٰی علیہم وسلم لرفعۃ مکانھم ونھایۃ نزاھۃ شانھم کما اشرت الیہ فھذا مانختارہ ونرجوا ن یکون صوابا ان شاء الله تعالٰی ۔

والعجب ان العلامۃ القھستانی مع تصریحہ بما مرجعل ھذا البحث مستغنی عنہ فقال ولا نقضاء زمن الانبیاء علیھم الصلاۃ والسلام لایحتاج فی ھذا الکتاب الی ان یقال ان نومھم غیر ناقض [1]  اھ

اقول :  فــــ۱ بلی لیوشکن ان ینزل عیسی بن مریم علیھما الصلوۃ والسلام علا ان العلم بخصائھم ومناقبھم علیھم الصلاۃ والسلام مطلوب مرغوب وکانہ یشیر الی الجواب عن ھذا بقولہ فی ھذا الکتاب ای ان محلہ کتب الفضائل دون الفقہ۔

وفیہ فــــ۲ ان الطالب ربما یطلع علی حدیث الصحاح انہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم حتی نفخ فاتاہ بلال فاٰذنہ بالصّلاۃ فقام وصلی ولم یتؤضا[2]  فینبغی

حق میں حکم نجاست ہے جس کا سبب ان کی رفعت مکان او رانتہائی نزاہت شان ہے جیسا کہ میں نے اس کی طر ف اشارہ کیا ، یہی وجہ ہے جسے ہم اختیار کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ ان شاء الله تعالی حق یہی ہوگا۔

اور تعجب ہے کہ علامہ قہستانی نے سابقہ تصریح کے باوجود یہ کہا کہ اس بحث کی ضرورت نہیں ان کے الفاظ یہ ہیں : “ چوں کہ انبیاء عَلَيْهِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکا زمانہ گزرگیا اس لئے اس کتاب میں یہ لکھنے کی ضرورت نہیں کہ ان کی نیند ناقض نہیں “ اھ۔

اقول : کیوں نہیں ، عنقریب عیسٰی بن مریم عَلَيْهِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامنزول فرمانے والے ہیں علاوہ ازیں انبیاء عَلَيْهِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکے خصائص ومناقب سے آشنائی مطلوب و مرغوب ہے ، شاید اس کے جواب کی طر ف “ اس کتاب میں “ کہہ کر وہ اشارہ کر رہے ہیں کہ اس کے بیان کا موقع کتب فضائل میں ہے کتب فقہ میں نہیں۔

مگر اس پر یہ کلام ہے کہ طالب علم صحاح کی اس حدیث سے آشنا ہوگا کہ : حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو نیند آئی یہاں تك کہ سونے کی آواز آئی پھر حضرت بلال نے حاضر ہو کر نماز کی اطلاع دی تو سرکار نے اٹھ کر نماز ادا کی اور وضو نہ فرمایا ،

 

فــــ۱  : معروضۃ علی العلامۃ القھستانی ۔

فــــ ۲  :  معروضۃ اخری علیہ۔  

اعلامہ ان ھذا من خصائصہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔

ثـم من فـــــ المتفرع علی ان النوم نفسہ لیس ناقض ما فی حاشیۃ العلامۃ احمد ابن الشلبی علی التبیین سئلت عن شخص بہ انفلات ریح ھل ینتقض وضوؤہ بالنوم فاجبت بعدم النقض بناء علی ماھو الصحیح ان النوم نفسہ لیس بناقض وانما الناقض مایخرج ومن ذھب الی ان النوم نفسہ ناقض لزمہ نقض وضوء من بہ انفلات الریح بالنوم والله تعالٰی اعلم [3] اھ ۔

ونقلہ ط علی مراقی الفلاح فاقرلکن قال فی النھر ینبغی ان یکون عینہ ای النوم ناقضا اتفاقا فیمن فیہ انفلات ریح اذمالا یخلو عنہ النائم لوتحقق وجودہ لم ینقض فالمتوھم                                                

تو اسے یہ بتانا چاہئے کہ یہ حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےخصائص میں سے ہے ۔

پھر اس مسئلہ پر کہ نیند بذات خود ناقض نہیں ، علامہ احمد ابن الشلبی کے حاشیہ تبیین الحقائق کا یہ کلام متفر ع ہے وہ لکھتے ہیں : مجھ سے اس شخص کے بارے میں سوال ہوا جوانفلات ریح ( برابر ہوا چھوٹتے رہنے) کا مریض ہے کہ نیند سے اس کا وضو ٹوٹے گا یا نہیں ؟ میں نے جواب دیا کہ نہ ٹوٹے گا اس بنیاد پر کہ صحیح یہی ہے کہ نیند خود ناقض نہیں ، ناقض وہی خارج ہونے والی ریح ہے اور جس کا مذہب یہ کہ نیند خود ناقض ہے اس کو اس کا قائل ہونا لازم ہے کہ جو انقلات ریح کا مریض ہے اس کا وضو نیند سے ٹوٹ جائے گا ، والله تعالی اعلم اھ۔

اسے علامہ طحطاوی نے مراقی الفلاح کے حاشیہ میں نقل کر کے بر قرار رکھا ۔ لیکن النہر الفائق میں ہے کہ جسے انفلات ریح کا مرض ہے اس کے حق میں خود نیند کے ناقض ہونے کا حکم  بالاتفاق ہونا چاہئے اس لئے کہ سونے والا (بطور ظن) جس چیز سے خالی نہیں ہوتا اگر اس کا وجو د متحقق ہوتو ناقض نہیں پھر متوہم تو بدرجہ اولی

 

فـــ : مسئلہ : جسے ریح کا عارضہ حد معذوری تك ہو اس کا وضو سونے سے نہ جانا چاہیئے۔

 



[1]   جامع الرموز  کتاب الطہارۃ  مکتبہ اسلامیہ گنبد قاموس ایران ۱ / ۳۷

[2]   صحیح البخاری   کتاب الوضوء    باب التخفیف فی الوضوء   قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ / ۲۶ ، صحیح البخاری  کتاب الاذان باب وضوء الصبیان الخ  قدیمی کتب خانہ کراچی  ۱ / ۱۱۹

[3]   حاشیۃ الشلبی علی تبیین الحقائق   کتاب الطہارۃ   دار الکتب العلمیۃ  بیروت   ۱ / ۵۳ ، حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح    کتاب الطہارۃ   فصل ینقض الوضوء  دار الکتب العلمیۃ بیروت  ص ۹۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن